Tag: welcomed

  • فلسطینیوں کی بہتری کیلئے دی گئی تجویز کا خیر مقدم ہونا چاہیے، عادل الجبیر

    فلسطینیوں کی بہتری کیلئے دی گئی تجویز کا خیر مقدم ہونا چاہیے، عادل الجبیر

    ریاض : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وہ تجویز جس سے فلسطینیوں کے حالات کی بہتری کی راہ ہموار ہو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جس امن فارمولے کو فلسطینی قوم قبول کرے گی اس پرعرب ممالک بھی اتفاق کریں گے۔

    عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے معاشی مسائل کے حل کی کوششوں کےساتھ ساتھ فلسطینیوں کے دیرینہ سیاسی حقوق کے حل کے لیے بھی موثر انداز میں کوشش کی جانی چاہیے تاکہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کو حقیقی معنوںمیں ختم کیا جا سکے۔

    فرانسیسی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عادل الجبیر نے مشرق وسطی میں امن کے لیے امریکا کے اقتصادی منصوبے پر اپنا موقف بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر وہ تجویز جس سے فلسطینیوں کے حالات کی بہتری کی راہ ہموار ہو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔

    سعودی وزیر برائے امور خارجہ کا کہنا تھا کہ یہاں میں یہ کہوں گا کہ فلسطینیوں کے سیاسی حقوق کا حل حد درجہ اہم اور ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق اور مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنےکی مجاز ہے، جس تجویز سے فلسطینیوں کو اتفاق ہو عرب ممالک بھی اسے قبول کرلیں گے۔

    عادل الجبیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب سنہ 1967ءکے عرب علاقوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی مملکت کا دارالحکومت بنائے جانے کے مطالبے کی حمایت جاری رکھے گا۔

  • فیفا کا نجی نشریاتی ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ، سعودیہ کا خیر مقدم

    فیفا کا نجی نشریاتی ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ، سعودیہ کا خیر مقدم

    ریاض: سعودی عرب نے فیفا کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ کے میچز دکھانے کے جرم میں نجی ٹی وی چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فٹبال کی عالمی فیڈریشن (فیفا) کی جانب سے بی آؤٹ کیو نامی نجی ٹی وی چینل کے خلاف روس میں منعقدہ فٹبال میچز کو غیر قانونی طور پر نشر کرنے کے جرم میں قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا سعودی حکومت نے خیر مقدم کیا ہے۔

    سعودی عرب کی وزارت میڈیا امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فٹبال کی عالمی فیڈریشن کے نجی ٹی وی چینل کے خلاف کارروائی کرنے سے سعودی عرب کو بی آؤٹ اور بی ان کی غیر قانونی نشریات پر پابندی لگانے میں مزید تقویت ملے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے حکام اپنی سرحدوں کے اندر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس ک حفاظت کے لیے کوشاں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کا حکام کا کہنا ہے کہ بی ان ٹی وی چینل الجزیرہ میڈیا گروپ کا ذیلی ادارہ ہے، جسے فیفا کی جانب سے میچ دکھانے کا لائسنس دیا گیا ہے تاہم مذکورہ قطری چینل نے مملکت کے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی حکام نے الجزیرہ ٹی وی چینل پر دہشت گردوں اور دہشت گرد گروپس کی حمایت اور معاونت کرنے کے جرم میں سعودی عرب میں چینل کی نشریات پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سرگودھا میں مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا کنونشن، مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا

    سرگودھا میں مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا کنونشن، مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا

    سرگودھا : مسلم لیگ ن کی جانب سے سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے، مریم نواز کنونشن سے خطاب کریں گی جبکہ انھیں سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا کنونشن کمپنی باغ کے فٹبال گراؤنڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے، مریم نوازخطاب کریں گی، اس موقع پر مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا، تاج کو 21 تولے سونے سے تیار کیا گیا ہے۔

    کنونشن میں مئیر سرگودھا ملک نوید اسلم مریم نواز کو سونے کا تاج پیش کریں گے۔

    اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور گراؤنڈ میں مریم نواز اور نواز شریف کی تصاویر آویزاں کر دی گئی ہےم کارکنوں کا جوش و جذبہ عروج پر ہے۔

    اس موقع پر نااہل وزیر اعظم کی صاحبزادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرتے ہوئے سرگودھا کا شکریہ ادا کیا۔

     

    سوشل میڈیا کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزیرمملکت طلال چوہدری اور مسلم لیگ ن کے رہنمامصدق ملک سرگودھاپہنچے اور جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میاں محمد نوازشریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، جسے کوئی فیصلہ نکال کر باہر نہیں پھینک سکتا۔


    مزید پڑھیں :  بیس سال سےنواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش ہورہی ہے: مریم نواز


    انکا کہنا تھا کہ سب کو مل کر پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑنا ہوگی، پارلیمنٹ مقدم ادارہ ہے، جہاں سے آئین اورقانون کے سرچشمے پھوٹتے ہیں اسے میونسپل کارپوریشن نہیں بننے دیں گے۔

    یاد رہے اس سے قبل انجمن تاجران شیخوپورہ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کیلئے پانچ تولہ سونے سے بنا خصوصی تاج بنوایا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔