Tag: wedding party in Yemen

  • یمن : شادی کی تقریب سعودی اتحادی افواج کی بمباری کا شکار، 7افراد ہلاک

    یمن : شادی کی تقریب سعودی اتحادی افواج کی بمباری کا شکار، 7افراد ہلاک

    یمن : سعودی اتحادی افواج کی بمباری سے سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ یمنی عوام نے سعودی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    یمن کے شہر سعدہ میں شادی کی تقریب سعودی اتحادی افواج کی بمابری کا شکار ہوگئی، دلہن سمیت سات افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے، صنعاء میں حوثی قبائل کے حامیوں نے مظاہرے میں سعودی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر شدید مذمت کی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ سعودی بمباری سے خوفزدہ نہیں ہیں تاہم صدرمنصور الہادی کی حکومت کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

    مظاہرین نے سعودی حملوں اور صدر منصور الہادی کے خلاف مزاحمت میں حوثی قبائل کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

    یمن میں دو ماہ سے جاری حملوں میں سعودی اتحادی افواج حوثی قبائل کے خلاف واضح کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے جبکہ جنیوا میں یمنی سیاسی رہنماؤں کے درمیان مزاکرات کے لیے اجلاس منعقد کیا جارہا ہے، جس کے لیے یمنی سیاسی رہنماء جنیوا میں اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔