Tag: wedding look

  • معروف بھارتی اداکارہ روایتی انداز میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

    معروف بھارتی اداکارہ روایتی انداز میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

    جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کیرتی سریش اپنے دیرینہ دوست انٹونی تھٹل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    اداکارہ کیرتی سریش اور دبئی میں کاروبار کرنے والے ان کے دیرینہ دوست انٹونی تھٹل کا 15 سالہ طویل رشتہ اپنے آخری سفر کو پہنچ گیا دونوں نے گزشتہ روز گوا میں شادی کرلی۔

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک دوسرے کو مالا پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کیرتی سریش نے اپنی شادی کے موقعے پر سرخ ساڑھی اور روایتی جیولری پہنی ہوئی تھی، جبکہ ان کے شوہر بھی اپنے بڑے دن کے موقعے پر روایتی انداز میں نظر آرہے ہیں۔

    شادی کی تصاویر شیئر ہونے کے بعد اداکارہ کے پرستاروں نے انھیں مبارکباد دینے کے ساتھ نوبیاہتا جوڑے کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ ملیالم، تیلگو اور تامل فلموں میں کام کرنے والی 32 سالہ کیرتی سریش کے والدین کا تعلق کیرالہ اور تامل ناڈو سے ہے جبکہ انکے شوہر انٹونی تھٹل کوچی (کیرالہ) کے رہنے والے ہیں، دونوں کی ابتدائی عمر سے ہی آپس میں دوستی تھی۔

    ARY News Urdu- انٹرٹینمنٹ، انفوٹینمنٹ میگزین

  • اداکارہ کنگنا رناوت نے دلہن کا روپ دھارلیا

    اداکارہ کنگنا رناوت نے دلہن کا روپ دھارلیا

    معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے دلہن بننے کا فیصلہ کرلیا، سچ مچ کی نہیں بلکہ ایک فیشن میگزین کے فوٹو شوٹ کے لیے انہوں نے دلہن کا روپ دھارا ہے۔

    اپنے منفرد کرداروں اور اسٹائل کے سبب بالی وڈ میں منفرد سمجھی جانے والی اس اداکارہ نے یہ فوٹو شوٹ ’ایشیانہ ویڈنگ میگزین‘ کے کور پیج کے لیے کروایا ہے۔ جس پر ان کے مداح ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    بالی وڈ کی یہ گینگسٹرکوئین شادی کے لباس بالکل الگ ہی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے عرب اور ہندوستانی روایتی دلہن ملبوسات کے باہمی ملاپ سے تشکیل پانے والے روز گولڈرنگت کا لہنگا زیب تن کیا ، جس کی ڈیزائنر سائرہ رضوان ہیں، ساتھ ہی ان کے
    بلاؤز پر زربفت کا انتہائی نفیس کام کیا گیا تھا، شادی کے اس لباس میں وہ کسی جل پری کی طرح دکھائی دے رہی ہیں۔

    کنگنا عموماً شوخ میک اپ سے اجتناب کرتی ہیں لیکن اس فوٹو شوٹ کے لیے انہوں نے لباس کی مناسبت سے انتہائی بھڑکیلا میک اپ کروایا جس کے سبب ان کے مداح اس نئے گیٹ اپ کو کچھ زیادہ پسند نہیں کررہے۔

    یاد رہے کہ کنگنا رناوت اس سے قبل ووگ ویڈنگ بک کے لیے بھی برائیڈل شوٹ کروا چکی ہیں جس میں انہوں نے تارن تاہلیانی کا لہنگا زیب تن کیا تھا جبکہ زیورات بھی ایک معروف برانڈ کے استعمال کیے تھے۔

    اس سے قبل کنگنا رناوت کو ’ملکہ ‘ کے کردار میں دیکھ کر مداحوں نے بے پناہ سراہا تھا۔ مانی کرنیکا نامی اس ڈرامے میں انہوں نے رانی لکشمی بائی المعروف جھانسی کی رانی کا کردار ادا کیا تھا ۔ اور ایک جنگجو رانی کے روپ میں انہیں دیکھ کر دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں تھیں۔