Tag: Wedding Ceremony

  • ہوائی فائرنگ سے دولہے کی ماں جاں بحق، شادیانے ماتم میں تبدیل

    ہوائی فائرنگ سے دولہے کی ماں جاں بحق، شادیانے ماتم میں تبدیل

    سجاول: ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش قانوناً جرم ہے پھر بھی مختلف تقاریب اور مقامات پر ان کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

    شادی بیاہ کی تقریب میں عموماً ہونے والی ہوائی فائرنگ کسی نہ کسی حادثے کا سبب بنتی ہے اس کے باوجود لوگ اس سے باز نہیں آتے ہیں، ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ سجاول کے میرپور بٹھورو میں پیش آیا جہاں بارات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے دولہے والدہ جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہے کی ماں کو گولی لگی اور وہ زندگی کی بازی ہار گئی، دولہے کی والدہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائےگی۔

    کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ پر پولیس نے دولہے کو گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں تقریبات کے موقعے پر کی جانے والی فائرنگ کے باعث معصوم جانیں ضائع ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں، اس سے قبل ٹنڈو جام میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے مقامی فنکارہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق عمومی طور پر بندوقوں کا رخ ہوا میں کر کے فائرنگ اس غلط فہمی کی بنا پر کی جاتی ہے کہ اس صورت میں کسی کے زخمی ہونے کا احتمال نہیں رہتا، تحقیق کے مطابق درحقیقت ہوا سے واپس آ کر گرنے والی گولیاں براہ راست فائرنگ سے زیادہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں اس لیے ہمشہ احتیاط کریں۔

  • کراچی : شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ، پولیس خاموش تماشائی

    کراچی : شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ، پولیس خاموش تماشائی

    کراچی : عام طور پر شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران رات گئے تک آتش بازی اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ آس پاس کے لوگ خصوصاً بزرگ اور بیمار افراد کافی متاثر ہوتے ہیں۔

    ہوائی فائرنگ اور کان پڑی آواز میں شرلی پٹاخوں کی گھن گھرج سے شہریوں کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں۔ مقامی پولیس شادی بیاہ کی تقریبات میں معمول ڈھول ڈھماکے پر تو عام لوگوں پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمات درج کرلیتی ہے لیکن بااثر شخصیات کے سامنے بھیگی بلی بن جاتی ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں کی طرح کراچی میں بھی شادی بیاہ تقریبات میں اسلحے کا آزادانہ استعمال نہ رک سکا عظیم پورہ میں شادی کی تقریب کے موقع پرعلاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

    علاقے کا ہر شخص ہتھیار لے کر گلی میں جا پہنچا اور کافی دیر تک لگا تار ہوائی فائرنگ کی جاتی رہی، پورا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، تقریب میں سیکڑوں گولیاں چلائی گئیں لیکن اس کی آواز پولیس تک نہ پہنچ سکی۔

    چرس کی سگریٹ منہ میں دبائے ایک شخص بندوق میں گولیاں بھرتا رہا، گلی میں بچے بوڑھے جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی، علاقے کے بچے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس کر فائرنگ کا مزہ لیتے رہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال شادی کی مختلف تقریبات میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں، دو روز قبل کھارادر میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

    اس حوالے سے شاہ فیصل کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دو افراد کو شناخت کرلیا گیا ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

  • جھنگ میں دوران تقریب دولہا اور باراتیوں کو کرونا ویکسین لگا دی گئی

    جھنگ میں دوران تقریب دولہا اور باراتیوں کو کرونا ویکسین لگا دی گئی

    لاہور: صوبہ پنجاب میں محکمہ صحت کی ٹیم نے شادی کی تقریب میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر دولہا اور باراتیوں کو کووڈ ویکسین لگا دی گئی، واقعہ جھنگ میں پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جھنگ میں شادی کی تقریب میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر دولہا اور باراتیوں کو کرونا وائرس ویکسین لگا دی گئی۔

    محکمہ صحت کی ٹیم نے جھنگ میں دولہا اور باراتیوں کو ویکسین لگائی۔

    صوبائی سیکریٹری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ روزانہ 10 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، خصوصی ویکسی نیشن مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی۔

    سیکریٹری صحت کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر شہریوں کو ویکسین لگا رہی ہیں۔

  • گٹکا کھانے پر دلہن نے دولہا کی پٹائی کردی، مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

    گٹکا کھانے پر دلہن نے دولہا کی پٹائی کردی، مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

    بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن اس وقت غصے سے بے قابو ہوگئی جب اسے پتہ چلا کہ اس کا ہونے والا شوہر منہ میں گٹکا دبائے بیٹھا ہے۔

    شادی یا عام تقریبات میں پان کھانا صدیوں سے ایک روایت رہی ہے لیکن اب اس دور  میں  پان کی جگہ گٹکے نے لے لی ہے جو انتہائی مضر صحت نشہ ہے۔

    اس نشے کو استعمال کرنے والوں کے منہ سے بدبو آتی ہے اسی لیے ایسے شخص کو معاشرے میں اچھی نگاہ سے نہیی دیکھا جاتا اسی لیے لوگ گٹکا کھانے والوں سے اجتناب کرتے ہیں۔

    ایک ایسا ہی مضحکہ خیز واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں شادی کی رسومات کے دوران گٹکا چبانے پر دلہن نے دولہا کو پیٹ ڈالا اور دلہا چپ چاپ منہ دیکھتا رہا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن پاس بیٹھے ایک شخص سے گفتگو کررہی ہے اور اس کے منہ میں گٹکا دیھک کر ایک زور کا ہاتھ مارتی۔

    یہی نہیں اس کے بعد وہ دلہا کی جانب دیکھتی ہے اور اسے بھی ایک ہاتھ جڑ دیتی ہے اس منظر میں دلہن کے چہرے پر غصے کے تاثرات بھی قابل دید ہیں۔

    اس پر مزید ستم یہ کہ بے چارا دلہا مار کھانے کے بعد گٹکا تھوکنے کیلئے اٹھتا ہے تو وہاں موجود کچھ لڑکیاں اسے دیکھ کر ہنستی ہیں جس پر وہ سارا غصہ ان لڑکیوں پر اتار دیتا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور لوگ دلہن کے اس رد عمل کو پسند کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اس تقریب کے موقع پر دولہا کے تمباکو کھانے کے فعل کی مذمت کر رہے ہیں۔

  • بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب آج ہوگی

    بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب آج ہوگی

    کراچی : بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب آج ہوگی ، شادی کی تقریب میں ملک کی اہم شخصیات وپارٹی رہنما شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بے نظیربھٹواور آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی رخصتی کی تقریب آج ہوگی ، اس سلسلے میں بلاول ہاؤس کے ہیلی پیڈ کو رنگ برنگی پنڈال میں سجا دیا گیا ہے۔

    بختاوربھٹوکی رخصتی کی تقریب آج شام 7 بجےشروع ہوگی، شادی کی تقریب میں ملک کی اہم شخصیات وپارٹی رہنما شریک ہوں گے ، تقریب میں شرکت کیلئے مہمانوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ گئی ہے۔

    سابق صدرآصف زرداری اور بلاول بھٹو مہمانوں کا استقبال کریں گے۔

    گذشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں تھیں ، بختاور بھٹو کا نکاح مولانا غلام محمد بخش نے پڑھایا، ان کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے۔

    نکاح کی تقریب میں آصف زرداری، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سمیت بھٹو خاندان، چوہدری خاندان، اور زرداری خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

    بعد ازاں بلاول بھٹو نے شادی کو طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ قرار دیا اور کہا مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔

  • شادی کی تقریب میں‌ دلہا دلہن سمیت 41 افراد کرونا کا شکار

    شادی کی تقریب میں‌ دلہا دلہن سمیت 41 افراد کرونا کا شکار

    نئی دہلی: بھارت میں‌ شادی کی تقریب میں‌ دلہا دلہن سمیت 41 افراد کرونا کا شکار ہوگئے.

    غیرملکی خبررساں‌ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا کے کاسر گوڈ‌ میں‌ شادی میں‌ حکومت کی جانب سے کرونا ایس او پیز ہوا میں‌ اڑا دی گئیں.

    شادی کے دوران ہی کئی لوگوں‌ کی طبیعت بگڑنے لگی، متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تو رپورٹ میں‌ دلہا دلہن سمیت 41 افراد کرونا پازیٹو پائے گئے.

    پولیس نے معاملے میں‌ دلہن کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، دلہن کے والد کے خلاف وبائی امراض‌ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا .

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ابتتدائی رپورٹ کے مطابق شادی 17 جولائی کو ہوئی تھی، اس شادی میں‌ کرونا کو لے کر جاری کی گئی گائیڈ لائن میں‌ شامل ہونے والے مہمانوں‌ سے کہیں‌ زیادہ لوگوں‌ نے شرکت کی.

    مزید پڑھیں: کرونا سے متاثر دلہا کے مرنے کے بعد 111 افراد وائرس کا شکار

    شادی کے دوران ہی کئی لوگوں‌ کو سانس لینے میں‌ دشواری ہوئی جس کے بعد ان کو اسپتال منتقل کیا گیا.

    رپورٹ میں‌ پتا چلا کہ دلہا اور دلہن سمیت 41 افراد کرونا سے متاثر ہیں، واضح‌ رہے کہ کاسر گوڈ‌ میں‌ کرونا کے مریضوں‌ کی تعداد 658 ہے.

    یاد رہے کہ ریاست بہار میں‌ اس سے قبل ایک شادی کی تقریب میں‌ 111 افراد کرونا کا شکار ہوئے تھے اور شادی کے اگلے ہی روز دلہا کی وبا سے موت واقع ہوگئی تھی.

  • پشاور : شادی کی تقریب میں جھگڑا، فائرنگ سے دولہا جاں بحق

    پشاور : شادی کی تقریب میں جھگڑا، فائرنگ سے دولہا جاں بحق

    پشاور : خواتین کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کے معاملے نے دولہا کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان میں مقتول کا بہنوئی بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے مضافاتی علاقے سردار گڑھی کے محلے چغل پورہ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران خواتین کی تصاویر اور ویڈیو بنانے پر جھگڑا ہوگیا.

    بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر اسلحے تک پہنچ گئی، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دولہا عابد جاں زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلیے لے جایا رہا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا، واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردی، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے نام شہزاد، شبیر اور شاہ فہد ہیں اور ان میں ایک ملزم مقتول کا بہنوئی بھی ہے۔

     ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیم متشکیل دے دی ہے جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

  • شادیوں میں فضول خرچی، حکومت نے پابندی کا فیصلہ کر لیا

    شادیوں میں فضول خرچی، حکومت نے پابندی کا فیصلہ کر لیا

    تاشقند: ازبکستان کی حکومت نے شادی بیاہ کی تقریبات میں فضول اخراجات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت انواع اقسام کے کھانوں پر بھی پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ ایکشن ملک میں بڑھتے ہوئے فضول اخراجات کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاہم اب شہریوں کو شادی کی تقریبات منعقد کرنے کے لیے حکومتی قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔

    حکومت کی جانب سے جاری کررہ تحریری فیصلے کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد 150 سے زیادہ نہ ہو، انواع اقسام کے کھانے اور گوشت کا کم استعمال کرنا، تقریب میں زیادہ تعداد میں گلوکاروں جبکہ بڑی تعداد میں گاڑیاں بکنک کرانے پر بھی پابندی ہوگی۔

    شاپنگ کرتے وقت پانچ عادات اپنائیں‌ اور فضول خرچ سے بچیں

    حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ملک کے صدر شوکات مرزایوو کے حال ہی دیئے گئے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شادیوں میں بے دریغ پیسہ بہایا جاتا ہے جبکہ ازبکستان کے پڑوسی ملک تاجکستان میں شادیوں میں مہمانوں کی تعداد میں پابندی کا فیصلہ 2011 میں کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ازبکستان میں اکثر شادیوں پر 20000 ڈالرز تک خرچہ آتا ہے جبکہ اس ملک میں 13 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارتے ہیں، یہاں عام طور پر لوگوں کی تین اولادیں ہوتی ہیں اور ان کی ماہانہ آمدنی ایک سو سے تین سو ڈالر تک ہوتی ہے۔

    پیسہ بچانے کے 5 راز

    خیال رہے کہ حکومت کی جانب جاری کردہ تحریری فیصلوں کے بعد جہاں عوام نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا وہیں بعض طبقوں نے حکومت کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیےسوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شادی کی تقریب میں نوجوان کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار

    شادی کی تقریب میں نوجوان کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار

    لاہور : لوگوں پر رعب جمانے کیلئے نوجوان نے شادی کی تقریب میں ممنوعہ خود کار اسلحے سے شدید ہوائی فائرنگ کی، اے آر وائی نیوز میں خبر نشر ہونے پر پولیس نے نوجوان کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کا تاجر فاروق بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ بن گیا، ممنوعہ خود کار اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کرتا رہا۔

    سفید شلوار قمیض اور ویسکوٹ میں ملبوس نوجوان نے علاقے کے لوگوں پر رعب ڈالنے کے لیے گولیاں چلائیں، اے آر وائی کو موصول فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان یکے بعد دیگرے میگزین لوڈ کرکے مسلسل ہوائی فائرنگ میں مصروف ہے۔

    خادم اعلیٰ کے شہر میں قانون کے رکھوالوں کی آنکھ کھل گئی، پولیس نے خبر نشر ہونے کے بعد فاروق کو گرفتار کرلیا۔ شہریوں کی جانوں کو سنگین خطرے سے دوچار کرنے والے کو سیاستدان بننے کا شوق ہے۔

    یہ نوجوان اکثراوقات رکن اسمبلی بننے کی اداکاری بھی کرتارہتا ہے، واضح رہے کہ لاہور میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اکثر تقریبات میں مسلح افراد نہ صرف دندناتے پھرتے ہیں بلکہ سرعام اسلحے کی نمائش بھی کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔