Tag: Wedding hall

  • ویڈیوز: آتش بازی سے شادی ہال میں آگ لگ گئی

    ویڈیوز: آتش بازی سے شادی ہال میں آگ لگ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آبد کے ایک شادی ہال میں باراتیوں کی جانب سے کی جانے والی آتش بازی کے باعث آگ لگی، جس سے ہال میں بھگدڑ مچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی بینکویٹ نارتھ ناظم آباد میں گزشتہ رات آتش بازی کے دوران آگ لگ گئی تھی، اس واقعے کی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں۔

    فوٹیجز میں آتش بازی سے شادی ہال میں آگ لگنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، آگ لگنے کے بعد شادی ہال میں بھگدڑ مچ گئی تھی، آگ اور دھوئیں کی وجہ سے شرکا نے شادی ہال خالی کر دیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں آتش بازی سے گریز کریں، غفلت برتنے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹی بینکویٹ ہال میں آتش زدگی سے نمٹنے کے لیے انتظام موجود نہیں تھا۔

  • شادی ہال میں ان ڈور تقریبات پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    شادی ہال میں ان ڈور تقریبات پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے شادی ہال میں ان ڈور تقریبات پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ تقریبات میں تمام ایس اوپیز کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے لہذ پابندی کا کوٸی جواز نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے شادی ہال میں ان ڈور تقریبات پر پابندی عائد کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست میرج ہال ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کی گئی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شادی ہال میں کورونا کو وجہ بنا کر ان ڈور پابندی لگانا امتیازی سلوک ہے، تقریبات میں تمام ایس اوپیز کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے لہذ پابندی کا کوٸی جواز نہیں ۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ شادی ہالز میں ان ڈور پابندی کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پنجاب حکومت نے عوام کوکورونا وائرس سے بچانے کیلئے صوبہ بھرمیں لاک ڈاؤن سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    پنجاب حکومت نے 10 فیصد سے زائد پازیٹویٹی شرح والے علاقوں میں شادی ہال میں ان ڈور تقریبات اور ہر قسم کے انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی تھی۔

    پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات پر نافذ پابندیاں 24 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہیں گی۔

  • ملک کے بڑے صنعتکار کے صاحبزادے کا ولیمہ، شاہی قلعہ شادی ہال میں تبدیل

    ملک کے بڑے صنعتکار کے صاحبزادے کا ولیمہ، شاہی قلعہ شادی ہال میں تبدیل

    لاہور: ملک کے بڑے صنعتکار کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کے لئے بین الاقوامی ورثہ شیش محل کو شادی ہال بنا دیا گیا، انتظامیہ نے لاکھوں روپے رشوت کےعوض تقریب کی اجازت دی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے صنعتکار نے لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں بیٹے کی دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا،اے آروائی نیوز نے تقریب کے بعد قلعے میں بکھرے سامان کی ویڈیوحاصل کرلی ہے۔

    شاہی باورچی خانہ میں منعقد کی گئی بدھ کی رات ہونے والی دعوت ولیمہ میں ڈھائی سے تین سو افراد شریک ہوئے، شاہی باورچی خانہ میں باقاعدہ قناتیں گاڑھی گئیں اور دیواروں پر فانوس لٹکائے گئے جبکہ تقریب کے بعد قلعےکےمختلف حصوں میں کچرا اور بچا کھچا سامان بھی پھینک دیا گیا۔

    گزشتہ روز منعقد ہونے والی تقریب سے قلعہ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے، شاہی قلعہ بین الاقوامی ہیرٹیج کونسل میں شامل ہے، کونسل کے قوانین کے تحت قلعہ میں کسی قسم کی تقریب منعقد نہیں کی جاسکتی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ والڈ سٹی اور قلعہ انتظامیہ نے سیاسی دباؤ اور لاکھوں روپے رشوت کے عوض تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی۔

    چیف ایگزیکٹیوہیرٹیج پاکستان یاسمین لاری نے کہا ہے کہ گائیڈلائن کے مطابق ثقافتی ورثے پر تقریبات کی اجازت نہیں، کسی بھی ثقافتی ورثے کی کسٹوڈین حکومت ہوتی ہے، لاہور قلعہ میں دعوت ولیمہ پر سخت ایکشن لیناچاہیے۔

    یاسمین لاری کا کہنا تھا کہ لاہور قلعہ میں تقریب کے انعقاد پرضرورعدالت جانا چاہیے، ثقافتی ورثے کو کمرشل بنانا بہت زیادتی ہے ، گائیڈ لائن پرعمل کرکے ثقافتی ورثے کو بچایا جاسکتا ہے، یہ 17ویں صدی کا ورثہ ہے، جو زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

    دوسری جانب والڈ سٹی اتھارٹی نے قلعے میں کسی بھی قسم کی تقریب منعقد ہونے سے انکار کردیا لیکن تصویریں ان کی غلط بیانی کاثبوت ہیں۔

    ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے کہا ہے کہ شیش محل میں شادی کی تقریب میں کوئی تقریب نہیں ہوئی ، شیش محل میں کسی تقریب کی اجازت نہیں ہے، شاہی باورچی خانہ آج سے 2سال پہلے کھنڈر جیساتھا، شاہی باورچی خانے کو ہم نے ٹھیک کیا۔

  • ساہیوال : ن لیگی ایم پی اے نے ہاکی گراؤنڈ کو شادی لان بنا دیا

    ساہیوال : ن لیگی ایم پی اے نے ہاکی گراؤنڈ کو شادی لان بنا دیا

    ساہیوال : نون لیگی کے ایم پی اے ملک ارشد نے اپنے بھائی کی شادی کے لئے ہاکی گراؤنڈ کو شادی لان بنا دیا۔
    ہاکی گراؤنڈ میں بینڈ باجے بجیں گے تو قومی کھیل کا بھی بینڈ بجے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں نواز لیگ کے ایم پی اے نے ہاکی گراؤنڈ میں پنڈال سجا لیا۔ بھائی کی شادی کیلئے گراؤنڈ میں ٹینٹ لگوادیئے، کیٹرنگ کا سامان اور پراٹھے پکانے کا انتظام بھی کیا گیا۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی ہاکی اسٹیڈیم کی بحالی کا کام ہوا تھا۔ شاید اسی لیے کہ ایم پی اے کے بھائی کی شادی کرائی جائے، دھوم دھام سے شادی کی تیاری ہوتی رہی اور انتظامیہ یہ سارا منظر خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہی۔