Tag: well

  • بھارت: کنویں میں گرنے سے پولیس اہلکار ہلاک

    بھارت: کنویں میں گرنے سے پولیس اہلکار ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں ایک پولیس اہلکار مشتبہ شخص کا پیچھا کرتے ہوئے کنویں میں جا گرا، کافی دیر بعد اہلکار کو کنویں سے نکالا جاسکا تو اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دھول پور میں پیش آیا۔ تھانہ انچارج پرم جیت سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے رات ناکہ بندی کر رکھی تھی تبھی موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی گئی جو سامنے سے آرہی تھی۔

    پولیس کے مطابق رفتار بڑھا کر ڈرائیور نے موٹر سائیکل بھگائی تو پولیس نے اس کا پیچھا کیا۔ موٹر سائیکل سوار نشے میں دھت تھا جو بغیر سوچے سمجھے موٹر سائیکل بھگاتا رہا۔

    ایک اندھیری جگہ پر وہ پولیس سے بچنے کی کوشش میں کنویں میں جا گرا۔

    موٹر سائیکل سوار کے پیچھے آتا کانسٹیبل بھی کنویں میں گر گیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ریسکیو کو طلب کیا گیا۔

    کافی دیر بعد دونوں کو کنویں سے نکالا گیا تو دونوں کی موت واقع ہوچکی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مرنے والے مشتبہ شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، پولیس اس بارے میں تحقیق کر رہی ہے۔

  • صلح حدیبیہ سے منسوب قدیم اور تاریخی کنوئیں پر تنازعہ

    صلح حدیبیہ سے منسوب قدیم اور تاریخی کنوئیں پر تنازعہ

    ریاض: تاریخ اسلامی کی عظیم الشان ’صلح حدیبیہ‘ حدیبیہ کے مقام پر ہوئی اور اسی نسبت سے اس کا نام رکھا گیا، تاہم یہاں موجود ایک قدیم و تاریخی اور زائرین کے لیے مقدس کنوئیں کو نجی کمپنی نے بغیر کسی اجازت کے اپنے تصرف میں لے لیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق اسلامی تاریخ کے ماہر ڈاکٹر سمیر برقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ آثار قدیمہ اس کمپنی کے خلاف کارروائی کرے جس نے بغیر اجازت حدیبیہ کنوئیں کے گرد دیوار بنا کر اسے اپنے تصرف میں لے لیا ہے۔

    ڈاکٹر سیمر کا کہنا ہے کہ علاقے میں تعمیراتی کام کرنے والی ایک نجی کمپنی نے وہاں اپنا کیمپ آفس بنایا ہوا ہے جہاں یہ کنواں واقع ہے۔ کمپنی نے کیمپ اور اسٹور کے گرد جو دیوار بنائی ہے اس کے اندر یہ کنواں بھی شامل کر لیا ہے۔

    خیال رہے کہ ’حدیبیہ‘ کا مقام جدہ اور مکہ مکرمہ شاہراہ پر شمیسی چیک پوسٹ سے 20 کلو میٹر مسافت پر واقع ہے، یہاں تاریخ اسلامی کی عظیم الشان ’صلح حدیبیہ‘ ہوئی تھی۔

    اس مقام پر ایک قدیم تاریخی کنواں آج بھی موجود ہے جہاں دنیا بھر سے آنے والے معتمرین، عازمین حج اور زائرین جاتے ہیں اور یادگاری تصاویر بھی بناتے ہیں۔

    تاہم اب مذکورہ کمپنی نے کنوئیں کے گرد دیوار بنا کر اسے لوگوں کی نظروں سے دور کرديا۔ تعمیراتی کمپنی نے بغیر کسی اطلاع کے کنوئیں کے گرد دیوار بنا دی ہے جس کے بعد کنوئیں تک رسائی ممکن نہیں۔

    ڈاکٹر سمیر کا کہنا ہے کہ اسلامی تاریخ میں اس کنوئیں کی بڑی اہمیت ہے جبکہ مملکت کے ویژن 2030 کے مطابق سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے بے تحاشہ کام کیا جا رہا ہے، ایسے میں مذکورہ کنوئیں کو اس طرح لوگوں کی نظروں سے دور کر کے اس کے گرد دیوار تعمیر کرنا کسی طور درست اقدام نہیں۔

  • جرمن چانسلر کی خرابی صحت بارے حکمران پارٹی کے اعلی حلقوں میں بحث شروع

    جرمن چانسلر کی خرابی صحت بارے حکمران پارٹی کے اعلی حلقوں میں بحث شروع

    برلن:جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی مبینہ خرابی صحت کے باعث حکمران پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے اعلی حلقوں میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ آیا انہیں 2021میں اپنے طے شدہ وقت سے قبل ہی اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق 64سالہ میرکل متعدد مرتبہ عوامی تقریبات میں کانپتی ہوئی دیکھی گئی ہیں، جس کے بعد ان کے صحت کے بارے میں شکوک بڑھ گئے ہیں۔ تاہم میرکل نے کہا کہ وہ بالکل تندرست ہیں۔ 2005سے جرمنی کی چانسلر میرکل کہہ چکی ہیں کہ وہ آئندہ مدت کے لیے چانسلر شپ کی امیدوار نہیں ہوں گی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 64 سالہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل ایک ماہ میں تیسری بار کپکپاہٹ کا شکار ہوگئیں، وہ فن لینڈ کے وزیراعظم کے ساتھ برلن میں فوجی تقریب میں شریک تھیں۔

    واضح رہے کہ 27 جون کو بھی برلن میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران مرکل کی طبیعت خراب ہوئی تھی اور وہ بری طرح سے کانپنے لگی تھیں جس کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔

    مزید پڑھیں: جرمن چانسلر انجیلا مرکل ایک بار پھر کانپنے لگیں

    قبل ازیں 19 جون کو یوکرینی صدر کی استقبالیہ تقریب میں بھی اسی طرح کا واقعہ دیکھنے میں آیا تھا۔ دوسری جانب جرمن چانسلر کی ترجمان اسٹیفنی کا کہنا تھا کہ انجیلا بالکل صحت مند ہیں اور وہ کسی عارضے یا بیماری میں مبتلا نہیں ہیں۔