Tag: Welcome

  • داعش کے خلاف کاروائی کرنے پر امریکا کا خیر مقدم کریں گے’ بشار الاسد

    داعش کے خلاف کاروائی کرنے پر امریکا کا خیر مقدم کریں گے’ بشار الاسد

    دمشق: شام کے صدر بشار الاسد داعش کے خلاف کاروائی کرنے پر امریکی فوجیوں کو خیر مقدم کریں گے، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایک بین الاقومی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شام کے صدر نے بین الاقومی نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو شام کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیئے، انہوں نے امریکی صدر کے اس خیال کو یکسرمسترد کرتےہوئے کہا کہ ٹرمپ کا یہ خیال سراسر غلط ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شام امریکا سے نکالے گئے پناہ گزینوں کے لئے’محفوظ زون ‘ بن گیا ہے۔

    شام کے صدر نے اہم اطلاعات پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے صدر ٹرمپ اسلامی ریاستوں کو پسپا کرنے کے لئے اپنی فوج اور ہیلی کاپٹر
    بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔

    بشار الاسد نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو یہ اقدام غلط ہے انہوں نے کہا کہ امریکا کہ صدر کو انتشار ختم کرنے میں معاون کردار ادا کرنا چاہیئے اور شام اور دیگر اسلامی ریاستوں کے ساتھ خطے میں بحالی امن کے لئے موثر امور سرانجام دینے چاہیئے۔

    انہوں نے روس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے اتحادی نے ہماری خود مختاری پر حرف لائے بغِیر ہمارے ملک سے داعش کا صفایا کرنے میں ہماری مدد کی۔

    isis

     

    بشارالاسد نے بین الا قومی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کی بھی ملک کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو شکست دینے میں کو مما نعت نہیں ہے، انہوں نے کہا شام میں قائم پناہ گاہ شامی متاثرین کے لئے ہے جس میں کوئی دہشت گرد نہیں ہے بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو شام کے معرضی حالات کی سگینی کا شکار ہوئے ہیں ۔

    انٹرویو کے دوران انہوں نے روس کو امریکا سے مفاہمت کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا اور روس مل کر داعش کے خلاف کاروائیاں کریں تو یہ اقدام شام کے لئے مفید ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے میں روس کو مشورہ دینے کی پوزیشن میں تھا ، تاہم اب خطے کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہہ رہا ہوں ،اگرچہ میرے علم میں ہے کہ امریکا اور روس کا ایک دوسرے سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

    انہوں نے سیاسی شخصیات کی جانب سے تیرہ ہزار افراد کے پھانسی دینے کے دعوی کو بھی مسترد کیا۔

    واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے حوالے سے یہ چونکا دینے والی خبر آئی تھی کہ شام کے صدر نے تیرہ ہزار قیدیوں کو پھانسی پر لٹکا دیا،
    شام کے صدر نے اس خبر کو متصبانہ اقدام قرار دیا انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے جبکہ ہمارے ہاتھ بندھے ہیں۔

    دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان نے شام کے صدر بشا رالاسد کے بیان کو حقائق سے منافی قرار دیا۔

  • اسپانسر دینے کے وعدے پورے نہیں کیے جارہے، باکسر محمد وسیم

    اسپانسر دینے کے وعدے پورے نہیں کیے جارہے، باکسر محمد وسیم

    کوئٹہ: باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ اسپانسر دینے کے وعدے پورے نہیں کیے جارہے، ورلڈ گولڈ ٹائٹل میں حصہ لینے کے لیے سخت محنت اور 3 کوچز کے ساتھ معاشی وسائل کی بھی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جیت کے لیے دعا کی اور واپسی پر شاندار استقبال کیا ساتھ ہی انہوں نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آمد پر خصوصی انتظامات کر کے حوصلہ افزائی کی۔

    محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ’’ورلڈ گولڈ ٹائٹل کے لیے چیلنج کیا ہوا ہے، جس کی تربیت کے لیے خاصی محنت اور وسائل درکار ہیں، ٹائٹل میں حصہ لینے کے لیے کم از کم تین کوچز کی ضرورت ہے جن کی فیس میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے‘‘۔


    اسی سے متعلق : ’’ پاکستانی باکسر محمدوسیم نےفلپائنی باکسر کو شکست دے دی ‘‘


    انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے  تاہم اسپانسر کے حوالے سے کیے جانے والے تاحال پورے نہیں کیے گیے، جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے‘‘۔

    محمد وسیم کی واپسی پر انتظامیہ کی جانب سے انہیں خصوصی پروٹوکول فراہم کیا گیا ، میڈیا سے گفتگو کے بعد وہ ٹریفک پولیس کے پروٹوکول میں اپنے گھر روانہ ہوئے۔

    خیال رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے حال ہی میں فلپائن کے گیمل میگرامو کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کا کامیاب دفاع کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ناقابل شکست رہنے والے محمد وسیم نے پروفیشنل کیرئیر میں اب تک پانچ مقابلوں میں حصہ لیا اور تمام مقابلوں میں چمپیئن رہے۔

  • ترک صدر کا پرتپاک استقبال کریں گے، ایاز صادق

    ترک صدر کا پرتپاک استقبال کریں گے، ایاز صادق

    لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ طیب اردوگان کی آمد پر اُن کا تاریخی اور پرتپاک استقبال کیا جائے گا تاہم کچھ لوگوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ آنے کا فیصلہ کر کے ثابت کردیا کہ وہ ملکی ترقی سے خوش نہیں ہیں۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاک ترک تعلقات پہلے سے بہتر اور مضبوط ہوئے ہیں، ملک میں امن قائم ہوگیا ہے اس لیے دوسرے ممالک کے لوگ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں۔

    سردار ایاز صادق نے کہا کہ طیب اردگان کی آمد پر اُن کا پرتپاک استقبال کریں گے تاہم کچھ لوگ جو پارلیمنٹ میں آتے وہ اپنے بائیکاٹ کی ضد پوری کر لیں مگر اس سے اچھا پیغام نہیں جائے گا۔


    پڑھیں: ’’ طیب ادرگان کی آمد، پاک ترک اسکول بند اور عملے کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ‘‘


     پاناما لیکس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’عمران خان نے سپریم کورٹ میں جو دستاویزات جمع کروائے وہ ثبوت نہیں ہیں، پاناما لیکس کا فیصلہ عدالت پر چھوڑتے ہیں اور دیگر لوگ بھی اس کا انتظار کریں۔

    خیال رہے ترکی کے صدر اگلے ہفتے دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، اُن کی آمد پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


    مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، عمران خان


    گزشتہ روز ترکی کے سفیر نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کر کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے استدعا کی تھی تاہم تحریک انصاف نے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے  اعلان کردیا ہے۔