Tag: Weekly Report

  • گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کیسا رہا؟

    گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 42 ہزار سے واپس 41 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 21 سے 25 ستمبر 2020 کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 803 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 504 سے کم ہو کر 41 ہزار 701 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 553 اور کم ترین سطح 41 ہزار 417 پوائنٹس رہی۔

    اس ہفتے 67.69 ارب روپے مالیت کے 2.32 ارب شئیرز کا کاروبار کیا گیا، سرمایہ کاروں کو 127 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 945 ارب سے کم ہو کر 7 ہزار 818 رہ گئی۔

    ڈالر کی قدر میں کمی

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کمی ہوئی۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 165 روپے 83 پیسے سے کم ہو کر 165 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 166 روپے 20 پیسے برقرار رہی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 36 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 6 سے 10 جولائی 2020 کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 11 سو 39 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 190 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

    گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں 61 ارب کے 1.74 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کیپٹلائزیشن بھی 199 ارب بڑھ کر 6 ہزار 481 ارب پہ پہنچ گئی۔

    اس سے گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 73 پوائنٹس اضافے سے 35 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    29 جون سے 3 جولائی کے دوران مارکیٹ میں 6.74 ارب روپے مالیت کے 17.57 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا تھا۔

    29 جون کو دہشت گردوں کا اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھی ناکام ہوا اور کاروباری سلسلہ پہلے کی طرح جاری و ساری ہے جبکہ انڈیکس میں مزید بہتری دیکھی جارہی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: دہشت گرد حملے کے باوجود 100 انڈیکس میں اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: دہشت گرد حملے کے باوجود 100 انڈیکس میں اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے کے باوجود کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 1 ہزار 111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے کے باوجود سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1 ہزار 111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 45 پیسے کمی آئی جس کے بعد ڈالر 1 روپے 45 پیسے کمی سے 166 روپے 21 پیسے پر آگیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری روز کے پہلے دن سوموار کو دہشتگردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا، دستی بم حملے اور فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    حملے کے دوران بھی مارکیٹ کے اندر کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی نقصان کے جاری رہیں یوں ملک دشمن عناصر کی معاشی بازو پر وار کرنے کی کوشش ناکام رہی۔

    حملے کے اگلے روز سے 100 انڈیکس میں مسلسل اضافہ دیکھا جاتا رہا، کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی جمعے کو 100 انڈیکس 0.21 فیصد اضافے سے 35 ہزار 51 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز 6.74 ارب روپے مالیت کے 17.57 کروڑ کے شیئرز کا کاروبار بھی کیا گیا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود مہنگائی میں اضافہ جاری

    پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود مہنگائی میں اضافہ جاری

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ دیکھا گیا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.02 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.02 فیصد اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 9.89 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا مہنگی اور 7 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں برائلر مرغی کی قیمت میں 4 روپے کلو سے زائد کا اضافہ ہوا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 2 روپے 98 پیسے اور خوردنی تیل 58 پیسے مہنگا ہوا۔

    اسی طرح گوشت، چاول، دودھ اور کپڑے بھی مہنگے جبکہ مٹن، بیف، پیاز، ٹماٹر، آلو اور انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے میں آلو کی قیمت میں بھی ایک روپے 84 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔

    ایک ہفتے میں انڈے 4 روپے فی درجن، ٹماٹر 11 روپے فی کلو اور سرخ مرچ پاؤڈر 22 روپے مہنگا ہوا۔ آٹے کے تھیلے کی قیمت بھی بڑھ کر 1 ہزار 38 روپے ہوگئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق کیلے، دال مونگ، دال مسور، دال ماش اور چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 2 روز میں 100 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 2 روز میں 100 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے عید کی تعطیلات کے باعث 2 روز پر مشتمل ہفتے کے دوران تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران عید کی چھٹیوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 2 دن کاروبار ہوا، 2 دنوں میں 100 انڈیکس 94 پوائنٹس اضافے سے 33 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے 2 دنوں میں اسٹاک ایکسچینج میں 17 ارب مالیت کے 42 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب سے بڑھ کر 6 ہزار 848 ارب روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا، قومی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.72 فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 9.84 فیصد رہی۔

    اپریل کے آخری ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سنبھلنے لگی

    مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سنبھلنے لگی

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک ماہ کی بدترین مندی کے بعد بالآخر سنبھالا لینے لگی، گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 512 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 12.49 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 512 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 621 پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 31 ہزار 816 اور کم ترین سطح 27 ہزار 461 رہی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے میں 1.13 ارب شیئرز کے سودے 37 ارب روپے میں طے پائے، سرمایہ کاروں کو کاروباری ہفتے میں 542 ارب کا فائدہ ہوا ہے۔

    مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری ہفتے کے اختتام پر 6016 ارب روپے ہوگئی۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کے اسٹاک ایکسچینج سمیت پوری معیشت پر بدترین اثرات دیکھے جارہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل مندی کا شکار تھی۔

    تاہم حکومتی کوششوں کے بعد بالآخر رواں ہفتے مارکیٹ نے سنبھالا لیا، اسٹاک مارکیٹ میں 3 روز قبل 100 انڈیکس میں 12 سو 8 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی۔

    2 روز قبل اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 273.94 پوائنٹس بڑھا تھا جبکہ گزشتہ کاروباری روز بھی انڈیکس میں 12 سو 77 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

    آخری کاروباری روز مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 1 کھرب 41 ارب 26 کروڑ 48 لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر 60 کھرب 16 ارب 39 کروڑ 91 لاکھ روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1.51ارب شیئرز کے سودے، ہفتہ وار رپورٹ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1.51ارب شیئرز کے سودے، ہفتہ وار رپورٹ

    کراچی : کاروباری ہفتے میں100 انڈیکس 883 پوائنٹس اضافے سے 43207پر بند ہوا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 43237، کم ترین 41171رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ17ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں1.1فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے میں100 انڈیکس 883 پوائنٹس اضافے سے 43207پر بند ہوا، انڈیکس کی بلند ترین سطح43237، کم ترین 41171رہی۔

    رپورٹ کے مطابق شیئرز بازار میں ہفتے کے دوران 1.51ارب شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 60 ارب 59 کروڑ رہی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ کپیٹلائزیشن 52ارب30کروڑ ڈالر رہی۔

    غیرملکی سرمایہ کاروں نے70لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی، کاروباری ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 86ارب روپے کا اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن8102 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب امریکہ اورایران میں جاری کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی حصص بازاروں میں ملا جلا رجحان پائیا جارہا ہے، ایشیائی حصص بازار کاروباری ہفتے کے اختتام پر مثبت زون میں نظر آئے۔

    جاپانی اسٹاک مارکیٹ ایک سوگیارہ پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جبکہ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں ستترپوائنٹس کااضافہ ہوا۔

    اس کے علاوہ امریکی حصص بازاروں میں مندی دیکھی گئی۔ ڈاو جونز میں ایک سو تینتیس پوائنٹس کی کمی ہعئی جبکہ یورپی حصص بازار بھی مندی کی لپیٹ میں رہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 14 سو 74 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 323 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 835 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے (30 دسمبر 2019 سے 3 جنوری 2020) کے دوران 1 ارب 40 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار میں 53 ارب روپے کا کاروبار ہوا۔ گزشتہ ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 194 ارب روپے بڑھ کر 8016 ہوگئی۔

    اس سے قبل 23 سے 27 دسمبر 2019 کے دوران 100 انڈیکس میں صرف 16 پوائنٹس اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    مذکورہ ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 289 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 454 پوائنٹس رہی۔

    خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے زبرست تیزی دیکھی جارہی تھی۔ چند ہفتے قبل 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 سے 13 دسمبر کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 77 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 170 پوائنٹس رہی تھی۔

    اس کے بعد 16 سے 20 دسمبر 2019 کے دوران 100 انڈیکس نومبر 2018 کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں 740 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 657 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

    اب گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس 42 ہزار سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہوا۔

    14 پیسے کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 155.03 سے کم ہو کر 154.89 روپے پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 155.40 سے کم ہو کر 155.10 ہوگئی۔

  • گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 155.03 روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 154.89 سے بڑھ کر 155.03 روپے پر بند ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.90 سے بڑھ کر 155.20 روپے کا ہوگیا۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں صرف 16 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

    ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 289 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 454 پوائنٹس رہی۔

    23 سے 27 دسمبر کے دوران مارکیٹ کپیٹلائزیشن 24 ارب روپے کمی کے بعد 7 ہزار 281 ارب روپے رہی، گزشتہ کاروباری ہفتے میں 91 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس پر جا کر واپس 40 ہزار پوائنٹس پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں صرف 16 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

    ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 289 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 454 پوائنٹس رہی۔

    23 سے 27 دسمبر کے دوران مارکیٹ کپیٹلائزیشن 24 ارب روپے کمی کے بعد 7 ہزار 281 ارب روپے رہی، گزشتہ کاروباری ہفتے میں 91 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے زبرست تیزی دیکھی جارہی تھی۔ 2 ہفتے قبل 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 سے 13 دسمبر کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 77 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 170 پوائنٹس رہی تھی۔

    اس کے بعد 16 سے 20 دسمبر 2019 کے دوران 100 انڈیکس نومبر 2018 کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں 740 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 657 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

    مذکورہ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 55 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 430 پوائنٹس رہی۔ اس ہفتے 1 ارب 48 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    اس عرصے میں بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 63 ارب رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے کم ہوئی۔