Tag: weather

پاکستان کا موسم
پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں موسم کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں کافی فرق ہوتا ہے۔ ملک کے شمالی علاقے سردیوں میں برف سے ڈھکے رہتے ہیں جبکہ جنوبی علاقے گرم اور مرطوب ہوتے ہیں۔ پاکستان میں چار اہم موسم پائے جاتے ہیں: بہار، گرما، خزاں اور سردی۔

 

  • کراچی میں آج پھرشدید گرمی ہوگی

    کراچی میں آج پھرشدید گرمی ہوگی

    کراچی: محکمۂ موسمیات نے آج درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس ڈگری تک رہنے کی پیشن گوئی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اتوارکا دن کراچی کے شہریوں کے لئے ایک انتہائی سخت گرم دن ہوگا اور درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک
    جاسکتا ہے۔

    کراچی میں مطلع آبرآلود ہے لیکن بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے بیشترعلاقوں میں آج پھرسے گرمی کی نئی لہراٹھے گی جس سے گرمی کی شدت مزید اضافہ میں ہوگا۔

    سندھ اوربلوچستان میں جہاں گرمی کا راج ہوگا وہیں مالاکنڈ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 10 دنوں سے جاری گرمی کی شدید لہرمیں اب تک سندھ بھرمیں 1100 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جن میں سے 1050 کے لگ بھگ صرف کراچی میں ہوئی ہیں۔

  • کراچی کے عوام گرمی کی شدت خود کم کرسکتے ہیں

    کراچی کے عوام گرمی کی شدت خود کم کرسکتے ہیں

    گزشتہ کچھ دنوں سے کراچی میں قیامت خیز گرمی کی لہرجاری ہے جس سے اب تک 850 کے لگ بھگ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ قیامت کی اس حدت کے جہاں دیگر بہت سے عوامل ہیں وہیں گلوبل وارمنگ بھی ایک انتہائی سنگین مسئلہ ہے۔ موسم کب اپنی حدت کم کرے اوربرسات کب ہوگی یہ تو قدرت پرمنحصر ہے لیکن بتدریج بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت پرقابو پانے کے لئے شہریوں کو بھی کچھ اقدامات کرنے ہوں گے اور یہ انتہائی آسان اقدامات ہیں جن پرعمل پیرا ہوکرہم نا صرف یہ کہ گرمی کی شدت کو کم کرسکتے ہیں بلکہ کراچی سے روٹھے ہوئے مون سون کے موسم کو بھی واپس مناسکتے ہیں۔


    اپنی چھتوں کو سرسبز کیجئے


    گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں چھتوں کو سرسبزکیا جارہا ہے اوراس مقصد کےلئے ترقی یافتہ ممالک میں چھتوں پر سبزہ اگایا جاتا ہے۔ سبز رنگ کیوںکہ گرمی کو اپنے اندر جذب کرلیتا ہےلہذا چھتوں پرسبزرنگ کرکے بھی مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں دیواروں پر ٹھنڈے رنگ کرکے گرمی کی شدت میں کمی ک واقع ہوسکتی ہے۔ عوام اوراداروں کو چاہئیے کہ اپنی چھتوں کو سبز کرکے معاشرے کو گرمی سے بچانے میں اپنا حصہ شامل کریں۔


    گاڑیوں کی مرمت


    گاڑیوں سے نکلتا دھواں نہ صرف یہ کہ حدت میں اضافہ کرتا ہے بلکہ انسانی صحت پربھی اس کے فوری اور خطرناک نتائج مرتب ہوتے ہیں لہذا بحیثیت ذمہ دار شہری ہمیں چاہئیے کہ اگرہماری گاڑیوں میں سے دھواں خارج ہوتا ہے تو فی الفوراس کی مرمت کرالیں تاکہ کم سے کم ہماری گاڑی گرمی کی شدت میں اضافے کا سبب نا بنے۔


    کچرے کا کیا کیا جائے


    ہمارے معاشرے میں حکومت کی جانب سے صفائی کے انتظامات مناسب نہ ہونے کے سبب کچراجلانے کا رحجان بہت زیادہ ہے، کچرا جلنے سے ماحول میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی مقدار بے پناہ بڑھ جاتی ہے جس سے نہ صرف یہ کہ متاثرہ جگہ پر گرمی میں اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ اطراف میں رہنے والے افراد کی صحت پر بھی شدید نقصانات مرتب ہوتے ہیں۔ لہذا ہمیں چاہئیے کہ اپنی گلیوں میں کچرے کے ڈھیر جمع کرنے کے بجائے اپنے اپنے علاقوں میں کچرے کی مخصوص جگہیں بنائیں اور ضلعی انتظامیہ پر زور دیں کہ وہ ازخود وہاں سے کچرا اٹھوانا یقینی بنائے تاکہ ہم ایک کم گرم اور صاف ستھرے ماحول میں سانس لے سکیں۔


    بجلی کے آلات کا استعمال


    بجلی سے چلنے والے آلات کے استعمال سے بھی بہت زیادہ حدت پیدا ہوتی ہے جو کہ ماحول پراثرانداز ہوتی ہے جیسے ٹی وی، مائیکرو ویو، جنریٹر، کمپیوٹر وغیرہ بے پناہ گرمی پیدا کرتے ہیں لہذا اپنی زندگی میں ان آلات کا استعمال حتی الامکان کم کیجئے تاکہ بجلی جیسی قیمتی سہولت ہو اور وہ بجلی جو ہم ٹی وی پر ڈرامے دیکھنے یا اپنے ہاتھ پیروں کو آرام دینے کے لئے استعمال کرتے ہیں کسی اسپتال میں مریضوں کے علاج کے میں استعمال ہو اور کوئی شخص گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے سبب موت کے منہ میں نا جائے۔


    درخت اگائیے


    درخت ماحول کو صاف رکھنے کی ایک قدرتیی مشین ہے اور اسکی افادیت سے کوئی بھی نابلد نہیں ہے کراچی شہرمیں اس وقت درختوں کی تعداد شہر کے رقبے اورآبادی کے تناسب سے انتہائی کم ہے۔ شہر میں نوجوانوں کی آبادی لگ بھگ ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد ہے اگرآج ان نوجوانوں کی کل تعداد میں سے 5 فیصد بھی کم سے کم ایک درخت لگا کر اسے بڑا کرنے کا اعزم کرلیں تو چند سالوں میں شہر میں لاکھوں نئے درخت لہرارہے ہوں گے اور یہ لاکھوں درخت شہر کے موسم کو ایسے تبدیل کریں گے کہ گرمی کی شدت میں نا صرف کمی آئے گی بلکہ کراچی سے روٹھا مون سون کا موسم بھی لوٹ آئے گا۔

    اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آپ یہ سب کیوں کریں تو یاد رکھئے جن ترقی یافتی مہذب ممالک کی ہم مثالیں دیتے نہیں تھکتے وہاں شہریوں کے جتنے حقوق ہیں اتنی ہی ذمہ داریاں بھی ہیں ، لگ بھگ 800 افراد اپنی جان سے جاچکے ہیں لہذا اب وقت آگیا ہے کہ سوچنا ترک کرکے عمل شروع کیا جائے۔

  • سندھ میں گرمی کی شدت برقرار، پنجاب میں بارش

    سندھ میں گرمی کی شدت برقرار، پنجاب میں بارش

    کراچی : سندھ اور بلوچستان میں گرمی کا راج برقرار ہے،جبکہ لاہور سمیت پنجاب میں گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش سے پارہ نیچے آگیا۔

    ماہ جون میں موسم کے الگ الگ رنگ ہیں کہیں باران رحمت نے موسم کو نکھارا ہے تو کہیں بادلوں کا سائباں ہے، کہیں بوندا باندی تو کہیں موسم گرم اور خشک ہے۔

    سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں سورج نے آگ برسانا کم نہیں کیا۔ لیکن باغوں کے شہرلاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر گلگت، بالائی پنجاب ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں سینتالیس ڈگری سینٹی میں ریکارڈ کیا گیا۔

  • گرمی کے موسم میں خربوزہ انسانی جلد کے لئے بہترین غذا ہے

    گرمی کے موسم میں خربوزہ انسانی جلد کے لئے بہترین غذا ہے

    کراچی: (ویب ڈیسک) — خربوزہ موسم گرما کا پھل ہے، جس میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس کے بہت سے فوائد ہیں خاص طور پر انسانوں کے لئے، اس میں مختلف قسم کی بیماریوں کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی ہے، اس میں مختلف قسموں کے 95 فیصد کے قریب وٹامنز ہوتے ہیں، اس میں بہت زیادہ تعداد میں منرلز بھی ہوتے ہیں ۔

    اس میں وٹامن اے، فاسفورس،آئرن، وٹامن سی اور وٹامن بی بھی شامل ہوتے ہیں، اب میں آپ کو اس کے کچھ فوائد کے متعلق بتاتا ہوں ۔

    اس میں کیونکہ پانی بہت زیادہ مقدار میں شامل ہوتا ہے جو کہ ہاضمہ کے لئے بہت بہتر ہوتا ہے، اس سے ہاضمہ بلکل ٹھیک رہتا ہے، یہ معدہ میں موجود تیزابیت کو ختم کر دیتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں منرلز بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔
    images
    خربوزے میں کروٹینائڈ نام کا ایک پروٹین ہوتا ہے جو کینسر کے خلاف بہت فائدہ مند ہوتا ہے، یہ کینسر کو ختم کرنے کی ایک قدرتی دوائی بھی ہے، یہ پھیپھڑوں کے کینسر کے خلاف بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے یہ کینسر کے بیج کو ہی مکمل طور پر ختم کر دیتا ہے تاکہ کینسر دوبارہ حملہ آور نہ ہو سکے ۔
    Galia Melon
    خربوزے میں موجود اڈینوسائن خون کے خلیوں کو جمنے نہیں دیتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک کے خطرات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں،  اگر خون کے خلیے آپس میں مل جایئں تو ہارٹ اٹیک اور سٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،خربوزے کے استعمال سے خون کی گردش معمول کے مطابق رہتی ہے،جس کی وجہ سے ان بیماریوں سے خطرات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں ۔

    خربوزہ انسانی جلد کے لئے بھی بہترین غذا ہے، اس کے استعمال سے جلد ٹھیک رہتی ہے، خربوزے کے استعمال سے نہ صرف جلد نرم و ملائم ہوتی ہے بلکہ جلد کی بیماریاں بھی ختم ہوتی ہیں ۔

  • سائنسدانوں نے ٹھنڈے بادل تیار کرلیے

    سائنسدانوں نے ٹھنڈے بادل تیار کرلیے

    کراچی: (ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے صحرا کی گرمی کا حل تلاش کرتے ہوئے ایسے ٹھنڈے بادل تیار کرلیے ہیں جو آپ کے ساتھ ساتھ چلیں گے اور شدید گرمی میں بھی آپ کو ٹھنڈک پہنچائیں گے۔

    انجیئنرز نے ایسا سسٹم تیار کر لیا ہے، جو بادل کی طرح آپ کے ساتھ موجود رہے گا اور جہاں جہاں آپ جائیں گے اس میں نکلنے والی ٹھنڈی ہوا آپ کو گرمی سے بچائے گی۔

     یہ بادل آپ کے ساتھ چلیں گے اورآپ کے ارد گرد کا ماحول ٹھنڈا کردے گی۔

    ماہرین کے مطابق اس سسٹم کو شاپنگ سینٹرز اور راستوں پر نصب کیا جائے گا۔ جیسے ہی کوئی پیدل چلنے والا شخص اس کے نیچے سے گزرے گا تو سسٹم میں لگے سینسرز اس پر ٹھنڈی ہوا پھینکیں گے۔

  • بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    اسلام آباد: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں سمیت، ملتان ،لاہور اور کوئٹہ ڈویژن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں تاہم بالائی علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں ستتر ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    کراچی میں درجہ حرارت چالیس ، لاہور میں تینتیس ، اسلام آباد میں پچیس ، پشاور میں اکیس اور کوئٹہ میں بیس درجے سینٹی گریڈ رہا۔

  • کراچی 41ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرمی کی لپیٹ میں

    کراچی 41ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرمی کی لپیٹ میں

    کراچی: ملک کے بالائی حصوں میں موسم کی خوشگواری نے ملک کے دیگر حصوں کے رہنے والوں کی بیتابی میں اضافہ کر دیا ہے۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں موسم کی انگڑائی نے فضا کو خوشگواری میں تبدیل کر دیا ہے، موسم کی اس خوشگواری سے تاحال ملک کے دیگر حصے محروم ہیں، اسی کے ساتھ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر ، گلگت بلتستان ، سرگودھا ، گوجرانوالہ اور خیبر پختون خوا کے چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

    اطلاعات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تربت اور لسبیلہ میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی بھی اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرمی کی لپیٹ میں رہا۔

    آج ملک کے اہم شہروں میں درجہ حرارت کراچی اکتالیس ، اسلام آباد اکتیس،لاہور پینتس، پشاور اکتالیس اور کوئٹہ میں چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر بدستور برقرار

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر بدستور برقرار

    اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر بدستور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت سمیت بالائی حصوں میں بارش ہوگی جبکہ بیشتر مقامات پر موسم گرم رہیگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کراچی ، حیدرآباد سمیت سندھ کے بیشتر حصوں میں گرمی میں مزید اضا فے کا خدشہ ہے۔ شدید گرمی نے شہریوں کا براحال کر دیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ ،راولپنڈی ، گوجرانوالہ،اسلام آباد کشمیر اورگلگت بلتستان سمیت بالائی حصوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اور سکھر میں بیالیس ڈگری ،سبی اور نوابشاہ میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا۔ ادھر دریائے چناب میں پنچند کے مقام سے گزرنے والے سیلابی ریلے میں مسلسل کمی کا امکان ہے۔

  • ملک میں گرمی بڑھنےکا خدشہ، بالائی علاقوں میں بارش کاامکان

    ملک میں گرمی بڑھنےکا خدشہ، بالائی علاقوں میں بارش کاامکان

    اسلام آباد: محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں گرمی بڑھے گی، تاہم کشمیراورگلگت بلتستان سمیت چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

     محکمۂ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں گرمی کے مزید بڑھنے کی خبردے دی ہے، شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کا برا حال کر دیا ہے، پریشان حال لوگوں کو شدت سے اَبر کرم برسنے کا انتظار ہے جبکہ بالائی علاقوں میں رہنے والوں کے لئے بارش کا سندیسہ ہے۔

    مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

    گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی،ڈی جی خان، نوکنڈی، روہڑی، شہید بینظیر آباد اور سکھر میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار

    اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر بدستور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت سمیت بالائی حصوں میں بارش ہوگی جبکہ بیشتر مقامات پر موسم گرم رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور گوجرانوالہ سمیت چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

    موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران سندھ کے بیشتر شہروں میں مطلع صاف رہے گا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے ہوگا۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے درجہ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔