Tag: weekly-inflation

  • آٹے کی قیمت میں44 روپے اضافہ،23 اشیاء مزید مہنگی

    آٹے کی قیمت میں44 روپے اضافہ،23 اشیاء مزید مہنگی

    اسلام آباد : ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان اپنی آب وتاب کے ساتھ جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

    محکمہ ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمارجاری کردیئے گئے، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20کلو آٹے کا تھیلا 44 روپے 19 پیسے مہنگا ہوا۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اضافے کے بعد 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت1618روپے 80پیسے ہوگئی۔

    اس کے علاوہ ایک ہفتے میں انڈے 7روپے 79 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 40 روپے 74 پیسے مہنگا ہوا۔

    لہسن3 روپے 9 پیسے فی کلو،دال مسور 2 روپے 6 پیسے فی کلومہنگا جبکہ دال ماش2 روپے، دال چنا 59 پیسے فی کلو مہنگی ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے پیاز، دہی، بیف ،چکن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں صرف7اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو4روپے85پیسے، ٹماٹر4روپے15پیسے فی کلو سستے اور اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 19 روپے 65 پیسے سستا ہوا۔

  • رواں ہفتے میں کتنی اشیا مہنگی ہوئیں؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

    رواں ہفتے میں کتنی اشیا مہنگی ہوئیں؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

    ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں گھی ، آٹا ،پیاز ، بیف اور مٹن سمیت 22 اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتےمیں مہنگائی کی شرح میں1.53فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح17.87فیصدتک پہنچ گئی ہے۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 22اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں ہوشربا 54روپےتک اضافہ ہوا، خوردنی تیل کی فی کلو بھی تھم نہ سکی اور ایک ہفتے کے دوران فی لیٹر 54 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ بلندی پر

    رپورٹ کے مطابق پیاز کی فی کلوقیمت میں14روپے، لہسن کی فی کلوقیمت میں9روپے14پیسے، مٹن کی فی کلوقیمت میں24 اور بیف کی فی کلو قیمت میں17روپےتک کااضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر42 روپےتک مہنگا ہوا، اس کے علاوہ ایک ہفتےمیں8 اشیا کی قیمتوں میں کمی،21اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • مہنگائی کے خلاف حکومتی کوششوں  کے ثمرات نمایاں ہونے لگے

    مہنگائی کے خلاف حکومتی کوششوں کے ثمرات نمایاں ہونے لگے

    اسلام آباد: مارچ کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی میں 0.57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 13.48 فیصد پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہِ شماریات پاکستان نے گزشتہ ہفتے کے مہنگائی اعداد و شمار جاری کر دیئے، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،7 میں کمی اور 18 میں استحکام رہا۔

    مارچ کے دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 13.48 فیصد پر آگئی۔

    ادارہِ شماریات کا کہنا تھا کہ انڈے16روپے درجن اضافےسے 168کی سطح پرپہنچ گئے جبکہ کیلا3 روپے، چینی 2 روپے ، آلو ڈیڑھ روپے مہنگاہوا۔

    اعدادو شمار کے مطابق آٹے کا 20 کلو تھیلا10روپے اور ٹماٹر 2روپےمہنگےہوئے جبکہ دال ماش 2روپے ، دال چنا 30پیسے اور دال مونگ 4 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

    ادارہِ شماریات نے کہا کہ مٹن اور بیف کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا تاہم چکن کی قیمت 263روپے کلو سے کم ہو کر 255 روپے کلو ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا 11.67 کلو کا گھریلوسلنڈر 71روپے کم ہوا اور بجلی کے یونٹ کی قیمت میں 60پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ لہسن 14روپے، گڑ اور دال مسور ایک روپے فی کلو گرام سستے ہوئے۔

    خیال رہے 4 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی میں 0.6 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 14.95 فی صد پر پہنچ گئی تھی۔

  • پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد: ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ملک میں مہنگائی میں  0.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 18اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 9میں کمی اور 24میں استحکام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں ملک میں مہنگائی میں اعشاریہ 52 فیصد اضافہ ہوا اور رواں ہفتےملک میں مہنگائی کی شرح7اعشاریہ 48فیصدرہی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے18اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 9میں کمی اور 24میں استحکام رہا ، حالیہ ہفتےمیں مرغی، گھی، تیل، دالیں، مرچ مہنگی جبکہ ٹماٹر، آلو، پیاز، انڈے، چینی اور آٹا سستا ہوا۔

    اعدادو شمار کے مطابق مرغی27، کھانے کا تیل57، گھی 25 اور مرچیں 29روپے مہنگی ہوگئیں جبکہ رواں ہفتے ٹماٹر20 روپےاور انڈے 13 روپے سستے ہوئے۔

    گذشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.32 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، اس دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جب کہ 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    گذشتہ ہفتے زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 44 پیسے ، پٹرول فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 23 پیسے کا اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے اضافہ ہوا جبکہ جن دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھیں ان میں دال مونگ، پیاز، ماچس، مسٹرڈ آئل، گڑ، مٹن، بیف شامل تھیں۔

  • مہنگائی کا نیا طوفان ، آلو، ٹماٹر، انڈے اور مرغی سمیت 13 اشیا مہنگی

    مہنگائی کا نیا طوفان ، آلو، ٹماٹر، انڈے اور مرغی سمیت 13 اشیا مہنگی

    اسلام آباد : ملک بھر میں دوہفتے سے مہنگائی میں کمی کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی 0.24 فیصد بڑھ گئی ، ایک ہفتے میں آلو، ٹماٹر، انڈے، مرغی مہنگی جبکہ پیاز، لہسن، چینی، دالیں، آٹا اور پٹرول سستا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں ملک میں مہنگائی میں 0.24  فیصداضافہ ہوا اور رواں ہفتےملک میں مہنگائی کی شرح 7اعشاریہ 7فیصدرہی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتےمیں 13اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں ہفتے آلو ، ٹماٹر، انڈے، مرغی کاگوشت مہنگا اور پیاز، لہسن، چینی، دالیں، آٹا، پیٹرول سستا ہوا، آلو کی فی کلو قیمت میں 5.88 روپے کا اضافہ ، ٹماٹرکی فی کلوقیمت میں5 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

    اعدادو شمار کے مطابق انڈے فی درجن 5.87 روپے اور کیلے 0.66 پیسے مہنگے جبکہ زندہ مرغی ایک روپے فی کلو اور خشک دودھ 1.39 روپے مہنگا ہوا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پیازکی فی کلو قیمت میں3 روپے87پیسےکمی ، چینی کی فی کلو قیمت میں3روپےسےزائدکی کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق دال ماش،دال مسور،دال مونگ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی جبکہ آٹا،تازہ دودھ،گوشت،چاول،لہسن اور دہی بھی سستے ہوئے۔