Tag: WEF

  • ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی رہنماؤں نے غزہ کے مسئلے کو اہم قرار دے دیا

    ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی رہنماؤں نے غزہ کے مسئلے کو اہم قرار دے دیا

    ڈیوس: سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں غزہ جنگ کی گونج واضح طور پر گونجتی رہی، اور عالمی رہنماؤں نے فورم میں غزہ کے مسئلے کو اہم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیوس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں قطری وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمٰن بن جاسم آل ثانی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی پھیلنے سے روکنے کے لیے غزہ کا تنازع حل کرنا ہوگا۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جاری جنگ کو پہلے حل کیے بغیر بحیرہ احمر میں کشیدگی اور بحران حل نہیں ہوگا، انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو ’اصل مسئلے‘ اور اس کی بنیادی وجہ کو تسلیم کرنا چاہیے۔

    بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے حملوں کے حوالے سے قطری وزیر اعظم نے کہا کہ اس بحران کی جڑ اسرائیلی بمباری اور خود غزہ پر حملہ ہے، انھوں نے کہا غزہ کی پٹی جہاں تھی اب وہاں نہیں ہے، اسرائیل کی قابض افواج نے ہر جگہ کارپٹ بمباری کر دی ہے۔

    الجزیرہ کے صحافی وائل الدحدوح کے حوالے سے اہم خبر

    انھوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو غزہ میں جنگ ختم کرانے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، غزہ کا تنازع ختم ہوگا تو دیگر تنازعات خود بخود دم توڑ دیں گے، کسی بھی تنازع میں فوجی کی بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں۔

    قطری وزیر اعظم نے اعادہ کیا کہ اسرائیل دو ریاستی حل کے لیے پابند عہد کرے، بہتر یہی ہے کہ دو ریاستی حل کو دوبارہ میز پر لایا جائے، اور اگر حماس کا نظریہ منظور نہیں ہے، تو پھر آپ کو اس سے ایک بہتر آئیڈیا سے بدلنا ہوگا۔

    ادھر یونیسیف کے ایک سینئر اہلکار نے منگل کو ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے ایک پینل کے دوران کہا کہ غزہ میں انسانی صورت حال، خاص طور پر بچوں کے لیے ’تباہ کن‘ ہے۔ ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کٹی وان ڈیر ہیجڈن نے کہا کہ حماس اور اسرائیلی افواج کے درمیان لڑائی کے بیچ میں پھنسے لوگوں کے لیے کہیں بھی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہی۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں کو تین قسم کے مہلک خطرے کا سامنا ہے: ہوا سے موت، گندے پانی سے بیماری اور خوراک جیسی بنیادی ضروریات سے محرومی۔

  • وزیراعظم کی کامیاب پالیسیوں کا ایک اور عالمی اعتراف ، 25 نومبر کا دن پاکستان کے نام

    وزیراعظم کی کامیاب پالیسیوں کا ایک اور عالمی اعتراف ، 25 نومبر کا دن پاکستان کے نام

    اسلام آباد :  ورلڈ اکنامک فورم نے وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف کرتے ہوئے  25 نومبر کو "پاکستان اسٹریٹجی ڈے” منانے کا اعلان کردیا ، وزیر اعظم تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے بچاؤکی بہترین حکمت عملی کے باعث پاکستان سب پر سبقت لے گیا اور کورونا کی وبا پر قابو پاکر سب سے کم معاشی نقصان اٹھانے والا ملک بن گیا، کورونا کی پہلی لہر کے دوران پاکستان کو دنیا میں سب سے کم اقتصادی جھٹکا لگا۔

    ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کا دن پاکستان کے نام کرتے ہوئے "پاکستان اسٹریٹجی ڈے” منانے کا اعلان کردیا ، وزیر اعظم "پاکستان اسٹریٹجی ڈے”کی تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔

    ورلڈاکنامک فورم25 نومبر کو پاکستانی قیادت کیلئے دن بھر تقاریب منعقد کرے گا ، جس میں دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کار، صنعتکار اور بزنس مین تقاریب میں شریک ہوں گے جبکہ بعض پاکستانی وزرا کو بھی الگ الگ سیشن میں شرکت و اظہار خیال کی دعوت دی گئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان صبح 9بجےورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے ، جسمیں وہ کورونا پر قابو پانے کی اسٹریٹیجی کے بارے بریفنگ دیں گے اور معیشت ،انسانی جانوں کو ایک ساتھ کیسے بچایا، ہرنقطے پر بات کریں گے جبکہ تعمیراتی صنعت سمیت 1200 ارب روپے کورونا ریلیف پیکج پر روشنی ڈالیں گے۔

    دنیا بھر کے سرمایہ کار اور کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز بھی سوال وجواب کرسکیں گے ، پاکستانی وزرا بذریعہ ویڈیولنک پالیسیوں اور تجربات ،مشاہدات سےآگاہ کریں گے۔

    وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ معاشی ریلیف پیکجز پر ، اسدعمر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی کامیابی پر، معاون خصوصی کلائمٹ چینج ملک امین اسلم گرین اکانومی پر بات کریں گے، کورونا وباکے دوران پسماندہ علاقوں میں 85 ہزار گرین نوکریاں دی گئیں ، ہزاروں غربا درخت لگا کر روزانہ 800روپے تک آمدن حاصل کرتے رہے۔

    وفاقی وزیر حماد اظہر صنعتی پیکج، بجلی و گیس بلز میں ریلیف پر بات کریں گے ، 35لاکھ چھوٹے تاجروں، درمیانے صنعتکاروں کو بجلی اور گیس بلز پر سبسڈی دی گئی جبکہ وزیر توانائی عمر ایوب متبادل توانائی کی پالیسی اور ثانیہ نشتراحساس ایمرجنسی پروگرام سےکروڑوں خاندانوں کی مدد پر بات کریں گے، کورونا کی وبا کے دوران فی مستحق خاندان کو12 ہزار روپے دہلیز تک پہنچائے گئے۔

  • وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے کل ڈیووس روانہ ہوں گے

    وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے کل ڈیووس روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) میں شرکت کے لیے کل سوئٹزرلینڈ کے قصبے ڈیووس روانہ ہوں گے۔ مشیر تجارت رزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر حکام ان کے ساتھ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر کل سوئٹزرلینڈ کے قصبے ڈیووس روانہ ہوں گے، وزیر اعظم کے دورے کے ایجنڈے اور ملاقاتوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر حکام ساتھ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کے کلیدی مقررین میں سے ہوں گے، وزیر اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری، کاروباری مواقعوں اور پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔

    وزیر اعظم عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم 23 جنوری کو وطن واپس آئیں گے، ان کے بیرون ملک ہونے کے باعث کل کابینہ اجلاس نہیں ہوگا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ممکنہ طور پر رواں ماہ کے آخر میں ملائیشیا کا بھی دورہ کریں گے جہاں ان کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات ہوگی۔

  • ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کی صلاحیت ہے: وزیر اعظم

    ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کی صلاحیت ہے: وزیر اعظم

    ڈیووس: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کی صلاحیت ہے۔ پاکستان میں تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرے میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان بریک فاسٹ تقریب میں خطاب کیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے توانائی کے بحران پر قابو پایا۔ پاکستان میں تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرے میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے۔ ’بلاول بھٹو کا میرے فنکشن میں ہونا جمہوریت کی مضبوطی کا ثبوت ہے‘۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کی صلاحیت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سماجی خدمات کا اعتراف: شاہ رخ خان ’کرسٹل ایوارڈ‘ کے حق دار

    سماجی خدمات کا اعتراف: شاہ رخ خان ’کرسٹل ایوارڈ‘ کے حق دار

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے اور فلاحی سرگرمیوں میں بڑ چڑھ کر حصہ لینے پر کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) کا اجلاس ہوا جس میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی مختلف شخصیات کو کرسٹل ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    عالمی اقتصادی فورم میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو بھارت میں بچوں اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے جبکہ ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ بلانچٹ کو پناہ گزینوں کے حق میں مہم چلانے اور موسیقار جان ایلٹن کو ایڈز کے خلاف کام کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    مزید پڑھیں: کنگ خان سے ملاقات کی خواہش، سوشل میڈیا صارفین کینسر مریضہ کی آواز بن گئے

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان ’میر فاؤنڈیشن‘ کے نام سے فلاحی ادارہ چلا رہے ہیں جو تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی خواتین کو علاج معالجے کی سہولتیں اور قانونی معاونت بالکل مفت فراہم کرتی ہے۔

    اس موقع پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اب تمام تر رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا، اب رنگ نسل زبان سے بالاتر ہوکر انسانیت کے لیے جینا ہے میں نے متاثرہ خواتین سے یہی سبق سیکھا ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: ہندو انتہاء پسندوں کی بوکھلاہٹ، کنگ خان کو غدار قرار دے دیا

    خیال رہے کرسٹل ایوارڈ ہر سال ان فنکاروں کو دیا جاتا ہے جو زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتری لانے کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔