Tag: wellington

  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کانٹے دار مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کانٹے دار مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ایک مقابلے میں دل چسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر انگلش کپتان جوز بٹلر نے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی. نیوزی لینڈ کے بلے بازوں‌ نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

    کیویز لاٹھی چارج کے موڈ میں‌نظر آئے. گپٹل اور کپتان ولیمسن نے انگلش بولرز کی خوب درگت بنائی. کپتان لیمسن نے چار اور گپٹل نے تین چھکے رسید کیے اور نصف سنچریاں اسکور کیں۔ نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے.

    انگلش ٹیم کا آغاز زیادہ اچھا نہیں رہا. 14 کے مجموعی اسکور پر اسے جوئے روٹ کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، تاہم پھر انگلش بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کی اور دوسری وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی۔

    عمران طاہر سے بھارتی تماشائی کی بدتمیزی، نازیبا کلمات کسے

    24 گیندوں پر 47 رنز بنانے والے الیکس ہیلز کی وکٹ گنوانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی. مڈل آرڈر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا. کیویز نے نپی تلی بالنگ کی اور انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کو مقررہ اوورز میں 184رنز تک محدود رکھا.

    ویرات کوہلی جیسا بیٹسمین بننا چاہتا ہوں، بابر اعظم

    واضح‌رہے کہ ٹورنامینٹ میں‌ آسٹریلیا تین میچز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ نے اب تک 2 میچز کھیلے، جس میں اسے ایک میں کامیابی ملی ہے۔

    انگلش ٹیم تین میچ کھیل چکی ہے اور تینوں میں اسے شکست ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بیٹنگ کی ناکامی شکست کی وجہ بنی، سرفراز احمد

    بیٹنگ کی ناکامی شکست کی وجہ بنی، سرفراز احمد

    ویلنگٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کا ذمہ دار ناقص بیٹنگ کو قرار دے دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے نئی گیند کا استعمال بہت عمدگی سے کیا۔

    انہوں نے کہا کا پچ کا اندازہ تھا لیکن بیٹنگ لائن توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی تاہم 140 رنز بھی بنالیتے تو میچ اچھا ہوجاتا۔

    محمد عامر اور رومان رئیس کی بالنگ کی تعریف کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شروع کے اوورز میں بالرز نے اچھی بالنگ کی اگلے میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے کہا کہ نوجوان لڑکے اچھا پرفارم کررہے ہیں، اس وکٹ پر ٹاس جیت کر پاکستان کی جلد وکٹیں لینے کا منصوبہ بنایا تھا جس میں کامیاب رہے۔

    مین آف دی میچ کولن منرو نے کہا کہ بیٹنگ کے لئے پچ مشکل تھی تاہم وکٹ پر تھوڑا ٹھہرنے کے بعد بیٹنگ آسان ہوگئی۔ ٹیم میٹنگ میں سیدھے بیٹ سے کھیلنے کی ترغیب دی گئی تھی تاہم کراس بیٹ سے کھیلنے کی وجہ سے ہم نے وکٹیں گنوائیں۔

    مزید پڑھیں: پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

    واضح رہے کہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد کیویز نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ بھی سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    مزید پڑھیں: ٹیم کی واپسی پرکپتان اورکوچ کے ساتھ بیٹھ کربات ہوگی، انضمام الحق

  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کوون ڈےسیریزمیں شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کوون ڈےسیریزمیں شکست دے دی

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-5 سے جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 272 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پوری ٹیم 256 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے فخرزمان 12، عمرامین 2، بابراعظم، 10، محمد حفیظ، 6 سرفراز احمد 3 ، رومان رئیس 5 اور فہیم اشرف اور محمد نواز 23،23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے حارث سہیل نے 63، شاداب خان نے 54 اور عمر یامین نے 32 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 272 رنز کا ہدف دیا۔

    میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن منرو اور مارٹن گپٹل نے اننگزکا آغاز کیا اور 52 رنز کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ گری۔

    نیوزی لینڈ کے کولن منرو 34 رنز بناکر رومان رئیس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 101 کے مجموعی اسکور پرکیوی کپتان کین ولیمسن 22 رنز بناکر یاسرامین کا شکار بنے۔

    مہمان ٹیم کے اوپنرمارٹن گپٹل سنچری اسکور کرنے کے بعد رومان رئیس کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔ روس ٹیلر 59 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔

    ہنری نکلولس ایک رن بنانے کے ساتھ رن آؤٹ ہوئے جبکہ لیتھم 2 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کے کھلاڑی سینٹنر ایک رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جبکہ گرینڈ ہوم 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔


    چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نےپاکستان کو5 وکٹوں سےشکست دےدی


    یاد رہے کہ ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل کرلی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ آج سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

    آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ آج سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

    ویلنگٹن : آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز آج سے نیوزی لینڈ میں ہوگا، پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر نائنٹین ورلڈ کپ آج بروز ہفتے سے نیوزی لینڈ میں شروع ہورہا ہے، ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔

    ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آنے والی ٹیموں کا ایئر پورٹ پہنچنے پر روایتی ہاکا رقص سے استقبال کیا گیا۔

    تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ایک ساتھ سیلفی بنائی اور چمچماتی ٹرافی کے ساتھ خصوصی پوز بھی دیا، میگا ایونٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    پاکستان گروپ ڈی میں ہے جس میں افغانستان، آئرلینڈ، سری لنکا اور آئرلینڈ بھی شامل ہیں، افتتاحی روز چار میچز کھیلے جائیں گے، دو مرتبہ کی چیمپئن پاکستانی ٹیم اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے مدمقابل ہو گی۔

    گروپ اے میں میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلا جائے گا، جبکہ گروپ بی میں پاپوا نیو گنی کا مقابلہ زمبابوے اور گروپ سی میں بنگلہ دیش کا مقابلہ نمیبیا سے ہوگا، ٹورنامنٹ کا فائنل تین فروری کو کھیلا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: یوتھ ون ڈے انڈر19سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا کو سے ہرا دیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: پہلا ون ڈے آج رات تین بجے کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: پہلا ون ڈے آج رات تین بجے کھیلا جائے گا

    ویلنگٹن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ویلنگٹن میں کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا، پاکستان ٹیم مسلسل نو میچوں سے ناقابل شکست رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات تین بجے شروع ہوگا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمال میں تہلکہ خیزطوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے، پاکستانی شاہینوں نے کیویز کو شکست دینے کی تیاریاں کرلی ہیں، ٹیم نے ویلنگٹن میں خوب پریکٹس بھی کی۔

    گرین شرٹس نے گزشتہ روز جم ٹریننگ میں جسمانی استعداد بہتر بنانے کیلیے کام کیا، یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اعتماد سے مالا مال ہے۔


    مزید پڑھیں: قومی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے سکتی ہے، ٹی10بہترین فارمیٹ ہے، یونس خان


    چیمپئنز ٹرافی شامل کرکے پاکستان نیوزی لینڈ سے مسلسل نو ون ڈے جیت چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 2014 کے بعد سے صرف ایک سیریز ہاری ہے، مگر اس بار نیوزی لینڈ ٹیم بھی فارم میں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • نیوزی لینڈ نے امریکی سفیر کو ملک سے نکال دیا

    نیوزی لینڈ نے امریکی سفیر کو ملک سے نکال دیا

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو ملک بدر کردیا، مذکورہ سفیر کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے استثنیٰ کا حق استعمال کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش کی اجازت نہ دینے کے بعد امریکی سفارتکار کو ملک سے نکالا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطرف کیے جانے والے سفیر کے حوالے سے نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکہ نے سفارتی استثناء کا سہارا لیتے ہوئے اپنے سفیر کو تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے نہیں کیا جس کی وجہ سے نیوز ی لینڈ کے حکام نے سفارت خانے کو ہدایت جاری کی تھیں کہ مذکورہ سفارت کار کو قوانین کا احترام نہ کرنے کی پاداش میں نیوزی لینڈ سے واپس بھیج دیا جائے۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ویلنگٹن کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کی تفتیش جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کام کرنے والے تمام سفارتی عملے کو سنہ 1961 کے ویانا معاہدے کے تحت قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

    نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ’نیوزی لینڈ میں تمام سفارتی عملے پر واضح کیا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ غیرملکی سفارتکار نیوزی لینڈ کے قانون کا احترام کریں اوراگرسخت جرائم کے الزامات ہیں تو استثنیٰ کا حق استعمال نہ کریں۔

  • نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل ملز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل ملز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

    ویلنگٹن:  نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل ملز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ڈینیل ویٹوری کے بعد کائل ملز نے بھی کیوی ٹیم کو خیر آباد کہہ دیا۔

    ملز ورلڈ کپ اسکواڈ میں تو شامل تھے لیکن فاسٹ بولر کو ایک میچ میں بھی موقع نہیں دیا گیا۔ چھتیس سالہ کھلاڑی ویٹوری کے بعد نیوزی لینڈ کے لئے ون ڈے میں سب سے زیادہ دو سو چالیس وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

    ملز نے ٹیسٹ میں چوالیس اور ٹی ٹوئنٹی میں تینتالیس وکٹیں اڑائیں۔ ملز نے کئی میچ میں ٹیم کو کامیابی دلوائی۔ کیوی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    چودہ سال تک نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا ان کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔

  • کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے

    کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے

    کراچی :کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے، انیس سو بانوے کی فتح کے سائے منڈلانے لگے، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیکر ورلڈ کپ میں پہلی فتح ریکارڈ کرالی۔

    تاریخ اپنے آپ کو دہرانے لگی،ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل ہوتے ہی سو بانوے کی یاد تازہ ہوگئی، تیس سال قبل بھی شاہینوں نے زمبابوے کو ٹھکانے لگا کر عالمی کپ میں اپنا اکاؤنٹ کھولا۔

     اس بار بھی شاہینوں کا شکار زمبابوین ٹیم ہوئی، 1992 میں پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے عبرتناک دی۔

     اس بار بھی کالی آندھی شاہینوں کو اڑا کر لئےگئی، سونے پہ سوہاگا یہ وہی براعظم ہے، جہاں پاکستان تیس برس پہلے چیمپیئن بنا۔

    انیس سو بانوے میں ٹیم کے کپتان چالیس سالہ عمران خان اور اس بار چالیس سالہ مصباح ہیں، میانوالی کے دونوں کپتانوں کا تعلق بھی نیازی خاندان سے ہی ہے۔

    پاکستان نے انیس سو بانوے میں ٹائٹل جیتا تو اس وقت بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی تھے، تیس برس قبل جاوید میانداداپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے تھے تو اس بار یہ کارنامہ آفریدی انجام دے رہے ہے۔

     یہ تمام چیزیں ایک جیسی ہیں،ایسے اتفاق کہہ لے یا کچھ اور تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ نتیجہ بھی وہی نکلتا ہے یا نہیں۔

  • ورلڈ کپ: پاکستان نے زمبابوے کو دوسو چھتیس رنز کا ہدف دے دیا

    ورلڈ کپ: پاکستان نے زمبابوے کو دوسو چھتیس رنز کا ہدف دے دیا

    ویلنگٹن : ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سات وکٹوں پر دوسو پینتیس رنز بنا لئے ،برسبین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    قومی ٹیم میں آؤٹ آف فارم یونس خان کی جگہ راحت علی کو شامل کیا گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق تہتّر رنز بنا کر نمایاں رہے ، جبکہ وہاب ریاض نے شاندار کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوّن رنز اسکور کئے۔

    پاکستانی اوپنرز وکٹ پر آئے لیکن روایت برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو مشکلات میں ڈال گئے۔ ناصر جمشید نے گزشتہ میچز سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ وہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

    احمد شہزاد کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان ٹیم نے دس اوورز میں چودہ رنزبنائے جو قومی ٹیم کا دوہزار ایک کے بعد کم ترین اسکور ہے۔ حارث سہیل نے ستائیس،عمر اکمل نے تینتیس اور صہیب مقصود نے اکیس رنزبنائے۔

    پاکستانی اوپنرز نے زمبابوے کے خلاف بھی نہ چلنے کی روایت نہ توڑی۔  پاکستان کے اوپنرز کو ناقص کارکردگی پر ایوارڈ ملنا چاہیے۔

    ناصر جمشید کو نہ جانے کس بات کی جلدی تھی ،انہوں نے دونوں میچوں میں صرف دس بولز کھیلی اورجب بلا گھمانے کی کوشش کی تو آؤٹ ہی ہو گئے۔

    شاہد آفریدی نے اپنی سالگرہ پر بھی عوام کو مایوس کردیا ۔بوم بوم نے شاندار پرفارمنس کا انتظار کرتے شائقین کو انڈے کا تحفہ دیا۔

    انیس سالہ کرکٹ کا تجربہ بھی کام نہ آیا۔ بوم بوم آفریدی اس بار بھی نہ چل سکے۔ اب بنیاد ہی کمزور ہو تو عمارت کیسے کھڑی کی جائے۔ پاکستانی اوپنرز کا مسئلہ ۔ ٹیم کے لئے سردرد بن چکا ہے۔

  • ورلڈ کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو باآسانی نووکٹوں سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو باآسانی نووکٹوں سے شکست دے دی

    ویلنگٹن: ورلڈ کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے تین سو دس رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

    تین سو سے زائد رنز کا ہدف کیسے حاصل کیا جاتا ہے کوئی سری لنکا سے سیکھ لے۔ ویلنگٹن میں سری لنکا نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کردیا۔

    انگلش بولرز تین سو دس رنز کے ہدف کا بھی دفاع نہ کرسکے۔ انگلینڈکے جوائے روٹ کی سینچری رائیگاں ہوگئی۔

    انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر ٹوٹل تو فائٹنگ بنایا لیکن سنگاکارا اور تھرمانے نے انگش ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔

    سنگاکارا اور تھرمانے نے سینچریاں بناتے ہوئے ہدف اڑتالیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔ تھرمانے ایک سو انتالیس اور سنگاکارا نے ایک سو سترہ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔