Tag: wedding

  • شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے خلا میں جانا بھی ممکن ہوگیا

    شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے خلا میں جانا بھی ممکن ہوگیا

    ویسے تو دنیا بھر میں شادیوں کے لیے نئے نئے ٹرینڈز متعارف کروائے جارہے ہیں جس کے لیے دلہا، دلہن اور ان کے اہلخانہ لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔

    تاہم امریکی خلائی کمپنی نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شادیوں کے لیے ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، زمین کا دور اب گیا، اب انسانوں کی شادیاں 1 لاکھ فٹ کی بلندی پر ہوں گی۔

    امریکی خلائی کمپنی اسپیس پرسپیکٹیو نے شادی کرنے کے لیے ایک ناقابل یقین مقام متعارف کروایا ہے۔

    یہ کمپنی جوڑوں کو ایک کاربن نیوٹرل غبارے میں خلا میں بھیجے گی، اس شاندار کاربن غبارے میں ہی وہ شادی کے بندھ میں بندھ جائیں گے، اس غبارے میں کھڑکیاں بھی موجود ہوں گی جس سے شادی شدہ جوڑا زمین کے بہترین نظاروں سے لطف اندوز ہوسکے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Grutman (@davidgrutman)

    اس غبارے کی پرواز 6 گھنٹے کی ہوگی جس میں مسافروں کو زمین سے 1 لاکھ فٹ کی بلندی پر لے جایا جائے گا۔ اس پرواز میں 8 مسافر اور ایک پائلٹ کی جگہ ہوگی۔

    اسپیس پرسپیکٹیو کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس خصوصی پرواز کے دوران مسافروں کو شاندار کاک ٹیل اور لذیز کھانے ملیں گے جبکہ آسمان سے نیچے زمین کے ناقابل یقین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سفر کے لیے بہترین گانوں کی پلے لسٹ بھی موجود ہوگی۔

    اس کے علاوہ اس غبارے میں بیت الخلا اور وائی فائی بھی ہوگا جو مسافروں کو اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے رابطے میں مدد دے گا۔

    اس منفرد تجربے کی قیمت 3 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد ہے، کمپنی کی جانب سے اس پروگرام کو 2024 میں شروع کیے جانے کا امکان ہے، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کے پہلے ہی ایک ہزار ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

  • اریبہ حبیب اور سعدین کی دوستی شادی کا بندھن کیسے بنی؟

    اریبہ حبیب اور سعدین کی دوستی شادی کا بندھن کیسے بنی؟

    کراچی : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب نے اپنی شادی کے حوالے سے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کی سعدین عمران سے دوستی شادی کا مضبوط بندھن کیسے بنی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں مینو کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔

    انہوں نے بتایا کہ میں اور سعدین عمران گزشتہ 5 سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور ہماری دوستی پھر ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اس دوستی کو ایک مضبوط رشتے میں بدل لیا جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہمارے رشتے سے متعلق میرے گھر والوں کو اس کا علم تھا اور بعد مین باقاعدہ سعدین کے گھر والوں نے رشتہ بھیجا اور اس طرح ہم شادی جیسے مقدس رشتے میں بندھ گئے۔

    اریبہ حبیب نے کہا کہ شادی کے بعد مجھے جرمنی شفٹ ہونا تھا جس کی وجہ سے پیپر ورک مکمل کرنا تھا اور رخصتی کیلئے مجھے چار مہینے انتظار کرنا پڑا۔

    یاد رہے کہ اداکارہ اریبہ حبیب گزشتہ سال سعدین شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھیں۔

  • شادی کی خبروں پر بھارتی ریپر بادشاہ کا رد عمل

    شادی کی خبروں پر بھارتی ریپر بادشاہ کا رد عمل

    نئی دہلی: شادی کی خبروں پر بھارتی ریپر بادشاہ نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے، انھوں نے سوشل میڈیا پر شادی کی خبروں کی تردید کر دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آدتیہ پرتیک سنگھ سِسوڈیا المعروف بادشاہ نے اپنی دوست اور پنجابی اداکارہ ایشا رِکھی کے ساتھ شادی کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

    بادشاہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا ’’پیارے میڈیا، میں آپ کا احترام کرتا ہوں لیکن یہ انتہائی بکواس ہے، میں شادی نہیں کر رہا، جو بھی آپ کو یہ بکواس خبر دے رہا ہے اسے بہتر مسالا تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

    بادشاہ کے بارے میں یہ افواہ بھی پھیلی ہوئی ہے کہ گزشتہ ایک سال سے وہ ایشا کے ساتھ قریبی تعلق میں بندھے ہوئے ہیں جب سے وہ ایک پارٹی میں ملے تھے، یہ پارٹی ان کے ایک مشترکہ دوست نے دی تھی۔

    یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پارٹی میں ملاقات کے وقت دونوں نے پایا کہ ان کا فلموں اور موسیقی سے متعلق ذوق یکساں ہے، جس سے وہ ایک دوسرے کے قریب آ گئے، تاہم دونوں اپنے تعلق کے حوالے سے معاملات میں جلد بازی سے گریز کر رہے ہیں، اور دونوں نے اپنے خاندانوں کو بھی اس تعلق سے آگاہ کر رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ ریپر بادشاہ نے 2012 میں جیسمین مسیح سے شادی کی تھی، 2017 میں ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جس کا انھوں نے نام جسیمی گریس مسیح سنگھ رکھا، تاہم یہ شادی مبینہ طور پر 2019 میں اختلافات کی زد میں آ گئی، لاک ڈاؤن کے دوران جیسمین پنجاب میں الگ رہ رہی تھیں، اور کرونا وبا کے بعد وہ اپنی بیٹی کے ساتھ لندن منتقل ہو گئیں اور ان کے درمیان 2020 میں علیحدگی ہو گئی۔

    37 سالہ ریپر بادشاہ کا تازہ ترین البم ’3:00 AM سیشنز‘ ہے، جس کا گانا ’سنک‘ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، اور صرف دو ہفتوں میں اس ٹریک کو یوٹیوب پر 9.7 ملین مرتبہ سنا گیا ہے۔

  • ویڈیو: لٹیروں نے شادی میں جانے والی فیملی کو لوٹ لیا

    ویڈیو: لٹیروں نے شادی میں جانے والی فیملی کو لوٹ لیا

    کراچی: شہر قائد اسٹریٹ کرمنلز کے لیے جنت بن چکا ہے، وہ جب جہاں چاہتے ہیں، دن دہاڑے شہریوں اور فیملیوں کو لوٹ کر بہ آسانی نکل جاتے ہیں۔

    کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں گھر کے سامنے ایک فیملی کو اس وقت لوٹا گیا، جب وہ ایک شادی میں شرکت کے لیے جا رہی تھی، اور گاڑی میں بیٹھتے وقت لٹیروں کا ہدف بن گئی۔

    اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لٹیرے اب گلیوں میں فیملیز کو بھی بے خوفی سے لوٹنے لگے ہیں۔

    فوٹیج کے مطابق فیملی جیسے ہی گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھنے لگی، پیچھے سے موٹر سائیکل سوار 2 لٹیرے گلی میں آ گئے اور اسلحے کے زور پر کار سوار فیملی سے لوٹ مار شروع کر دی۔

    گاڑی سے بیٹری نکالنے والے چور کا انجام، عبرت ناک ویڈیو

    دوسرے لٹیرے نے سامنے سے آنے والے 2 موٹر سائیکل سوار شہریوں کو بھی لوٹ لیا، مرد کو لوٹنے کے بعد لٹیرے نے کار میں آگے بیٹھی ہوئی خاتون سے بھی لوٹ مار کی، لٹیرا خاتون سے چوڑیاں مانگتا رہا اور پھر زیورات کا ڈبہ چھین کر لے گیا۔

    واردات کے دوران لٹیرے 5 موبائل فون، کیش اور چوڑیاں چھین کر فرار ہو گئے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں لٹیرے کسی خوف کے بغیر واردات مکمل کر کے بہ آسانی فرار ہو گئے۔

  • سعودی خاتون سے شادی، غیر ملکی شہری کو کیا شرائط پوری کرنی ہوں گی؟

    سعودی خاتون سے شادی، غیر ملکی شہری کو کیا شرائط پوری کرنی ہوں گی؟

    ریاض: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی غیر ملکی شخص کسی سعودی خاتون سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے 3 شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

    اردو نیوز کے مطابق ماہر قانون اور خانگی امور کے مشیر ڈاکٹر نائف الظفیری کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سے سعودی خاتون کی شادی کی شرائط کا مقصد خاتون کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    ماہر قانون کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سے سعودی خاتون کے لیے مقررہ شرائط میں اہم ترین شرط یہ ہے کہ خاتون کی عمر 25 برس سے کم نہ ہو، سعودی خاتون کے ساتھ غیر ملکی کی شادی کے لیے دوسری شرط ہے کہ مرد اور خاتون کی عمروں میں فرق 15 برس سے زیادہ نہ ہو۔

    شادی کے لیے امیدوار مرد مملکت میں مقیم ہو اور اس کا ذریعہ معاش اچھا ہو تاکہ اپنی اہلیہ کی بہتر طور پر کفالت کر سکے۔

    ماہر قانون کا مزید کہنا تھا کہ شادی کی اجازت یعنی این او سی کے لیے متعلقہ ادارے سے رجوع کیا جاتا ہے، جہاں شادی کے خواہش مندوں کی درخواست مقررہ شرائط کے مطابق جانچنے کے بعد اجازت دے دی جاتی ہے۔

  • فضہ علی کے گانا گانے کی ویڈیوز وائرل

    فضہ علی کے گانا گانے کی ویڈیوز وائرل

    معروف اداکارہ فضہ علی نے ایک شادی میں گلوکاری کا مظاہرہ کر کے سب کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ان کی ویڈیوز کو بے شمار صارفین نے پسند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ فضہ علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کیں۔

    ویڈیوز میں وہ ایک شادی کی تقریب میں موجود ہیں اور گلوکاری کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

    ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ صوفی گلوکار عابدہ پروین کا کلام گنگنا رہی ہیں، اس کے بعد وہ ایک بھارتی گانا گاتی ہیں جس پر حاضرین بھی ان کا ساتھ دیتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

    انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے بعد لوگوں نے ان کی ویڈیوز کو بے حد پسند کیا اور ان کی گلوکاری کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ فضہ علی انسٹاگرام پر تقریباً 1 ملین فالوورز رکھتی ہیں، وہ اکثر اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • سنیتا مارشل کا شان مسعود اور اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے کرکٹر شان مسعود کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل نے معروف کرکٹر شان مسعود کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

    اداکارہ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔

    انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے شان مسعود کو مبارک باد دی اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ شان مسعود چند روز قبل نیشے خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، ان کی دعوت ولیمہ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سمیت کئی کرکٹرز نے شرکت کی۔

    اس موقع پر شان مسعود نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shan Masood (@shani_official89)

  • شادی میں ڈانس کرنے والا باراتی اچانک گر کر مر گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شادی میں ڈانس کرنے والا باراتی اچانک گر کر مر گیا، واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں منگل کی رات ایک شادی کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے ایک 32 سالہ شخص اچانک گر گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔

    رپورٹس کے مطابق ابھے سچن کو دل کا دورہ پڑا تھا، جب اسے مقامی اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    اترپردیش کے کانپور ضلع کا رہنے والا ابھے سچن شادی کے لیے ریوا آیا ہوا تھا، اس کی اچانک موت سے شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی۔

    ویڈیو میں سچن کو ایک گروپ کے ساتھ رقص کرنے کے دوران گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کے گرد بینڈ ڈرم بجا رہا ہے۔

  • صحیفہ جبار نے سنایا اپنی شادی سے جڑا دلچسپ قصہ

    کراچی: معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے لیے لڑکیاں دیکھ رہی تھیں جب ان کے شوہر نے انہیں ہی پسند کرلیا۔

    پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا کہ شوہر کو لڑکیاں دکھاتے دکھاتے انہیں وہ خود پسند آگئیں۔

    اداکارہ نے اپنی شادی کا دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ شروع سے ہی ٹام بوائے قسم کی لڑکی تھیں اس لیے کوئی ان کی طرف متوجہ نہیں ہوتا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)

    انہوں نے کہا کہ ان کے دوست خواجہ خضر حسین نے انہیں اپنے لیے لڑکی دیکھنے کا کہا تھا، میں نے ان کے لیے بہت کوششیں بھی کی اور کئی لڑکیاں بھی دکھائیں لیکن اتفاق سے سب کی منگنی ہوچکی تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ شوہر کو شادی کے لیے لڑکیاں دکھاتے دکھاتے میں خود ہی انہیں پسند آگئی، بس پھر لڑکیاں پسند کرنے کا سلسلہ ختم ہوا اور میں خود دلہن بن گئی۔

    خیال رہے کہ ماڈل صحیفہ جبار نے سنہ 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سے لاہور میں شادی کی تھی، وہ اب تک کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • 20 سالہ دلہن زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، شہری تھانے پہنچ گیا

    20 سالہ دلہن زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، شہری تھانے پہنچ گیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میں ایک 20 سالہ دلہن زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئی، جس پر معمر شہری ایف آئی آر کے لیے تھانے پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 52 سالہ شہری کو تیسری شادی کرنا مہنگا پڑھ گیا، بیس سالہ دلہن شادی کے ایک ماہ بعد ہی زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئی۔

    شادی کے بعد دونوں میاں بیوی کی ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

    سوشل میڈیا پر کم عمر لڑکی کے شادی کے بعد گھر سے چوری کرنے کے حوالے سے متاثرہ شہری کا بیان وائرل ہوا، خبر سامنے آنے پر پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، اور مدعی کو تلاش کر لیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملیر سٹی کے رہائشی متاثرہ شخص بشیر احمد ولد عبدالشکور کو ڈھونڈ کر ان کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم دوسری طرف ویڈیو بیان میں متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد وہ ملیر سٹی تھانے جا کر ایف آئی آر کٹوانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ بیوی کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی جا سکتی۔

    پولیس حکام کے مطابق مقدمہ شوہر کی مدعیت میں لڑکی عائشہ اور اس کے باپ کے خلاف کیا گیا ہے، جس میں دھوکا دہی کی دفعہ 406,420 شامل کی گئی ہیں۔