Tag: Weeding

  • پرنس ہیری اور میگھن نے ہماری محبت کی یاد تازہ کردی، عروہ حسین

    پرنس ہیری اور میگھن نے ہماری محبت کی یاد تازہ کردی، عروہ حسین

    کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ عروہ حسین نے برطانوی پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی محبت کو اپنی محبت سے تشبیہ دے ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق تین روز قبل برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے نواب اور امریکی اداکارہ طویل عرصے کی محبت کے بعد ازدواجی بندھن میں بندھے اور نئی زندگی کے سفر کا آغاز کیا۔

    شاہی شادی کے چرچے دنیا بھر میں جاری رہے اور اس تقریب کو دنیا کی سب سے زیادہ بحث کی جانے والی تقریب کا اعزاز بھی حاصل ہوا کیونکہ دو روز تک سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پرنس ہیری اور میگھن کی شادی کا موضوع  تقریباً ہرزدعام رہا۔

    اسی اثناء پاکستان کی نامور اداکارہ عروہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی تصویر شائع کر کے ان کی کہانی کو اپنی اور گلوکار فرحان کی محبت سے تشبیہ دے ڈالی۔

    مزید پڑھیں: بادشاہی مسجد میں گلوکارفرحان سعید اوراداکارہ عروہ حسین کا نکاح

    عروہ حسین کا کہنا تھا کہنا تھا کہ شاہی شادی نے میری اور فرحان کی ایک برس پرانی یادیں تازیں کردیں کیونکہ ہماری شادی بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹاپ ٹرینڈ میں رہی۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی نے ہماری محبت کی کہانی ایک بار پھر تازہ کردی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کا نکاح گزشتہ برس 16 دسمبر کو لاہور کی بادشاہی مسجد میں انجام پایا تھا جس کے بعد دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک عرصہ سے دوستی کے تعلق میں بندھے ہوئے تھے اور چند روز قبل ہی فرحان سعید نے عروہ کو شادی کی باقاعدہ پیشکش کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہی خاندان کی شادی تنازع کا شکار، میگھن کی تصدیق

    شاہی خاندان کی شادی تنازع کا شکار، میگھن کی تصدیق

    لندن: برطانوی شہزادے ہیری کی شادی تنازع کا شکار ہوگئی،  شاہی خاندان کی بہو بننے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے تصدیق کی ہے کہ اُن کے والد شادی کی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے نواب پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی 19 مئی کو منعقد کی جائے گی جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکیں۔ دلہن دلہا کا لباس ہو یا پھر مہمانوں کی فہرست شاہی خاندان نے تمام ہی چیزوں کو حتمی شکل دے دی تاہم شادی کے حوالے سے ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا جس نے سب کو پریشان کر کے رکھ دیا۔

    مزید پڑھیں: میگھن مرکل کا والدہ کے لیے صدیوں پرانی روایت توڑنے کا فیصلہ

    شاہی خاندان کی بہو بننے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے جمعرات کے روز انتہائی افسردہ لہجے میں تصدیق کی کہ میرے والد شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ والد کا خیال رکھا اُن کی صحت پر خصوصی توجہ دی مگر افسوس ایسی صورتحال پیدا ہوگئی کہ اب میرے سربراہ شادی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق میگھن مارکل کے والد کے دل کی سرجری ہوئی جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے، اسی وجہ سے وہ شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

    شاہی خاندان نے میگھن مارکل کا بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ’میرے والد میکسیکو میں رہائش پذیر ہیں اور وہ صحت کی وجہ سے ہی شرکت نہیں کرسکیں گے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری برطانوی شاہی شادی کے کیک کھانے لگے

    میگھن مارکل نے اپنے پیغام میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ خصوصا شادی کی تقریب اور آئندہ کی زندگی اچھی گزرنے کے لیے مجھے اور ہیری کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سوڈان: یورپی ممالک کے سفارت کار رشتہ ازدواج کے موقع پر مقامی رنگ میں رنگ گئے

    سوڈان: یورپی ممالک کے سفارت کار رشتہ ازدواج کے موقع پر مقامی رنگ میں رنگ گئے

    خرطوم: سوڈان میں متعین برطانوی سفارت کار اور ہالینڈ کی خاتون سفارت کار نے اپنی شادی کی تقریب کے موقع پر مقامی رسم و رجواج اپنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوڈان میں مقیم برطانوی سفیر ’اشیاق غفور‘ اور ہالینڈ کی خاتون سفارت کار ’فیکا‘ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے تاہم ان کی شادی کی تقریب سوڈانی رسم ورجواج کے مطابق انجام پائی۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں سفارت کاروں کا تعلق یورپی ممالک سے ہے لیکن انہوں نے شادی کے لیے اپنی روایات کو ترک کر دیا اور سوڈانی رسم ورواج اپنایا جس کے بعد اب وہ ایک دوسرے کے شریک حیات ہیں۔

    دنیا کے سرد ترین مقام انٹارکیٹکا میں انوکھی شادی

    شادی کے موقع پر دلہن فیکا نے سوڈان کی تیار کردہ خصوصی گاؤن زیب تن کیا جب کہ دلہا نے روایتی سوڈانی چغہ، سرپر حریرہ اور چیتے کی کھال کی ڈیزائن کے جوتے زیب تن کیے اور ماتھے پرہلال کی شکل کے سنہری چاند پر مشتمل ایک پٹی باندھ کر مقامی روایت کو زندہ کیا۔

    شادی کی تقریب میں سفارت کاروں کے علاوہ دیگر اہم شخصیات کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر خواتین اور دیگر عزیز واقارب نے روایتی نغموں اور دف بجا کر شادی کی تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

    انڈونیشیا میں 16سالہ لڑکے کی دادی کی عمر کی خاتون سے انوکھی شادی

    دوسری جانب سوڈان کے دار الحکومت خرطوم میں قائم برطانوی سفارت خانے نے دونوں سفارت کاروں کے درمیان ہونے والی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے رشتہ ازدوج میں منسلک ہونے پر مبارک باد بھی پیش کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • افلاس زدہ بھارت میں شادی پر 5 ارب روپے خرچ

    افلاس زدہ بھارت میں شادی پر 5 ارب روپے خرچ

    ممبئی: بھارتی سیاست دان اور سابق وزیر جی جناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی پرتعیش شادی میں 5 ارب بھارتی روپے خرچ ہوئے جس پر افلاس زدہ بھارت میں برہمی کی لہر دوڑ گئی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق غربت سے پسے ہوئے بھارت میں عوام کی حالت دن بہ دن بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے مگر سیاست دان اپنے بچوں کی شادیوں پر اربوں روپے خرچ کرتے نظر آتے ہیں۔

    حال ہی میں انڈیا کی کاروباری شخصیت اور سابق وزیر جی جناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی شادی پر پانچ ارب انڈین روپے خرچ آیا جس کے بعد عوام نے اس پرتعیش شادی پر سخت اظہار برہمی کیا۔

    india-7

    شادی کی تقریبات میں برازیلین سامبا ڈانس کے لیے پیش کیے گئے جبکہ شادی کے دعوت نامے سونے کی پلیٹوں میں دیے گئے اور خصوصی شو منعقد کیا گیا جس میں بالی ووڈ کے ستاروں نے پرفارمنس کے ذریعے شادی کی رنگینیوں میں مزید اضافہ کیا۔

    india-5

    تقریب میں 50 ہزار سے زائد مہمانوں سے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق 2000 ٹیکسیوں نےمہمانوں کو شادی کی شرکت کے لیے لانے اور واپس لے جانے کا کام کیا اور خاص مہمانوں کے لیے 15 عارضی ہیلی پیڈز بھی تیار کیے گئے تھے۔

    india-3

    بنگلور پیلس میں شادی کی تیاریاں کئی ماہ میں مکمل ہوئیں۔ تقریبات کے لیے قدیم ہندو مندروں سے مماثلت رکھتے ہوئے سیٹس کی خصوصی تعمیر بھی کی گئی تھی۔

    شادی کی تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد یہ تقریب متنازع ہوگئی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود لوگوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے ’’دولت کی فاحشانہ نمائش‘‘ قرار دیا۔

    india-6

    خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کرپشن روکنے کے اقدامات اور ہزار اور 500 روپے کے نوٹوں کی بندش کے اعلان کے چند روز بعد ہی یہ شادی منعقد کی گئی۔

    india-8

    مقامی اخبار نے شادی کے اخراجات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعوت ناموں پر 1 کروڑ، دلہن کی ساڑھی 17 کروڑ، دلہن کے زیورات 90 کروڑ جبکہ مہمانوں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے۔