Tag: Wedding card

  • شادی کارڈ پر ایسا کیا چھپ گیا کہ سب حیران رہ گئے؟

    شادی کارڈ پر ایسا کیا چھپ گیا کہ سب حیران رہ گئے؟

    شادی کسی بھی خاندان میں ایک بڑے جشن کے طور پر منائی جاتی ہے، ہر کوئی اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لئے پوری کوشش کرتا ہے۔ مگر بعض اوقات ذرا سی غلطی بہت بڑی مصیبت بن جاتی ہے۔

    عام طور لوگ شادیوں میں اپنے مہمانوں کو مدعو کرنے کے لئے شادی کارڈ بھیجتے ہیں، اس پر ساری تفصیلات درج ہوتی ہیں کہ شادی کب ہوگی؟ کہاں ہوگی؟ وغیرہ وغیرہ۔۔جبکہ بعض لوگ شادی کارڈز پر چند اشعار بھی لکھ دیتے ہیں۔

    بھارت میں ایک کارڈ پر لکھی شاعری نے آنے والے مہمانوں کو مشکل میں ڈال دیا کہ آیا وہ شادی میں آئیں بھی یا نہیں۔

    شادی کارڈ پر جو شاعری لکھی گئی اس میں تحریر کیا گیا کہ ”بھیج رہا ہوں اسنیہ نمنترن، پریہ ور تمہیں بلانے کو، ہے مانس کے راج ہنس، تم بھول نہ جانا آنے کو“۔ تاہم اس کارڈ کو چھپنے کے بعد کسی نے نہیں دیکھا اور اس میں ایک بڑی غلطی ہوگئی۔ کارڈ میں ”بھول نہ جانا آنے کو“ کی جگہ ”تم بھول جانا آنے کو“ لکھا ہوا ہے۔

    ٹرین میں 15سالہ نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ ملزم کو مہنگی پڑ گئی

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر مذکورہ شادی کارڈ کوشیئر کیا گیا ہے، ویسے تو یہ 13 اپریل 2023 کو شیئر کیا گیا تھا، مگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • شادی کے کارڈ پر عمران خان سے محبت کا انوکھا اظہار

    شادی کے کارڈ پر عمران خان سے محبت کا انوکھا اظہار

    اکثر افراد اپنی شادی سے متعلق ہر چیز کو انوکھا اور یادگار بنانا چاہتے ہیں اور شادی کا کارڈ بھی نہایت انوکھا تیار کرواتے ہیں، ایسا ہی ایک کارڈ آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

    اس کارڈ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا ذکر کیا گیا ہے، عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی مقبولیت میں ویسے بھی بہت اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ مختلف طریقوں سے ان سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل دعوت نامے میں دولہا کا نام، پروگرام کے اوقات اور ساتھ ہی کارڈ کے فرنٹ پر سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق لکھا ہے کہ آپ کی شرکت ہمارے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنا پاکستان کے لیے اگلے پانچ سال عمران خان۔

    اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہوسکتا ہے اب کوئی بھی شادی میں نہ جائے، تو کوئی کہہ رہا ہے کہ شادی میں جانا اب ضروری ہوگیا ہے۔

  • سلمان خان کی کس اداکارہ کے ساتھ شادی کا کارڈ چھپا؟

    سلمان خان کی کس اداکارہ کے ساتھ شادی کا کارڈ چھپا؟

    ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ایک شو کے دوران اپنی شادی سے متعلق چوکا دینے والا انکشاف کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ دبنگ اداکار سلمان خان نے نجی ٹی وی کے شو کے دوران انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کی پانچ گرل فرینڈ رہ چکی ہیں۔

    یہ انکشاف بالی ووڈ اداکار نے کاجول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا، کاجول نے سوال پوچھا کہ ماضی میں پانچ سے کم گرل فرینڈ کب تھیں؟ جس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ ان کی صرف پانچ ہی گرل فرینڈز تھی اور انہیں سنبھالنا بہت مشکل تھا۔

    خیال رہے کہ سلمان خان کی شادی کےلیے ان کا نام کئی بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے، جس میں کترینہ کیف، ایشوریہ رائے، ڈیزی شاہ، زرین خان، بھاگیہ شری، یولیا ونتور، شامل ہیں جب کہ سلمان نے خود بھی اعتراف کیا ہے کہ اداکارہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ ان کی شادی کا کارڈ بھی چھپ گیا تھا۔

  • منال خان اور احسن نے اپنی شادی کا کارڈ مداحوں کو دکھا دیا

    منال خان اور احسن نے اپنی شادی کا کارڈ مداحوں کو دکھا دیا

    کراچی : پاکستان شوبز کی نامور اداکار جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام جنہوں نے رواں سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر منگنی کرکے اپنی نئی زندگی کی جانب سفر کا آغاز کیا تھا۔

    اب ان دونوں نے شادی کی تیاریوں کا بھی آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں ان کی شادی کا کارڈ بھی چھپ کر آچکا ہے، اس خوبصورت اور دیدہ زیب کارڈ کو انہوں نے اپنے مداحوں سے شیئر بھی کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

    اداکارہ منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور احسن محسن اکرام کی شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارڈ پر انگریزی زبان میں احسن محسن اکرام اور منال خان کا نام درج ہے۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آپ کو مدعو کیا جارہا ہے اس کیپشن میں انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر احسن محسن اکرام کو بھی مینشن کیا۔ منال خان کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں : منال خان کی بات پکی ہوگئی، تصاویر وائرل

    خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے حال ہی میں اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ منال اور احسن کی انسٹاگرام پوسٹس پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی۔

    واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل "پرچھائیں” میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔