Tag: wedding anniversary

  • شادی کی پہلی سالگرہ، فیروز خان اور ڈاکٹر زینب کی تصویر وائرل

    شادی کی پہلی سالگرہ، فیروز خان اور ڈاکٹر زینب کی تصویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اپنی دوسری بیوی ڈاکٹر زینب کے ساتھ شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

    سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ آج اداکار اور زینب اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں، تصویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکار نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور جوڑے کے لیے ہمیشہ خوش اور ایک ساتھ رہنے کی دلی خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس کے علاوہ فیروز خان کی اہلیہ نے انسٹا اسٹوری پر اداکار کی جانب سے سرپرائز کی ایک جھلک بھی شیئر کی جس میں کینڈل لائٹ ڈنر ٹیبل دیکھا جاسکتا ہے ساتھ ہی انہوں نے لکھا "ہیپی اینیورسری پارٹنر” ۔

    واضح رہے کہ اداکار فیروز نے گزشتہ مئی میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی، فیروز کی اہلیہ ڈاکٹر زینب ذہنی صحت کی ڈاکٹر ہیں۔

    یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، فیروز اور علیزہ کے دو بچے سلطان اور فاطمہ ہیں۔

  • شوہر کا بیوی پر رعب جمانے کا انوکھا انداز، پولیس نے پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

    شوہر کا بیوی پر رعب جمانے کا انوکھا انداز، پولیس نے پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

    ممبئی : بھارت میں شوہر نے شادی کی سالگرہ پر بیوی کی خوشی اور اس پر رعب جمانے کیلئے انوکھا انداز اپنایا لیکن یہ طریقہ اس کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے اورنگ آباد میں شوہر نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر تلوار سے کیک کاٹا اس سارے واقعے کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی تھی لیکن یہ حرکت اسے مہنگی پڑی، اس کی منصوبہ بندی نے اسے سیدھا تھانے میں پہنچا دیا۔

    تلوار سے کیک کاٹنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا، یہ خبر جیسے ہی پولیس کو ملی جس پر فوری کارروائی کی گئی اور شوہر کو جیل کی ہوا کھانی پڑی۔

    مقامی پولیس نے اسے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ معاشرے میں تلوار سے کیک کاٹنے کا رواج اب عام ہوگیا ہے۔ نوجوان طبقہ معاشرے میں اپنی دھاک بٹھانے اور خوف و ہراس پھیلانے کے لئے ایسے ہتھکنڈے اپناتا ہے۔

    پولیس کی جانب سے اکثر ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی بھی کی جاتی ہے، آج سے تین ماہ قبل پونا میں بھی عوامی مقام پر تلوار سے کیک کاٹنے پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم کا نام سمیر اننت دھمالے تھا۔ ملزم نے بیچ چوراہے پر پرانے زمانے کی تلوار سے کیک کاٹا تھا۔

    اس کے علاوہ گزشتہ سال بھی تلوار سے کیک کاٹنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ تب ملزم نے ڈی جے لگوا کر تلوار لہراتے ہوئے کیک کاٹا تھا۔ اس وقت پولیس نے روہن بیل ہیکر ایک نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

  • امریکا: شادی کی سالگرہ بھول جانے پر بیوی کا شوہر پر تشدد

    امریکا: شادی کی سالگرہ بھول جانے پر بیوی کا شوہر پر تشدد

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں شادی کی سالگرہ بھول جانے پر بیوی نے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون ’کیرول اسٹون‘ کی جانب سے اپنے شوہر ’رونی الیگزنڈر‘ کو اس وقت تشدد کو نشانہ بنایا گیا کہ جب شوہر شادی کی سالگرہ (ویڈنگ اینیورسری) والے دن خالی ہاتھ گھر لوٹے اور اپنی بیوی کو وش کرنا بھول گئے التبہ پولیس نے بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر کو بچوں کے سامنے تشدد کو نشانہ بنایا، شوہر کے گردن، اور سینے پر تشدد کے واضح نشانات موجود  ہیں، مذاہمت کے باوجود خاتون نے بری طرح مارا۔

    تصویر پر لائیک کیوں آیا؟ شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

    دوسری جانب متاثرہ شوہر ’رونی الیگزنڈر‘ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ بیوی نے جس دن مجھ پر تشدد کیا اس کی صبح اس نے مجھ سے بحث بھی کی تھی، لیکن رات گئے جب میں اپنی ڈیوٹی سے خالی ہاتھ گھر لوٹا اور اسے وش کرنا بھول گیا تو اس پر مجھے تشدد کا نشانا بنایا گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی کی سالگرہ سے متعلق بہت خوش تھا  اور  میں نے تو اینیورسری کی خوشیاں منانے کے لیے مقامی ہوٹل کا روم بک کرانے کا سوچ رکھا تھا، لیکن بیوی کی اس حرکت پر مجھے بہت افسوس ہوا۔

    بھارت: کھانے میں تیل زیادہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی

    خیال رہے کہ بیوی کے خلاف مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم جج نے بیوی پر شوہر سے کسی بھی قسم کے رابطے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

     

  • لازوال محبت، سالگرہ پر شوہر نے بیوی کو گردہ عطیہ کردیا

    لازوال محبت، سالگرہ پر شوہر نے بیوی کو گردہ عطیہ کردیا

    فلوریڈا: امریکی شہری نے شادی کی 23ویں سالگرہ پر اپنی اہلیہ کی جان بچانے کے لیے انہیں گردہ بطور تحفہ عطیہ کر کے محبت کی نئی مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق میاں بیوی کا رشتہ محبتوں سے بھرا ہوتا ہے جس کی لازوال کہانیاں آئے روز سننے اور دیکھنے کو ملتی ہیں، کسی بھی معاشرے میں شوہر اور اہلیہ کو ایک قلب دو جان یا پھر ایک گاڑی کے دو پہیوں کی تشبیہ دی جاتی ہے جس کا مقصد یہ بتانا ہوتا ہے کہ دونوں کا ساتھ ایک دوسرے کے لیے کس قدر ضروری ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کی رہائشی خاتون مونیکا کے دونوں گردے ناکارہ ہوگئے تھے جس کے باعث وہ کافی عرصے سے ڈائیلاسز پر تھیں اور ڈاکٹرز نے انہیں صحت مند زندگی گزارنے کے لیے گردہ لگوانے کا مشورہ دیا تھا۔

    ڈاکٹرز کی تجویز کو مدنظر رکھے ہوئے امریکی جوڑے نے کئی دن تک کسی ایسے شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کی جو اپنا ایک گردہ عطیہ کردے تاکہ خاتون کی زندگی اچھے سے گزر سکے تاہم انہیں اس میں ناکامی کا سامنا رہا۔

    مزید پڑھیں: کینسر میں مبتلا لڑکی کی اسپتال میں شادی اور انتقال، عزم اور محبت کی مثال

    مونیکا کے شوہر کیسر کلے نے ٹیسٹ کروایا اور رپورٹ سامنے آنے کے بعد فیصلہ کیا کہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی اہلیہ مونیکا کو شادی کی 23ویں سالگرہ پر انوکھا تحفہ دیں گے جس کا تذکرہ انہوں نے اپنے اہل خانہ تک سے نہیں کیا اور ڈاکٹرز سے مشورہ کر کے آپریشن کی تاریخ فائنل کی۔

    ڈاکٹرز نے جب مریضہ کو گردے کی پیوندکاری کی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا تو پہلے وہ کافی پریشان ہوئیں اور انہوں نے اسپتال عملے کے متعدد بار اُس شخص کا نام و تفصیل پوچھنےکی کوشش کی جو انہیں گردہ عطیہ کررہا ہے تاہم ڈاکٹرز نے وعدے کے مطابق نام ظاہر نہیں کیا۔

    ایک ہفتے قبل ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کے بعد کیسرے کا گردہ مونیکا کے لگا دیا، امریکی جوڑے کو آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا بعد ازاں دونوں ہوش میں آئے تو اہلیہ کو علم ہوا کہ جو گردہ اُن کے لگایا گیا ہے وہ کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے ہی شوہر کا ہے۔

    مونیکا نے گردہ عطیہ کرنے پر شوہر کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں دنیا کی سب سے خوش نصیب بیوی ہوں کیونکہ خدا نے اتنے اچھے شخص کو میرا شوہر بنایا جو میری زندگی کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بچوں کی آپسی محبت نے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    چار روز قبل امریکی جوڑے نے اسپتال سے چھٹی کے بعد عملے کے ساتھ شادی کی 23ویں سالگرہ منائی اور کیک بھی کاٹا، ڈاکٹرز اور نرسوں کی جانب سے دونوں کو مبارک بادیں پیش کی گئیں جبکہ اس موقع پر تقریب میں شریک کئی لوگوں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔