Tag: wellington

  • ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی

    ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آٹھ وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ایک آسان مقابلہ کے بعد آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔

    کیوی کپتان نے عالمی کپ کی تیز ترین سینچری بناڈالی۔ ویلنگٹن میں میدان سجا اور انگلینڈ کی ٹیم کا شیرازہ بکھر گیا۔انگلش بلے بازوں نے کپتان کو ٹاس جیت کر پر پہلے بیٹنگ کرنے کا یہ تحفہ دیا۔

    وکٹیں انگلینڈ کے مہرے ایک ایک کرکے لڑکھنا شروع ہوئے تو لائن ہی لگ گئی۔ سو رنز تک انگلینڈ کے تین ہی کھلاڑی آؤٹ تھے۔

    جس کے بعد ٹم ساؤتھی نےحریف ٹیم کو بے بس کردیا۔اورکوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر نہ جم سکا۔مہمان ٹیم چونتیسویں اوور میں ایک سو تئیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ساؤتھی نے سات وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کیوی کپتان برینڈن میککلم نے انگلش بولرز کو دھوڈالا۔ میککلم نے اٹھارہ گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سینچری جڑدی۔

    میککلم ستتر رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

    ویلنگٹن : ورلڈ کپ کی تیاریوں کو ایک اور جھٹکا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز مایوس کن رہا ۔

    ویلنگٹن میں کیویز نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا۔تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر ناکام رہا۔

    عمر اکمل، حارث سہیل اور سرفراز احمد بھی ٹیم کو مشکلات میں ڈال گئے۔ ایک سو ستائیس رنز پر چھ وکٹیں گرنے کےبعد مصباح الحق اور آفریدی نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔

    آفریدی نے تیز کھیلتے ہوئے اکیس گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ آفریدی سڑسٹھ اور مصباح اٹھاون رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم چھیالیسویں اوور میں دو سو دس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    [جواب میں پاکستانی بولرز کا جادو بھی نہ چل سکا۔ میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف چالیسویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پربا آسانی پورا کرلیا۔

    علاوہ ازیں چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹیم کی شکست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امید ہے ٹیم کی میگا ایونٹ میں کارکردگی بہتر ہوگی۔

    شہر یار خان کا کہنا تھاکہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں  ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

    کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کی شرائط پر نہیں معیاد پر اعتراض ہے۔ معیاد ورلڈ کپ کے بعد ہی بڑھائی جاسکتی ہے۔

    چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پی سی بی محمد عامر کو جلد واپس لانا چاہ رہا ہے۔ وہ اینٹی کرپشن یونٹ کے اطمینان کے بعد ہی بین الاقوامی کرکٹ کھیل سکیں گے۔

    ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور زمبابوے نے جونئیر ٹیمیں پاکستان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔

  • پہلا ون ڈے: پاکستانی ٹیم دو سو دس رنزبناکر آؤٹ

    پہلا ون ڈے: پاکستانی ٹیم دو سو دس رنزبناکر آؤٹ

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم دو سو دس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ شاہد آفریدی اور مصباح الحق کی اننگز نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا۔

    ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کا کڑا امتحان شروع ہوگیا۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر پہلے ہی آزمائش میں ناکام ہوگئے۔ ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا اور بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    اوپنر محمد حفیظ جلدی میں دکھائی دیئے۔ احمد شہزاد کا بلا بھی رنز نہ اگل سکا۔ یونس خان کا تجربہ بھی ٹیم کے کام نہ آیا۔ حارث سہیل اور عمر اکمل بھی جلد آؤٹ ہوکر ٹیم مشکلات میں ڈال گئے۔

    سرفراز احمد سے کچھ امیدیں تھیں لیکن وہ بھی توقعات پر پورا نہ اترسکے۔ ایک سو ستائیس رنز پر چھ وکٹیں گرنے کےبعد مصباح الحق اور آفریدی نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔

    آفریدی نے تیز کھیلتے ہوئے اکیس گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ آفریدی سڑسٹھ اور مصباح اٹھاون رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم چھیالیسویں اوور میں دو سو دس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے گرانٹ ایلیٹ نے تین، کائل ملز اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • ویلنگٹن ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سوچھپن رنز پرآؤٹ

    ویلنگٹن ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سوچھپن رنز پرآؤٹ

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں تین سوچھپن رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    دن کے اختتام تک میزبان نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے بائیس رنز بنالیےہیں۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے نامکمل پہلی اننگز اٹہتر رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔

    تجربہ کار کھلاڑی کمار سنگاکارا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کی اور دو سو تین رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔چندی مل سرسٹھ رنز بناسکے۔

    پہلی اننگز میں سری لنکا نے تین سو چھپن رنز اسکور کیے۔کیوی ٹیم کیلئے بریسویل اور نیشام نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں نیوز ی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے بائیس رنز بنالیے ہیں۔ سری لنکاکو ایک سو تیرہ رنز کی سبقت حاصل ہے۔