Tag: weekly inflation rate

  • مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، 18 اشیاء مہنگی

    مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، 18 اشیاء مہنگی

    اسلام آباد : ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم 16اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتائیا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.57 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔،

    پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی ابھی بھی 28.44فیصد پر برقرار ہے، ایک ہفتے میں 18اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو 1روپے 21 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے جبکہ گائے کا گوشت 3روپے 81 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

    اس کے علاوہ ایک ہفتے میں دال مونگ 1روپے21پیسے فی کلو مہنگی ، باسمتی چاول، خشک دودھ سمیت دیگراشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 30روپے 44پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

    وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ انڈے5روپے 20پیسے فی درجن، پیاز2روپے 15پیسے فی کلو سستے، دال مسور6 روپے16پیسے،دال چنا3روپے48پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

    اس کے علاوہ حالیہ ہفتے20 کلو آٹے کا تھیلا 14روپے84پیسے سستا ہوا، لہسن، دال ماش چینی اور زندہ مرغی بھی سستی ہوئی، ایک ہفتے میں 16اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    واضح رہے کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح پچاس سال کی بلند ترین سطح یعنی 28.44فیصد تک پہنچ گئی ہے۔جس کا واضح مطلب ہے کہ کم آمدنی والے افراد کے ذرائع آمدن نصف ہوگئے ہیں جبکہ غور طلب پہلو یہ ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

  • رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی

    رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی

    اسلام آباد : قومی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کمی ہوئی ، 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کےاعدادو شمارجاری کردیے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کمی ہوئی ، رواں ہفتے 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں رواں ہفتے 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ  ہوا۔

    اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے لہسن کی فی کلو قیمت میں11 روپے سے زائد کا اضافہ ، چینی کی فی کلوقیمت میں84 پیسے اور دال ماش، کیلا، ایل پی جی گھریلوسلنڈر، مٹن، خشک دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جبکہ پیٹرول 3 روپے اور ہائی اسپیڈڈیزل 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

    ادارہ شماریات نے کہا ٹماٹرکی فی کلو قیمت میں30 روپے تک کمی ، آلوکی فی کلو قیمت میں 13 روپے تک کمی اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی جبکہ دال مونگ، دال مسور، آٹا اور گڑ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

    خیال رہے گزشتہ ماہ (نومبر) میں مہنگائی کی شرح 8.3 فی صد ، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد تھی، جولائی سے نومبر تک مہنگائی کی شرح 8.76 فیصد رہی۔