Tag: Weekly Report

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے (9 سے 13 دسمبر کے دوران) انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 77 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 170 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 37 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، کاروباری ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 105 ارب روپے بڑھی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 902 ارب روپے ہے۔

    اس سے گزشتہ ہفتے (2 سے 6 دسمبر) کے دوران بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 14 سو 44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

    اسی ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 81 ارب روپے مالیت کے 2.32 ارب روپے کا کاروبار بھی کیا گیا، ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 284 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 796 ارب پر پہنچ گئی تھی۔

  • ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک  اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

    ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

    کراچی : ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہوا، ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 155.06 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 155.10 روپے پربند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کرنسی ڈالر کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ایک ہفتےکے دوران ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان ریکارڈ کی گئی۔

    ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوا اور 155.23 سےکم ہوکر 155.06 روپے پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا اور 155.60 سے کم ہوکر 155.10 روپے پر بند ہوا۔

    گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید2پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.07روپے سے گھٹ کر155.05روپے اورقیمت فروخت155.17روپے سے گھٹ کر155.15روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید154.80روپے اور قیمت فروخت155.10روپے مستحکم رہی ۔

    گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 155.23 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 155.60 روپے رہی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1444 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1444 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی، ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 14 سو 44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اس سے گزشتہ ہفتے (25 سے 29 نومبر) کے اختتام تک 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس پر تھا تاہم گزشتہ ہفتے (2 سے 6 دسمبر) کے پہلے روز پیر کے دن انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

    منگل کے روز کاروبار میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تاہم بدھ کے روز 40 ہزار پوائنٹس کی سطح ایک بار پھر بحال ہوگئی۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی جمعے کو 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے 81 ارب روپے مالیت کے 2.32 ارب روپے کا کاروبار بھی کیا گیا، ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 284 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 796 ارب پر پہنچ گئی۔

  • گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 155.23 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا رہا تاہم ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر 155.29 سے کم ہوکر 155.23 روپے پر بند ہوا۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.40 سے بڑھ کر 155.60 روپے کا ہوگیا۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 13 سو 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 8 ماہ بعد 39 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 1.73 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 61 ارب روپے رہی۔

    کاروبار میں تیزی کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 264 ارب روپے اضافے سے 7511 ارب روپے رہی۔

  • گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی، ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 39 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 13 سو 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 8 ماہ بعد 39 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    گزشتہ ہفتے پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی کے بعد منگل کے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

    منگل کے روز انڈیکس میں 38 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہی اور انڈیکس 374 پوائنٹس کمی کے بعد 37 ہزار 839 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    تاہم اگلے روز سے اسٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی دکھائی دینے لگی۔ جمعرات کے روز 100 انڈیکس میں 620 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 742 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    جمعے کے روز 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 8 ماہ بعد 39 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ ہفتے کے آخری کاروباری روز 100 انڈیکس 39 ہزار 287 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا، مارکیٹ میں 1.73 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 61 ارب روپے رہی۔

    کاروبار میں تیزی کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 264 ارب روپے اضافے سے 7511 ارب روپے رہی۔

  • گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی

    کراچی: گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی معمولی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 155.39 سے کم ہو کر 155.29 روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی واقع ہوئی۔ ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 155.39 سے کم ہو کر 155.29 روپے پر جا پہنچی۔

    ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں اوسطاً استحکام رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.40 روپے پر برقرار رہا۔

    گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار میں تیزی رہی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 583 پوائنٹس سے بڑھ کر 37 ہزار 925 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    مارکیٹ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن بھی 33 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 247 ارب روپے ہوگئی۔

  • گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 1606 پوائنٹس کے اضافے سے 37 ہزار 584 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں ساڑھے 4 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    100 انڈیکس کا اختتام 16 سو 6 پوائنٹس کے اضافے سے 37 ہزار 584 پوائنٹس پر ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے پہلے روز پیر کو دوران ٹریڈنگ 800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ پہلے کاروباری روز کے اختتام تک 100 انڈیکس 36 ہزار 710 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ یہ مارکیٹ کی 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈنگ تھی۔

    پیر کے روز مجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا تھا جن میں سے 206 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 144 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

    بعد ازاں تیسرے روز بدھ کو 100 انڈیکس میں 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہوگئی تھی۔ 100 انڈیکس میں 417 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا تھا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 46 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔ پورے ہفتے کے دوران اوسط کاروباری حجم 31 کروڑ 12 لاکھ شیئرز رہا۔ اس عرصے میں 4 سیشنز میں انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔

  • گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 156.19 روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 156.32 سے 156.19 روپے کا ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر 40 پیسے سستا ہوا اور ڈالر 156.70 سے کم ہو کر 156.30 روپے کا ہوگیا۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 3.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1 ہزار 14 پوائنٹس بڑھ کر 31 ہزار 4 سو 81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 124 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6312 ارب روپے ہوگئی۔ امریکی ڈالر میں مارکیٹ کا حجم 40 ارب ڈالر ہوگیا۔

  • گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے عاشورہ کی چھٹیوں کی وجہ سے صرف 3 دن کام ہوا۔ ان 3 دنوں میں 100 انڈیکس میں 3.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1 ہزار 14 پوائنٹس بڑھ کر 31 ہزار 4 سو 81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 124 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6312 ارب روپے ہوگئی۔ امریکی ڈالر میں مارکیٹ کا حجم 40 ارب ڈالر ہوگیا۔

    معاشی ماہرین کے مطابق بنیادی شرح سود میں کمی اور ایف اے ٹی ایف میں مثبت خبروں کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی رہی۔

    اس سے گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

    2 سے 6 ستمبر کے دوران 100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    اس ہفتے شیئرز کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ کپیٹلائزئشن 105 ارب روپے اضافے سے 6187 ارب روپے ہوگئی تھی۔

  • گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں کمی

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں کمی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 156.32 روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 156.85 سے کم ہو کر 156.32 روپے پر بند ہوا۔

    اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157.20 سے کم ہو کر 156.70 روپے کا ہوگیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے لائسنس کی تجدید کے لیے 44 کروڑ ڈالر کی وصولی پر روپے کی قدر میں بہتری ہوئی۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں شیئرز کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ کپیٹلائزئشن 105 ارب روپے اضافے سے 6187 ارب روپے ہوگئی۔