Tag: wedding

  • شادی انسان کو موت کے منہ سے کیسے بچاتی ہے؟؟

    شادی انسان کو موت کے منہ سے کیسے بچاتی ہے؟؟

    شادی محض انسانی خواہشات کی تکمیل اور فطری جذبات کی تسکین کا نام نہیں ہے بلکہ انسان کی زندگی میں شادی کی بہت اہمیت ہے، شادی نہ صرف انسان کی زندگی بلکہ معاشرتی اقدار کے فروغ کیلئے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    شادی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایسا لڈو ہے جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے مگر شریک حیات کا ساتھ لمبی زندگی کی کنجی ثابت ہوسکتا ہے۔

    ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تنہا زندگی گزارنا مردوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

    اس سے قبل بھی سابقہ تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوچکا ہے کہ تنہا زندگی گزارنا کسی فرد کی صحت پر مضر اثرات مرتب کرسکتا ہے مگر اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسا کم از کم مردوں کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

    ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 4835 افراد کے خون کے نمونوں کے ذریعے جسم میں ورم کی مجموعی سطح کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ خون کے ٹیسٹوں میں ایسے پروٹینز یا انفلیمٹری مارکرز کو دیکھا جاتا ہے جو جسم میں ورم کی سطح کا عندیہ دیتے ہیں۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شادی شدہ مردوں کے مقابلے میں تنہا یا شریک حیات سے الگ ہونے والے مردوں میں ورم کی سطح نمایاں ہوتی ہے، مگر خواتین میں ایسا اثر دیکھنے میں نہیں آیا۔

    تنہائی کو محسوس کرنے اور مضر طبی اثرات تو پہلے سے ثابت ہیں مگر اس تحقیق میں ان شواہد کو تقویت ملی کہ غیر شادی شدہ افراد کو اس کے نتیجے میں ورم کا سامنا ہوتا ہے جو امراض قلب کا باعث بننے والا اہم عنصر ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ خواتین میں تنہا زندگی گزارنے یا شادی ٹوٹنے اور ورم کے درمیان مردوں جتنا ٹھوس تعلق دیکھنے میں نہیں آیا۔

    مگر محققین نے تسلیم کیا کہ اس نتیجے کی ایک جزوی وجہ تحقیق میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی کم تعداد بھی ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ رضاکاروں میں ورم کی شرح زیادہ عمر میں مزید بڑھ سکتی ہے اور ایسا ممکن ہے کہ شریک حیات سے علیحدگی اور تنہا زندگی گزارے جانے والے برس کے اثرات آنے والے برسوں میں بھی جاری رہ سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ زیادہ خطرے سے دوچار گروپ میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، جب انہیں ورم کے خطرات کا علم ہوگا تو وہ صحت مند طرز زندگی اختیار کرسکتے ہیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ معمول کی جسمانی سرگرمیاں اور صحت مند طرز زندگی جسمانی اور ذہنی دونوں طرح کی صحت پر مرتب اثرات کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل بی ایم جے میں شائع ہوئے۔

    اس سے قبل برطانیہ کے آسٹن میڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شریک حیات کا ساتھ ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور ذیابیطس ٹائپ ٹو سے موت کا خطرہ کم کردیتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق اس کی وجہ شوہر یا بیوی کی جانب سے اپنے شریک حیات کی نگہداشت ہے جو ان عام مگر جان لیوا امراض کا اثر کم کردیتا ہے۔

    محققین کے خیال میں اس کی وجہ شریک حیات کی جانب سے ادویات کا خیال رکھنے، صحت بخش غذا اور مناسب جسمانی سرگرمیاں ہوتی ہے۔

    اس تحقیق کے دوران دس لاکھ سے زائد افراد کے طبی ریکارڈ کا جائزہ 2000 سے 2013 کے درمیان لیا گیا۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ شادی شدہ افراد میں ہائی کولیسٹرول کے عارضے سے موت کا خطرہ 16فیصد کم ہوجاتا ہے، اسی طرح بلڈپریشر سے موت کا خطرہ 14 فیصد اور ذیابیطس کا خطرہ 10 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

  • حبا بخاری اور آریز احمد رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    حبا بخاری اور آریز احمد رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    معروف پاکستانی اداکارہ حبا بخاری اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، ان کی شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    اداکار آریز احمد نے اپنے نکاح کی خوبصوت ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دلہن کے ہمراہ نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

    ویڈیو کے کیپشن میں آریز احمد نے اپنے نکاح کی تقریب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ جی بالکل ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب حبا بخاری نے اپنے خوبصورت دن کی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Bukhari (@hiba_bukhariofficial)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Bukhari (@hiba_bukhariofficial)

  • حبا بخاری اور آرز احمد رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

    حبا بخاری اور آرز احمد رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

    کراچی : سال2021کے ماہ دسمبر میں خاموشی سے منگنی کرنے والے اداکار آرز احمد اور اداکارہ حبا بخاری نئے سال میں نکاح کے مقدس بندھن میں بندھ گئے۔

    دونوں فنکاروں نے سال نو کے پہلے ہی ہفتے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔ حبا بخاری اور آرز احمد کی شادی کی تقریبات تین روز قبل 4 جنوری کو شروع ہوئی تھیں اور دونوں نے اپنے مایوں کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

    مایوں کی تقریب کے دوران دلہن اور دولہا کو ایک دوسرے کو ابٹن لگانے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

    مایوں کی تقریب کے بعد 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب دونوں اداکاروں نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دونوں نے نئی زندگی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

    نکاح کی تصاویر کو حبا بخاری اور آرز احمد سمیت ان کی شادی کے انتظامات کرنے والے فوٹوگرافرز اور ایومنٹ منیجمنٹ ادارے نے بھی شیئر کی, دونوں کی جانب سے نکاح کی شیئر کی گئی تصاویر پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

    نکاح کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے ولیمے کی تقریب 9 اور 10 جنوری کی درمیانی شب ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے جوڑے نے کوئی تصدیق نہیں کی۔

    علاوہ ازیں حال ہی میں اداکارہ اریبہ حبیب بھی پیا گھر سدھار گئی تھیں جب کہ کچھ دن قبل ماڈل مشک کلیم نے بھی شادی کی تھی اور حال ہی میں اداکارہ صبورعلی اور علی انصاری بھی ایک دوسرے کے ہوگئے۔

  • اریبہ حبیب رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

    اریبہ حبیب رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب سعدین شیخ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، دونوں کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہیں۔

    اس موقع پر اریبہ حبیب نے روایتی سرخ جوڑا زیب تن کیا جبکہ دولہے سعدین نے گہری نیلی قمیص شلوار کا انتخاب کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Modeliingpakistan (@modelingpeeps.pk)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by AkKhan World (@akkhanworld)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by AkKhan World (@akkhanworld)

    اداکارہ نے سلسلہ وار اپنے نکاح کی تقریب کی تصاویر خوبصورت کیپشنز کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

    سب سے پہلے انہوں نے نکاح کے کارڈز کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے اور سعدین شیخ کے نکاح پر نیک خواہشات قرآن مجید کی آیات کے ساتھ درج ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

    اس کے بعد انہوں نے دلہا کے ساتھ مختلف تصاویر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

    اس سے قبل اریبہ نے اپنی مہندی کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

    اریبہ کی تصاویر پر شوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی : نئی تصاویر اور ویڈیوز

    اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی : نئی تصاویر اور ویڈیوز

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اس سلسلے میں ان کی نئی تصاویر منظرعام پر آگئی ہیں۔

    ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی شادیوں کی تقریبات شروع ہونے سے متعلق ویڈیوز و تصاویر شیئر کردیں۔

    اداکارہ نے رواں برس اگست میں اپنے ہونے والے جیون ساتھی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی بات ’پکی‘ ہوگئی۔

    اداکارہ نے شادی کے دعوت ناموں کی تصاویر بھی شیئر کیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

    اب انہوں نے انسٹاگرام پر شادی کی تقریبات کی تیاریوں اور اس دوران ڈانس ریہرسل کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کردیں جب کہ انہوں نے اپنی شادی کے دعوت ناموں کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شادی کارڈ کی ویڈیوز بھی شیئر کیں—اسکرین شاٹ

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو پہلے اداکارہ ثنا فخر سمیت دیگر اداکاراؤں نے شیئر کیا تھا، جن میں اریبہ حبیب کی سہیلیوں کو ان کی شادی کے لیے رقص کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ نے تقریبات میں سہیلیوں کے رقص کی ویڈیوز بھی شیئر کیں—اسکرین شاٹ

    علاوہ ازیں شادی کی تقریبات کے انتظامات کرنے والے ادارے نے بھی اریبہ حبیب کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اداکارہ بتاتی دکھائی دیں کہ جلد ہی ان کی شادی کی تقریبات شروع ہونے والی ہیں۔

    اداکارہ نے سہیلیوں کے ہمراہ بھی تصاویر شیئر کیں—اسکرین شاٹ

    اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی کی کئی تقریبات ہوں گی اور وہ ان کے بہتر انتظامات کے لیے ایک  ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے پاس آئی ہیں۔اسی کمپنی  نے اریبہ حبیب اور سعدین کی شادی کا کارڈ بھی شیئر کیا ہے۔

    اس سے قبل بھی اریبہ حبیب نے انسٹاگرام پر مداحوں کو شادی کا کارڈ دکھایا تھا، جس پر کئی شوبز شخصیات نے ان سے دعوت نامہ نہ ملنے کی شکایت کی تھی، جس پر اداکارہ نے انہیں بتایا کہ تھا کہ سب کو دسمبر 2021کے آخر میں دعوت نامے مل جائیں گے۔

    اطلاعات ہیں کہ اریبہ حبیب آئندہ ہفتے کے اختتام تک یعنی جنوری 2022 کے پہلے ہفتے میں پیا گھر سدھار جائیں گی۔ ان کی شادی کی ابتدائی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ان کی انتہائی قریبی سہیلیوں کو رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • مشک کلیم پیا گھر سدھار گئیں

    مشک کلیم پیا گھر سدھار گئیں

    معروف پاکستانی ماڈل مشکل کلیم کی بارات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مشکل کلیم نادر ضیا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔

    مشک کلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، تصویر ان کی بارات کی تقریب کی ہے جس میں وہ اپنے دلہا نادر ضیا کے ساتھ بیٹھی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mushk Kaleem (@mushkkaleem)

    اس موقع پر ماڈل نے نامور ڈیزائنر ثانیہ مسکتیا کا تیار کردہ گہرے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ نادر نے سیاہ رنگ کے سوٹ کے ساتھ مہرون ٹائی اور سفید شرٹ زیب تن کی ہے۔

    مشک کلیم کی بارات کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

    اس سے قبل جوڑے کی مہندی اور نکاح کی تصاویر و ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

    یاد رہے کہ مشک کلیم نے سنہ 2009 سے ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، وہ لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔

  • کترینہ اور وکی کی شادی پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟

    کترینہ اور وکی کی شادی پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟

    معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف 9 دسمبر کو وکی کوشل سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں اور دونوں نے زندگی کے اہم ترین دن پر کروڑوں روپے خرچ کیے۔

    جوڑے نے ریاست راجھستان کے 700 سالہ قدیم اور تاریخی سکس سینز ریزورٹ میں شادی کی، جہاں پر کمرے کا ایک رات کا کرایہ ساڑھے 6 لاکھ روپے تک ہے۔

    شوبز ویب سائٹ کوئی موئی نے اپنی رپورٹ میں دوسری شوبز ویب سائٹس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی پر دل کھول کر خرچ کیا، تاہم اس کے باوجود وہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سمیت دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو اخراجات میں پیچھے نہ چھوڑ سکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ چونکہ دونوں نے بھارت میں شادی کی جہاں پر یورپی ممالک سمیت بیرون ممالک کی نسبت اخراجات کم آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کے اخراجات دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی سے بھی کم رہے۔

    دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے نومبر 2018 میں یورپی ملک اٹلی میں شادی کی تھی اور ان کی شادی پر 77 کروڑ روپے کے اخراجات آئے تھے۔

    ان سے قبل انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بھی دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی اور ان کی شادی پر پورے 100 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔

    اسی طرح اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے دسمبر 2018 میں اپنی شادی پر 4 کروڑ 70 لاکھ کے اخراجات کیے تھے اور ان کی شادی بھی راجھستان کے ضلع جودھپور کے تاریخی و پر تعیش مقام پر ہوئی تھی۔

    کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بھی راجھستان کے ضلع سوائی مدھوپور کے پرتعیش سکس سینز ریزورٹ میں شادی کی اور دونوں نے زندگی کے سب سے اہم ترین دن پر محض 4 کروڑ روپے خرچ کیے۔

    شادی کی تقریبات میں صرف 120 مہمانوں نے شرکت کی اور ان کی تقریبات تین دن تک جاری رہیں، جس کی وجہ سے ان کے اخراجات کم آئے۔

    دوسری جانب پنک ولا نے بتایا کہ دلہن کو دولہے کی جانب سے دی گئی انگوٹھی بھی اتنی زیادہ قیمتی نہیں تھی، تاہم انگوٹھی کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ کترینہ کیف کو شادی پر دی گئی انگوٹھی کی قیمت محض ساڑھے سات لاکھ روپے تھی جب کہ دولہے کو ملنے والی انگوٹھی کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے بھی نہیں تھی۔

    ادھر ایمازون ویڈیو کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر کے نشریاتی حقوق خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    رپورٹ میں ایمازون ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کی شادی کی ویڈیوز و تصاویر لیک ہونے کے بعد اسٹریمنگ ویب سائٹ نے نشریاتی حقوق خریدنے سے معذرت کرلی ہے۔

    اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایمازون نے کترینہ کیف اور وکی کوشل سے شادی کے نشریاتی حقوق 80 کروڑ روپے میں خرید لیے ہیں۔

  • کترینہ کیف نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

    کترینہ کیف نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

    گزشتہ کچھ روز سے بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا تھا کہ معروف اداکارہ کترینہ کیف 2 ماہ میں شادی کرلیں گی تاہم اب کترینہ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

    کترینہ کیف نے اپنی شادی کی خبروں پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کو کس نے کہا کہ وہ شادی کر رہی ہیں؟

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ کترینہ کیف ساتھی اداکار وکی کوشل سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ انہوں نے شادی کے ملبوسات کی تیاری کے احکامات تک دے دیے ہیں۔

    شوبز ویب سائٹ بالی وڈ لائف سے بات کرتے ہوئے کترینہ کیف نے واضح کیا کہ وہ دسمبر 2021 میں شادی نہیں کرنے جا رہیں اور انہیں نہیں معلوم کہ ان سے متعلق مذکورہ خبریں کس نے اور کیوں پھیلائیں؟

    اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 15 سال سے یہی سوال کر رہی ہیں کہ ان کی شادی کی خبریں کون پھیلاتا ہے؟

    اگرچہ انہوں نے دسمبر میں شادی کی خبروں سے انکار کیا، تاہم انہوں نے واضح طور پر وکی کوشل سے تعلقات یا مستقبل میں ان سے شادی پر کوئی بات نہیں کی۔

    وکی کوشل اور کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ دو سال سے جاری ہیں اور انہیں بعض تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا بھی گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا میں بھی ان کے تعلقات کے حوالے سے خبریں شائع ہوتی رہی ہیں، تاہم دونوں نے کبھی واضح طور پر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار نہیں کیا۔

  • کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی : تاریخ طے ہوگئی

    کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی : تاریخ طے ہوگئی

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش میں ہیں، شادی کی تاریخ اور مقام کیا ہوگا اس حوالے سے نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    بھارتی میڈیا نے ذرائع سے بتایا ہے کہ دونوں اداکار رواں سال دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جبکہ کترینہ کیف اپنی شادی پر معروف ڈیزائنر سبھیا ساچی کا جوڑا پہنیں گی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں قریبی دوست رواں برس دسمبر کے پہلے ہفتے میں ممکنہ طور پر7 سے 9دسمبر کو راجستھان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

    رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ وکی اور کترینہ نے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان والوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے مدعو کیا ہے، کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات میں ہلدی، مہندی، پھیرے جیسی رسومات شامل ہوں گی۔

    اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں کی شادی راجستھان کے شہر مدھوپور کےSix Senses Fort Barwaraنامی ہوٹل میں ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا ای ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں اداکار دسمبر میں شادی کرلیں گے جب کہ کترینہ کیف اپنی شادی پر معروف ڈیزائنر سبیاساچی کا جوڑا پہنیں گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے کترینہ کیف اور وِکی کوشل سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد شادی بھی کرلیں گے۔

    تاہم کچھ دِن قبل وِکی سے جب میڈیا نے شادی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بڑی خوبصورتی سے یہ کہہ کہ سوال ٹال دیا کہ جب شادی ہوگی تو پتہ چل جائے گا تاہم انہوں نے کترینہ سے رشتے پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ پیش کرنے سے گریز کیا تھا۔

  • بیوٹی ایکسپرٹ کی دلہن بننے والی لڑکیوں کے لیے کارآمد ٹپس

    بیوٹی ایکسپرٹ کی دلہن بننے والی لڑکیوں کے لیے کارآمد ٹپس

    موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں شادیوں کا سیزن بھی شروع ہوجاتا ہے، بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق دلہنوں کو شادی کے 6 ماہ قبل سے اپنی جلد اور بالوں کا خیال رکھنا شروع کردینا چاہیئے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں بیوٹی ایکسپرٹ بینش پرویز نے دلہن بننے والی لڑکیوں کو کارآمد ٹپس بتائیں۔

    بینش کا کہنا تھا کہ شادی سے 6 ماہ قبل کسی ڈرماٹولوجسٹ کا دورہ کریں تاکہ جلدی مسائل کا علاج اور ان کا ٹریٹمنٹ ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ سن اسکرین اور موئسچرائزر کا باقاعدہ استعمال رکھیں اس سے جلد کے مسائل میں کمی آتی ہے۔

    بینش نے بتایا کہ شادی سے 3 سے 4 ماہ پہلے ریگولر فیشل کروانا شروع کردیں، بالوں کا رنگ بہت ہلکا نہ کروائیں تاکہ بھوؤں اور بالوں کے رنگ میں ہم آہنگی ہو۔

    انہوں نے کہا میک اپ کٹ میں اسٹک کونٹور، میک اپ ریموور، موائسچرائزر، سن اسکرین اور لائٹ ویٹ بیس ضرور رکھیں۔

    بینش نے بتایا کہ اگر لائٹ ویٹ بیس دستیاب نہیں تو بیس کو موائسچرائزر کے ساتھ مکس کر کے استعمال کریں۔