Tag: wedding

  • جیف بیزوس اور لورین سانچیز کی مہنگی ترین اور تاریخی شادی کل ہوگی

    جیف بیزوس اور لورین سانچیز کی مہنگی ترین اور تاریخی شادی کل ہوگی

    ایمازون کے بانی اور بزنس مین 61 سالہ جیف بیزوس اور ان کی گرل فرینڈ ایمی ایوارڈ یافتہ صحافی 55 سالہ لارین سانچیز کل بروز جمعہ 27 جون کو اٹلی کے شہر وینس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

    اس شادی کو صدی کی شاندار شادی تصور کیا جارہا ہے، شادی کے انتظامات کے علاوہ پیشے کے اعتبار سے رائٹر اور جرنلسٹ سانچیز کے اسٹائل اور فیشن سینس نے بھی خاص توجہ حاصل کی ہے۔

    اس شادی کو بگ ویڈنگ اس لیے بھی کہا جا رہا ہے کیونکہ اس میں دنیا بھر کی مشہور ترین شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس اور لارین سانچیز اپنی شادی کے مقام یعنی وینس اٹلی پہنچ گئے، دونوں جیف بیزوس کی بوٹ میں وینس پہنچے۔

    جیف بیزوس اور لارین سانچیز

    رپورٹ کے مطابق اس شادی پر 56 ملین ڈالرز یعنی 15 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔ جیف بیزوس اور لارین سانچیز کی 3 روزہ شادی کی تقریبات کل (جمعرات کی) رات سے شروع ہوں گی۔

    شادی میں شرکت کے لیے صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا سمیت دنیا بھر سے وی آئی پی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

  • احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، دلہن کے ساتھ تقریب کی تصاویر وائرل

    احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، دلہن کے ساتھ تقریب کی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    احمد علی اکبر پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ میں سے ایک ہیں، ان کی اداکاری کی صلاحیت نے انہیں مداحوں کا پسندیدہ بنا دیا ہے۔ ان کے تمام پراجیکٹس کو ناظرین کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکار اب اپنی ذاتی زندگی میں بھی ایک نیا مرحلہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر اداکار احمد علی اکبر کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکار کی شادی کی تقریبات کا آغاز قوالی نائٹ سے ہوا جس میں دلہا اور دلہن اپنے پیاروں میں گرد گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس تقریب میں ان کے بہترین دوست اداکار عثمان خالد بٹ کو بھی اچھا وقت گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    زیرِ گردش پوسٹس کے مطابق اداکار کی ہونے والی ہمسفر کا نام ماہم بتول ہے، ماہم اداکار کی پرانی اور قریبی دوست ہیں جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں۔

    واضح رہے کہ  کئی دنوں سے جاری اداکار احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق پھیلی خبروں کی تصدیق تو ہو گئی ہے لیکن اداکار یا ان کی ہونے والی اہلیہ کی جانب سے اب تک کوئی تصاویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔

  • ماورا حسین کے نکاح پر عروہ اور فرحان توجہ کا مرکز بن گئے، تصاویر وائرل

    ماورا حسین کے نکاح پر عروہ اور فرحان توجہ کا مرکز بن گئے، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کے نکاح پر اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید توجہ کا مرکز بن گئے۔

    گزشتہ روز لالی و بالی ووڈ اداکارہ ماورا حسین نے اداکار امیر گیلانی سے شادی نے شادی کا اعلان کیا اور ساتھ کی نکاح کی تصاویر شیئر کی تھی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے تھے۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی خوبصور تصاویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا، جوڑے نے مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’بالآخر افراتفری کے عالم میں، میں نے آپ کو ڈھونڈ لیا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

    انسٹاگرام پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    ماورا حسین نے اس موقعے پر منٹ گرین رنگ کے عروسی جوڑے میں ملبوس نظر آئیں جبکہ امیر گیلانی نے سیاہ شلوار، قمیص، واسکٹ کے ساتھ شال پہن رکھی تھی۔

    جہاں اس موقع پر ماورا حسین اور امیر گیلانی کے چہرے کے تاثرات انکی محبت کو بیان کر رہے تھے وہیں عروہ حسین اور فرحان سعید مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، جوڑے کی متعدد تصاویر میں انہیں بے انتہا دلکش دکھنے کے ساتھ ساتھ خوش بھی نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MAWRA (@mawrellous)

    عروہ حسین اور فرحان سعید نے ان یادگار لمحات کی جھلکیاں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، عروہ نے نکاح کے موقع پر سرخ جوڑا زیب تن کیا جبکہ فرحان نے سیاہ رنگ کا انتخاب کرتے ہوئے رنگ برنگی شلوار قمیض پہنی جبکہ ان کی بیٹی جہاں آرا سعید بھی تقریب میں شریک نظر آئیں۔

    شوبز انڈسٹری کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ عروہ اور گلوکار نے اس موقعے پر بھارت کے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کا تیار کردہ سوٹ پہنا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

    شیئر کی گئیں تصاویر میں سے ایک میں عروہ، فرحان اور ننھی جہاں آرا ایک ساتھ بیٹھ کر پوز دیتے دکھے جبکہ ان کے پیچھے نوبیاہتی جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی کھڑے مسکراتے دکھے۔

    ایک تصویر میں ماورا حسین کی پوری فیملی ایک ساتھ پوز دیتی دکھی جبکہ ایک جگہ عروہ حسین نکاح کے وقت اپنی بہن کی آنکھوں سے آنسو پونچھتی دکھیں۔

  • نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں جاری

    نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں جاری

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں زورو شور جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز اس ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، اس شادی میں شریف فیملی، سیاسی شخصیات، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

    مسلم لیگ کے خاندانی ذرائع کے مطابق حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات 24 دسمبر سے شروع ہوں گی، زید حسین کا نکاح 25 دسمبر کو ہوگا، جبکہ ولیمہ 29 دسمبر کو جاتی امرا میں ہی منعقد کی جائے گی۔

  • ’سائٹ ایریا شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے جاں بحق لڑکی کے ورثا حقائق چھپا رہے ہیں‘

    ’سائٹ ایریا شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے جاں بحق لڑکی کے ورثا حقائق چھپا رہے ہیں‘

    کراچی: پولیس نے سائٹ ایریا میں شادی کے موقع پر چلتی بس میں لڑکی کو گولی لگنے کا واقعہ مشکوک قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں مقتولہ کی شناخت 17 سالہ خدیجہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

    لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی، ورثا کے بیان کے مطابق خدیجہ کو چلتی بس میں گولی لگی تھی۔ اسپتال رپورٹ کے مطابق خدیجہ کو سر پر لگنے والی گولی وجہ موت بنی۔

    پولیس تاحال جائے وقوعہ کا تعین نہیں کر سکی ہے کہ لڑکی کو گولی کہاں لگی، جب کہ مقتولہ کے ورثا کی جانب سے متضاد بیانات دیے جا رہے ہیں، پولیس حکام نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ورثا حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پولیس حراست میں ملزم کی موت کی تحقیقات میں ایس پی نیئر سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

    واضح رہے کہ اندھی گولیوں سے شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعات میں ایک بار پھر بے حد اضافہ ہو گیا ہے، لانڈھی قذافی ٹاؤن میں ایک گھر کی چھت پر نامعلوم سمت سے گولی لگنےسے 6 سالہ بچہ ابوبکر زخمی ہو گیا ہے۔

    ماڑی پور مچھر کالونی میں بھی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے کائنات نامی ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے، عوامی کالونی میں اندھی گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی، جب کہ تین ہٹی کے قریب اندھی گولی لگنے سے 11 سالہ لڑکا بشیر زخمی ہو گیا ہے۔

  • ’یہ بہت مضحکہ خیز ۔۔۔‘ سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی افواہوں پر کیا کہا؟

    ’یہ بہت مضحکہ خیز ۔۔۔‘ سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی افواہوں پر کیا کہا؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے ساتھی اداکار ظہیر اقبال سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

    سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا ’آئی دیوا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی کی افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پہلی بات یہ ہے کہ میری شادی سے کسی اور کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے ‘۔

    انہوں نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ یہ میری مرضی ہے، اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اس کے بارے میں اتنے پریشان کیوں ہیں، لوگ مجھ سے میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے زیادہ پوچھتے ہیں، اس لیے مجھے یہ بہت مضحکہ خیز لگتا ہے۔

    واضح رہے کہ 2020 سے بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کے درمیان رومانوی تعلق اور  ڈیٹنگ کی افواہیں زیرِ گردش ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

  • شادی کی تقریب سے چور زیورات سے بھرا سوٹ کیس لے کر فرار

    شادی کی تقریب سے چور زیورات سے بھرا سوٹ کیس لے کر فرار

    بھارت کے شہر علی گڑھ میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو لوٹ لیا گیا، چور کھانا کھانے کے بعد زیورات سے بھرا سوٹ کیس لے کر رفو چکر ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری ہونے والے سوٹ کیس میں 25 لاکھ روپے سے زائد کے زیورات موجود تھے۔ ملزم فرار ہوتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی زد میں آگیا۔

    چوری کی یہ بڑی واردات ساسنی گیٹ کے چندر گارڈن میں پیش آئی، پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ تقریب میں داخل ہونے والے چور نے دلہن کا قریبی بتا کر کارروائی انجام دی۔

    سہارنپور میں نائب تحصیل دار کی بیٹی کی شادی کے موقع پر دولہا غازی آباد سے زیورات کا سوٹ کیس لایا تھا جو دلہن کو پیش کیا جانا تھا لیکن اس سے قبل ہی زیورات سے بھرا سوٹ کیس غائب ہوگیا۔ سوٹ کیس میں موجود زیورات کی مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں لڑکے والے غازی آباد سے آئے تھے۔ اسی دوران دو نامعلوم نوجوان دعوت اور دیگر پروگراموں میں شریک ہو کر گیسٹ ہاؤس میں دولہا کے کمرے تک پہنچ گئے۔ اس کے بعد وہ 25 لاکھ روپے کے زیورات سے بھرا سوٹ کیس لے کر رفو چکر ہوگئے۔

    امریکا: ویک اینڈ پارٹی کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    سوٹ کیس نہ ملنے پر ہر جانب کھلبلی مچ گئی، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاہم آفیسر پرتھم ابھے پانڈے کے مطابق ایک نوجوان سوٹ کیس لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔ جس کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • جہیز کا مطالبہ سامنے آنے پر دلہا دلہن شادی کی تقریب سے بھاگ کھڑے ہوئے

    جہیز کا مطالبہ سامنے آنے پر دلہا دلہن شادی کی تقریب سے بھاگ کھڑے ہوئے

    بھارت کے شہر بنارس میں لڑکے کے گھر والوں نے جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر شادی سے انکار کردیا، جس پر دلہا اور دلہن تقریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ بنارس شہر میں پیش آیا جہاں تقریب کے دوران دولہے والوں نے دلہن والوں سے جہیز کا مطالبہ کیا اور اس کے علاوہ بھی کچھ مطالبات پیش کئے۔

    لڑکی کے گھر والوں نے جہیز کا مطالبہ پورا کرنے سے انکار کیا تو لڑکے والوں نے شادی رکوادی، تاہم ایک دوسرے سے پیار کرنے والے دلہا اور دلہن نے خاندان کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا اور تقریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب بھارت کی ریاست تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لڑکے نے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر لڑکی کو موت کے گھات اتار دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ مقتولہ کی شناخت شیتپلی الیکھیا کے نام سے ہوئی جسے خانپارہ میں سریکانت نامی ملزم نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا۔

    مقتولہ خانپارہ مارکیٹ سے اپنی بھابھی اور بھانجے کے ساتھ شاپنگ کر کے گھر لوٹ رہی تھی کہ اس کا سامنا سریکانت سے ہوا۔ ملزم نے کچھ روز قبل مقتولہ کو شادی کی پیشکش کی تھی لیکن لڑکی نے انکار کیا تھا۔

    ملزم نے مارکیٹ میں کلہاڑی کے وار سے لڑکی کو قتل کیا جبکہ اس کی بھابھی اور بھانجے کو بھی شدید زخمی کیا۔شیتپلی کے والدین نے اس کی شادی کہیں اور طے کی تھی اور اسی سلسلے میں وہ شاپنگ کر رہی تھی۔

    بھارت: 70سالہ شخص نے 6 سال کی بچی کو بھی نہ بخشا

    پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • دبئی پولیس نے جیل میں ’دلہن‘ کا ارمان پورا کردیا

    دبئی پولیس نے جیل میں ’دلہن‘ کا ارمان پورا کردیا

    متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیل میں ایک قیدی کی بیٹی کی شادی کی تقریب کا انتظام کراکے سب کے دل جیت لئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک عرب لڑکی نے دبئی پولیس سے درخواست کی تھی کہ اس کا رشتہ طے ہوگیا ہے۔ والد جیل میں ہیں۔ جیل میں والد کی موجودگی میں نکاح کے لیے ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی جائے۔

    دبئی پولیس کے معاون کمانڈر جنرل میجر جنرل خلیل المنصوری نے جیل میں نکاح کی تقریب منعقد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

    دبئی محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر مروان جلفار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لڑکی کی درخواست ملنے پر محکمے نے اس کے والد کے مالی اور ذہنی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست کو منظور کرلیا۔

    مصری خاتون رکن پارلیمان نشوۃ رائف کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

    محکمہ پولیس نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف جیل میں نکاح کروایا بلکہ دلہن کا گھر فرنشڈ کرنے میں بھی تعاون کیا تاکہ وہ ہنسی خوشی زندگی گزار سکے اور اس پر والد کے جیل میں ہونے کا کوئی منفی اثر نہ ہو۔

  • شادی کے دن بھاگنے والے دلہا کو دلہن نے ڈھونڈ نکالا

    شادی کے دن بھاگنے والے دلہا کو دلہن نے ڈھونڈ نکالا

    بھارت میں شادی سے کچھ گھنٹے قبل فرار ہونے والے دلہے کو دلہن نے ڈھونڈ نکالا اور شادی کے منڈپ تک لے گئی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیش آیا، جہاں دلہن کے لیے اس کی شادی کا خاص دن دولہے کو ڈھونڈنے کی جدوجہد اور اس کا پیچھا کرنے میں بدل گیا۔

    ہوا کچھ یوں کہ شادی کے عین وقت دولہے نے شادی سے انکار کردیا جس پر دلہن عروسی لباس میں ہی اپنے دلہے کو ڈھونڈنے کے لیے نکل پڑی۔

    رپورٹ کے مطابق  جوڑے کے درمیان ڈھائی سال کا تعلق تھا، تاہم بارات کے انتظار میں بیٹھی دلہن کو بتایا گیا کہ دولہا ابھی تک نہیں آیا تو دلہن خود ہی اسے ڈھونڈنے نکل گئی۔

    دلہن نے 2 گھنٹے کے بعد تقریباً 20 کلو میٹر سفر کرتے ہوئے لڑکے کو ڈھونڈ نکالا جو بریلی شہر کی حدود سے باہر ایک بس میں موجود تھا۔

    بعدازاں دلہن نے بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں سلمان خان کا ڈائیلاگ ’ہاتھ پکڑ کر منڈپ لے جاؤنگا‘ کے ڈائیلاگ کو حقیت کر دکھایا، دلہن، اس کے خاندان اور لڑکے کے خاندان والے اسے ایک مندر میں لے گئے جہاں دونوں کی شادی کرا دی گئی۔