Tag: web client

  • واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری

    واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری

    کیلیفورنیا : واٹس ایپ انتطامیہ اپنے صارفین کی سہولت کیلیے ایک نئے کانٹیکٹ نوٹ فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے تحت صارف کو رابطوں اور بات چیت میں آسانی میسر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی میٹا واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے اپنی پسند کے کانٹیکٹس کو فیورٹ لسٹ میں ایڈ یا ڈیلیٹ کرنے کے لیے اہم فیچر لانے کی تیاری کررہی ہے

    ڈبلیو اے بیٹا انفو کا اپنی تازہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ یہ خصوصیات بنیادی طور پر واٹس ایپ بزنس کے صارفین کے لیے کارآمد ہوں گی، صارفین اپنی چیٹ کی تفصیلات ذہن نشین
    اور اپنے کانٹیکٹس سے رابطوں اور بات چیت میں متعلقہ معلومات کو شامل کرسکیں گے اس کے علاوہ صارفین کو کانٹیکٹس میں اسکرول کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

    رپورٹ کے مطابق تاحال اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں ہے۔ یہ فیچر کب تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، بظاہر یہ سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

  • ویب صارفین کیلیے واٹس ایپ کا نیا فیچر لانے کی تیاری

    ویب صارفین کیلیے واٹس ایپ کا نیا فیچر لانے کی تیاری

    دنیا کے سب سے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک خاص فیچر کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے ایک کانٹیکٹس فلٹر نامی فیچر پر کام کر رہا ہے۔ تاکہ صارفین وقت کی بچت کرتے ہوئے اپنے ان کانٹیکٹس کو اس آپشن میں رکھ سکیں جن سے ان کا زیادہ رابطہ رہتا ہے۔

    اس حوالے سے ’بیٹا انفو‘ کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نے ‘فیورٹ کانٹیکٹس’ کے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارفین کے واٹس ایپ کے سرچ بار میں ‘فیورٹس’ کا آپشن آئے گا جس میں وہ چند مخصوص لوگ ہوں گے جنہیں وہ اس کیٹیگری میں رکھنا چاہیں گے۔

    واٹس ایپ

    جیسا کہ آپ مندرجہ بالا اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، واٹس ایپ اب ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کے عمل میں ہے جو صارفین کو مستقبل میں اپنے پسندیدہ رابطے دکھا کر چیٹس کی فہرست کو فلٹر کرنے کی اجازت دے گا۔

    صارفین

    اس فیچر کے ذریعے صارفین کو اپنے پسندیدہ رابطوں کا انتخاب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا اور وہ آسانی سے ان تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے، ابتدائی طور پر یہ کچھ مخصوص صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، بعدازاں یہ سب کے لیے پیش کردیا جائے گا۔