Tag: Weekly Report

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں اضافہ

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 957 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 2.32 فیصد اضافے کے ساتھ 42 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    3 سے 7 اکتوبر 2022 کے دوران انڈیکس کی بلند ترین شرح 42 ہزار 390 اور کم ترین سطح 41 ہزار 92 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے شیئرز بازار میں 2.17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 52 ارب روپے 39 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے بڑھ کر 6862 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج : ایک ہفتہ کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج : ایک ہفتہ کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کاروبار میں رجحان منفی رہا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 268 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 0.64 فیصد کمی سے 41679 پر بند ہوا۔

    ھنڈرید انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 42311 رہی جبکہ کم ترین سطح 41603 پر اس کے علاوہ بازار میں ایک ہفتے میں 91 کروڑ 58 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 35 ارب 26 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 107 ارب روپے کم ہوکر 6854 ارب روپے ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، ہفتے بھر مندی کے بعد انڈیکس میں معمولی اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 126 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 0.30 فیصد اضافے کے ساتھ 42 ہزار 140 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    13 سے 17 جون 2022 کے دوران انڈیکس کی بلند ترین شرح 42 ہزار 420 اور کم ترین سطح 40 ہزار 657 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں 87 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 26 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 ارب روپے بڑھ کر 7002 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں منفی رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں منفی رجحان

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں منفی رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں منفی رجحان رہا۔

    30 مئی سے 3 جون کے دوران 100 انڈیکس میں 15 سو 46 پوائنٹس کی کمی ہوئی، انڈیکس 3.6 فیصد کم ہو کر 41 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں انڈیکس 21 سو 96 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    گزشتہ ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 4 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، کاروباری ہفتے کے کاروبار کی مالیت 30 ارب روپے سے زائد رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 191 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 931 ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: سیاسی اتار چڑھاؤ کاروبار پر بھی اثر انداز

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: سیاسی اتار چڑھاؤ کاروبار پر بھی اثر انداز

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 707 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    4 سے 8 اپریل 2022 کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 152 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 43 ہزار 749 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں 76 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 125 ارب روپے کم ہو کر 7474 ارب روپے ہوگئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کی مندی وزیر اعظم عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد دیکھنے میں آئی جبکہ ہفتے کے آخری روز سپریم کورٹ کے اسمبلیاں بحال کرنے کے فیصلے کے بعد کاروبار میں ایک بار پھر تیزی آئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 521 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ 43 ہزار 551 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    21 سے 25 مارچ 2022 کے دوران مارکیٹ میں 57 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 20 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 83 ارب روپے بڑھ کر 7358 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروبار میں ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروبار میں ملا جلا رجحان

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 169 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 169 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    7 سے 11 فروری 2022 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46 ہزار 468 پوائنٹس اور کم ترین سطح 45 ہزار 728 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1 ارب 3 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 40 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے بڑھ کر 7875 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں منفی رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں منفی رجحان

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 745 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 18 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    17 سے 21 جنوری 2022 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 45 ہزار 771 پوائنٹس اور کم ترین سطح 44 ہزار 274 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 37 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 114 ارب کم ہو کر 7 ہزار 732 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 163 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا جحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 163 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    6 سے 10 دسمبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس 163 پوائنٹس اضافے کے بعد 43 ہزار 395 پوائنٹس پر بند ہوا، ایک ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 44 ہزار 138 اور کم ترین سطح 42 ہزار 972 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے 1 ارب 1 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 36 ارب 94 روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی ہفتہ بھر میں 40 روپے بڑھ کر 7454 ارب روپے رہی۔

  • ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر آسمان تک جا پہنچی، ایک ہفتے کے دوران ڈالر 1 روپے 31 پیسے مہنگا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر بے لگام رہا، کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1.31 روپے مہنگا ہوا۔

    کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 175.46 سے بڑھ کر 176.77 پر بند ہوا، ڈالر یہ کی قدر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ہے۔

    گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 179 سے بڑھ کر 179.50 پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 882 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران 80 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 37 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا، شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 173 ارب روہے کا نقصان ہوا۔