Tag: wedding

  • ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رشتہ ازدواج میں منسلک

    ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رشتہ ازدواج میں منسلک

    لندن: سیف گیمز دوہزارسولہ میں پاکستان کا سر فخر سے گزرنے والے گولڈ میڈلسٹ ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہاکی لیگ کھیلنے کے لیے موجود اولمپیئن محمد عرفان نے برمنگھم میں نکاح کیا ہے، دلہن کا نام عائشہ شفیق ہے جو چارٹرڈ اکاؤنٹ کی تعلیم مکمل کررہی ہیں۔

    نکاح کی رسم کے موقع پر دلہا نے تھری پیس سوٹ پہنا ہوا ہے جبکہ گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس دلہنانتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں ۔

    محمد عرفان کا کہنا ہے وہ شادی کی دیگر رسومات رواں سال کے آخر میں پاکستان آکر ادا کرنے کے خواشمند ہیں‘ تاکہ دوست احباب اور رشتہ دار بھرپور طریقے سے شرکت کرسکیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگریہ خبر آپ کو پسند آئی ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • شجاع آباد:  شادی کے دوران ہوائی فائرنگ، نوجوان زخمی، دولہا گرفتار

    شجاع آباد: شادی کے دوران ہوائی فائرنگ، نوجوان زخمی، دولہا گرفتار

    لاہور : شجاع آباد شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے پندرہ سالہ نوجوان زخمی ہوگیا، پولیس نے دولہا کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اندورن شہر شجاع آباد میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں پندرہ سالہ غلام دین شدید زخمی ہوگیا، زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے دولہا تیمور کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔

    دولہا کے سر پر سہرا گلے میں نوٹوں کے ہار اور دل میں سہانے خواب سجائے اس وقت چکنا چور ہوئے جب کسی باراتی کی غلطی سے حسرتوں پر پانی پھر گیا اور اسے حوالات کی سیر کرنا پڑی اور دلہن دولہا کا انتظار کرتی رہی۔


    مزید پڑھیں :  گوجرانوالہ، شادی کی تقریب میں فائرنگ، دلہن کا بہنوئی ہلاک


    یاد رہے رواں سال کے آغاز میں گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر واقع نجی شادی ہال میں مقامی رہائشی خالد بٹ کی بیٹی کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ کالے رنگ کی گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے دلہن کے بہنوئی فیصل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

  • بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کی تیاری شروع کردی

    بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کی تیاری شروع کردی

    ممبئی: بھارت ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ کی خوبرواداکارہ کترینہ کیف نے کام کا بوجھ کم کرکے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    کترینہ کیف اور رنبیر کپور بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی ہیں اورانہیں اکھٹے اسکرین پر جلوہ گر ہونے پر بے پناہ پذیرائی اور ستائش ملتی ہے اورہوسکتا ہے کہ عنقریپ ان دونوں کی جانب سے فلم مداحوں کو خوشخبری ملے۔

    بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کپورآج کل مزید فلمیں لینے سے انکاری ہیں تاکہ ان پر کام کا دباوٗ کم ہوسکے۔ افواہیں گردش میں ہیں کہ اس کا سبب یہ ہے کہ انہوں نے رنبیر کپورکے ساتھ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    کترینہ کپور نے حال میں ہی جیکی چن کے ساتھ کنگ فو پانڈا نامی فلم کے کئے منع کیا ہے جو کہ ان کے لئے انتہائی منعفت بخش ثابت ہوتی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے روہت شیٹھی کی فلم ’’دل والے‘‘، سنجے لیلابھنسالی کی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ اور اشوتوش گوارکر کی فلم ’’موہن جو دڑو‘‘ میں بھی کام کرنے سے انکار کیا ہے۔

    کترینہ کی ایک قریبی دوست نے شادی کی خبر کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ’’ یہ تو ہم جانتے ہیں کہ وہ کم رولز قبول کررہی ہیں لیکن اس کی وجہ سے لاعلم ہیں‘‘۔

    اب ہم کترینہ کیف کو رنبیر کپور کے ہمراہ شادی کے بندھن میں اس سال بندھتے دیکھیں یا اگلے سال یہ تو وقت بتائے گا لیکن کترینہ اتنے بڑے بڑے کردارمحض کسی عام سی وجہ کے سبب تو رد نہیں کررہیں۔

  • یمن میں اتحادی افواج کی شادی کی تقریب میں بمباری، 30 افراد ہلاک

    یمن میں اتحادی افواج کی شادی کی تقریب میں بمباری، 30 افراد ہلاک

    صنعا: یمن میں اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے شادی کی ایک تقریب میں فضائی بمباری کی کہ جس میں3 دُلہنوں اور2 دولہوں سمیت 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادی افواج کے طیاروں نے یمن کے جنوبی صوبے ضمار کے علاقے سنبان میں ایک شادی کی تقریب پر 2 حملے کیے جس میں 3 دُلہنوں اور 2 دولہوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

    دوسری جانب اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل احمد الاسیری نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ علاقے میں اتحادی افواج کی جانب سے کسی بھی قسم کا آپریشن یا فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔

    یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی یمن کے جنوب مغربی شہرالمخا میں شادی کی ایک تقریب میں اتحادی افواج کی فضائی بمباری میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں بچوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی اور اس وقت بھی اتحادی فورسز نے فضائی حملے سے لاعلمی کا اظہارکیا تھا جب کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ یمن میں رواں برس کے آغاز پر حوثی باغیوں کے ملک کے ایک بڑے حصے پر قبضے کے بعد سے سعودی عرب کی کمان میں اتحادیوں کی حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری ہیں اور اتحادی افواج کی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں اقوام متحدہ کے مطابق اب تک ساڑھے 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • قومی کرکٹر احمد شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    قومی کرکٹر احمد شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    لاہور: کرکٹر احمد شہزاد نے نئی اننگز کاآغازکردیا اس موقع پر ان کی بوم بوم کے ساتھ سیلفی نے دھوم مچادی۔

    کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کی شادی لاہور کی ثنا مراد سے انجام پائی ہے، شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، تقریب میں شاہد آفریدی سمیت ساتھی کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔

    گولڈن شیروانی میں زیب تن سیلفی ماسٹر احمد شہزاد دلہنیا لینے گاڑی سے اترے تو سیلفی پارٹنر آفریدی نے ریسکو کیا۔ قومی ٹیم کے بیڈ بوائے بارات والے دن بھی سیلفی لینا نہ بھولے، بوم بوم نے بھی بیسٹ فرینڈ کا ساتھ نہ چھوڑا اور سیلفی لے ڈالی۔

    باراتیوں میں شامل بوم بوم شاہد آفریدی نے سیاہ شیروانی پہن رکھی تھی،نئی اننگز کا آغازکرنے پربوم بوم نے ٹوئٹر پر دلہے میاں کو اصل پویلین میں خوش آمدید کہا۔

    احمد شہزاد کی دلہنیاں سرخ عروسی جوڑا پہن کر سلہیوں کے ساتھ ہوٹل پہنچیں، جہاں قومی ٹیم کے بیڈ بوائے نے ثنا مراد کے ساتھ نئی اننگز کا آغاز کیا اور دلہنیا لے کر رخصت ہوگئے۔

    دس بجتے ہی ہوٹل انتظامیہ نے ہال کی لائٹیں بند کر دیں، جس کے بعد موبائل فونز کی روشنی میں دلہن کی رخصتی کی گئی، تقریب کے شرکاء نے دولہا دلہن کو مبارکباد دیتے ہوئے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • احمد شہزاد 19 ستمبرکودولہا بنیں گے

    احمد شہزاد 19 ستمبرکودولہا بنیں گے

    لاہور: پاکستانی ٹیم کے اوپنراحمد شہزاد زندگی کی نئی اننگزکی شروعات کرنے والے ہیں، احمد شہزاد انیس ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    قومی ٹیم کے اوپنگ بیٹسمین احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ شادی گھروالوں کی پسند سے کررہاہوں۔

    چھوٹی عمر میں شادی کا مقصد اپنے کیرئیر پرتوجہ مرکوزکرنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شادی کی تقریباب لاہور میں منعقد ہوگی جس میں کرکٹرز کی بڑی تعداد شرکت کرےگی۔

    احمد شہزاد نے اپنی خواتین مداحوں کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ اپنا خیال رکھیں اورمجھےسپورٹ کرتی رہیں۔

    احمد شہزاد کی شادی کی اطلاعات کافی عرصے سے گردش کررہی تھیں لیکن پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ٹویٹ سے ان اطلاعات کی تصدیق ہوئی تھی۔

  • میرا راجپوت پہلے پہل شاہد کپور سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں

    میرا راجپوت پہلے پہل شاہد کپور سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں

    بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار شاہد کپور کی نو بیاہتا دلہن میرا راجپوت ان سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

    بھارت کے خوبرو اداکار جو کہ یقینی طور پر کروڑوں بھارتی دوشیزاؤں کے دل کی دھڑکن ہیں لیکن اب ان سب کے خواب چکنا چور ہوچکے ہیں کیونکہ شاہد کپور نے دہلی میں رہنے والی میرا راجپوت سے شادی کرلی ہے۔ بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے پہل میرا راجپوت شاہد کپور سے شادی کرنے کے لئے راضی نہیں تھیں۔

    کہا جاتا ہے کہ دونوں کی ملاقات رادھا سوامی ست سنگ بیاس میں ہوئی تھی اور میرا راجپوت اپنی اور شاہد کپور کی عمر میں تفاوت کی بنا پرراضی نہیں تھیں۔

    شاہد کپور اس وقت 34 سال ہے جبکہ میرا صرف 21 سال کی ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ 13 سال کے اس فرق کے سبب میرا کو اس شادی پر تحفظات تھے لیکن پھر اپنی بڑی بہن کے سمجھانے پروہ شاہد کپور کے ساتھ رشتہ ازداج میں جڑنے کے لئے راضی ہوگئیں۔

    بہرحال خواتین و حضرات یہ سب ماضی ہوگیااور اب دونوں شادی کے بعد انتہائی خوش و خرم زندگی گزاررہےہیں۔

  • آج قائدِاعظم اورمریم جناح کی شادی کی سالگرہ ہے

    آج قائدِاعظم اورمریم جناح کی شادی کی سالگرہ ہے

    کراچی (ویب ڈٰیسک) – آج بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اوران کی دوسری زوجہ مریم جناح المعروف رتی جناح کی شادی کی سالگرہ ہے۔

    رتن بائی 20 فروری 1900کو پیدا ہوئیں تھیں اورقائداعظم محمد علی جناح کی دوسری بیوی تھیں، شادی کے وقت مذہب تبدیل کرکےاسلام قبول کیا تھا اور ان کا اسلامی نام مریم جناح رکھا گیا تھا۔

    رتی جناح سرڈنشا پٹیٹ کی اکلوتی بیٹی تھیں اور ان کا خاندان کپڑے کی صنعت میں بہت بڑا نام تھا۔

    رتی جناح شاعری اورسیاست میں انتہائی شغف رکھتی تھیں اور ان کے انہی مشاغل کی وجہ سے ان کی ملاقات قائداعظم سے ہوئی۔

    قائد اعظم اور رتی جناح کی شادی 19 اپریل 1918 کو بمبئی میں ہوئی جس میں صرف قریبی احباب کو مدعو کیا گیا تھا، شادی کی انگوٹھی راجہ صاحب محمودآباد نے تحفے میں دی تھی۔

    برصغیر کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال نے قائد اعظم کی مصروفیات میں کئی گنا اضافہ کردیا تھا جس کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار رہی۔

    سن 1927 سے رتی جناح کی طبیعت مسلسل خراب رہنے لگی تھی اور بالاخر 20 فروری 1929 کو وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

    قائد اعظم ایک انتہائی مضبوط اعصابی قوت کے مالک شخصیت تھے اور انہیں عوام میں صرف دو مواقع پرروتے ہوئے دیکھا گیا ایک بارتب جب انہیں ان کی چہیتی زوجہ کی قبر پر مٹی ڈالنے کا کہا گیا اور ایک بار اگست 1947 میں کہ جب وہ آخری مرتبہ اپنی شریکِ حیات کی قبر پر تشریف لائے تھے۔

    رتی جناح کے بطن سے قائد اعظم کی صرف ایک اولاد ان کی بیٹی دینا جناح ہیں جو کہ تقسیم کہ وقت ممبئی میں اپنے سسرال میں آباد تھیں۔

  • عمران خان اور ریحام خان کا شادی کے بعد پہلہ خصوصی انٹرویو

    عمران خان اور ریحام خان کا شادی کے بعد پہلہ خصوصی انٹرویو

     اسلام آباد: بنی گالا میں شادی کے بعد پہلہ انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ جب میں نے ریحام خان کے بچوں کر دیکھا تو میں ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا  اپنی شادی کافیصلہ کرنے کیلئے مجھے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں اینکرپرسن مبشرلقمان کو شادی بعد خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شادی میں بہت سارے دوستوں کو دعوت دینا چاہتا تھا ، تاہم ایسا نہیں ہوا ہم نے سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔کیونکہ پشاور حملے کے بعد علیشان طریقے سے شادی کرنا موضوع نہیں تھا، اسی وجہ سے ہم نے سادگی سے شادی کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی شادی میں بھی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے والدین سے کہا تھا کہ دھوم دھام سے شادی کرنے میں پیسے ضائع نہ کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے لئے زندگی کا سب سے بڑا غم میری طلاق تھی کیونکہ اس کی وجہ سے میرے بچے مجھ سے دور ہو گئے تھے، اگر میں ان کے چھوٹے ہوتے شادی کرتا تو ان کو بہت زیادہ دکھ ہوتا۔ جبکہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ  میں نے جو بھی فیصلہ لیا ہے اپنے بچوں کے بہتری کے لئے لیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے اور عمران کے بچے ایک ہی عمر کے ہیں۔بچوں کے حوالے سے سوال پر ریحام نے کہا کہ ہمیں یہی بچے کافی ہیں اور ویسے بھی ہم کرکٹ تو کھیلتے نہیں ہیں تو ہمیں کوئی کرکٹ ٹیم تو نہیں بنانی۔

    انٹرویو کے دوران جب ریحام خان سے یہ پوچھا گیا کہ انہیں عمران خان نے کیسے پروپوز کیا تھا ؟ تو انہوں نے کہا کہ عمران نے مجھے انتہائی شائستگی سے شادی کی پیشکش کی تھی، انہوں نے مجھے پروپوز کیا اور کہا کہ میں استخارہ کر رہا ہوں اور اس کے بعد ہم شادی کریں گے۔

    عمران خا ن کا کہنا تھا کہ میرے لئے شادی کا فیصلہ مشکل تھا کیونکہ بچے چھوٹے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک خاندانی نظام ہوتا ہے جس میں تمام بچے ایک ساتھ بڑے ہوتے ہیں مگر برطانیہ میں صورتحال بہت مختلف ہوتی ہے وہاں آپ کو اپنے بچے اکیلے ہی پالنا ہوتے ہیں اور پھر اگر آپ کی طلاق ہو جاتی ہے تو اس صورتحال میں تین بچے پالنا بڑا مشکل کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے ریحام کا کام دیکھا تو یہ دوسری وجہ تھی کہ میں ان کو پسند کرتا۔

    مستقبل میں تحریک انصاف میں کوئی سیاسی کردار ادا کرنے سے متعلق سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ صحافت میرا شوق ہے اور میں یہ کام جاری رکھوں گی ،شادی کی وجہ سے میں اپنے کیرئر کو ختم کرنا نہیں چاہتی کم از کم سال تک اپنے صحافتی کیرئیر سے منسلک رہنا چاہتی ہوں،  اس کے علاوہ میں اپنے پروجیکٹس پر بھی کام جاری رکھوںگی۔ اس پر عمران خان کا بھی مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر تو میرے پاس کوئی سو ارب کا حکومتی منصوبہ ہوتا تو میں ان کو کوئی ایسا عہدہ دے دیتا۔

    عمران خان نے کہاکہ میری عمر62سال ہے مجھے اپنی شادی کافیصلہ کرنے کیلئے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں، جس پر ریحام کا کہنا تھا کہ  لوگوں کی باتوں سے ڈرکراورتنقید سے گھبرا کرپیچھے ہٹنے والی نہیں ،میں نے جس شخص کوچنا وہ ذمہ داری اٹھانے کے قابل ہیں اورمیرے اوپرکوئی اتنی بڑی ذمہ داری نہیں کہ میں گھبراجاؤں۔

     شادی کے تحفے کے حوالے سے ریحام کا کہنا تھا کہ میں نے فی الحال خان صاحب سے یہی تحفہ مانگا ہے کہ ہر ہفتے یا کم از کم مہینے میں ایک یا دو دفعہ پشاور ضرور لے جایا کریں۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عزت اور کامیابی صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ،میں نے صاف دل سے شادی کی ہے اور ریحام کی خوبیوں کو دیکھ کر ہی شادی کا فیصلہ کیا ہے ،مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ لوگ کیا کہیں گے میں نے اپنے اللہ کو جواب دینا ہے ریحام خان سے کبھی بے وفائی نہیں کرونگا۔

    عمران خان نے کہا کہ میرا فوری طور پر شادی کا ارادہ نہیں تھا تاہم میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد شادی جلدی کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ جو  لوگ مجھے تحفے دینا چاہتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ شوکت خانم اسپتال پشاور کیلئے فنڈز دیں۔

  • عمران خان کی شادی پرکچھ نہیں کہوں گا، فضل الرحمان

    عمران خان کی شادی پرکچھ نہیں کہوں گا، فضل الرحمان

    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان کی شادی پرکچھ نہیں کہوں گا،خان صاحب کو مبارکباد دینا ان کیلئے مشکل ہوگا۔

     کپتان کی شادی کی خبر ملنے پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان مجھ سے عمر میں بڑے ہیں، چھوٹے ہوتے ہوئےجب میں نے دوسری شادی کا نہیں سوچا، تو عمران خان کیسے شادی کرسکتے ہیں۔

    عمران خان کی شادی پر مولانا فضل الرحمان اتنے دل بر داشتہ ہوئے کہ کہنے لگے خان صاحب کو مبارکباد دینا ان کے لیے مشکل ہوگا۔

    عمران خان کے شادی بندھن میں بندھنے والی اکتالیس سالہ ریحام خان کی پہلی شادی انیس سال کی عمرمیں پھپی زاد بھائی ڈاکٹراعجاز سےہوئی تھی جن سے تین بیٹے بھی ہیں،عمران خان سےرشتہ طے ہونےپرریحام کےقصبے والےبہت خوش ہیں۔