پشاور : بونیر اور بٹگرام میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے ، کئی مقامات سے ملبے تلے دبی لاشیں برآمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بونیر اور بٹگرام میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کی جا رہی ہے جبکہ اب بھی کئی مقامات سے ملبے تلے دبی لاشیں برآمد ہو رہی ہیں۔
امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج کے جوان، پولیس، تحصیل انتظامیہ اور رضاکار مصروف عمل ہیں، سیلابی ریلوں نے کئی رابطہ سڑکوں کو بہا دیا ہے جس کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واٹر سپلائی اسکیمیں متاثر ہونے سے صاف پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، جبکہ مزید بارشوں کی صورت میں نقصانات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں : خیبرپختونخوا: این ڈی ایم اے نے 328 اموات کی تصدیق کر دی
خیال رہے خیبرپختونخوامیں بارشوں اورسیلاب سےاب تک ہونےوالےنقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
صوبےمیں اب تک تین سوپچیس افراد جاں بحق اورایک سوچھپّن زخمی ہوئے، جن میں دوسوچوہتّرمرد، تیس خواتین اوراکیس بچےشامل ہیں۔۔ جبکہ زخمیوں میں ایک سوتیئیس مرد، تیئیس خواتین اوردس بچے شامل ہیں۔
مجموعی طورپرتین سوچھتیس گھروں کونقصان پہنچا اور ایک سوچھ مکمل منہدم ہوئے جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ بونیرمیں مجموعی طورپردوسوسترہ افراد جاں بحق ہوئے، حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، لوئردیراوربٹگرام میں پیش آئے۔