Tag: wendy sherman

  • امریکی نائب وزیرخارجہ  7  اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں

    امریکی نائب وزیرخارجہ 7 اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں

    اسلام آباد : امریکی نائب وزیرخارجہ شرمن 7اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں، اپنے دورے کے دوران وہ پاکستانی سول وفوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور سفارتی روابط میں مزید بہتری آنے لگی ، امریکی نائب وزیرخارجہ شرمن 7اکتوبر کو 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیرخارجہ شرمن 4ملکی دورے کے آخری مرحلے میں پاکستان آئیں گی، اپنے دورے کے دوران نائب وزیرخارجہ سول وفوجی قیادت سےملاقاتیں کریں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب وزیرخارجہ سوئٹزرلینڈ، ازبکستان اور بھارت بھی جائیں گی۔

    گذشتہ ماہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

    ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

  • ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے سے مشرق وسطی اور اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں، امریکہ

    ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے سے مشرق وسطی اور اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں، امریکہ

    واشنگٹن : امریکہ محکمہ خارجہ کی انڈر سیکریٹری برائے سیاست وینڈی شرمین کا کہنا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہد ے سے مشرق وسطی اور اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں ، علاقائی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

    واشنگٹن میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وینڈی شرمین کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے سے مشرق وسطی اور اسرائیل کی سلامتی کو خطرات ختم ہو جائیں گے اور خطے کے علاقائی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

    وینڈی شرمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہی امریکی صدر باراک اوباما کہہ چکے ہیں کہ ایران پر اس وقت تک پابندی نہیں اٹھائی جائیں گی جب تک ایران معاہدے پر عملدرآمد نہیں کروائے گا اور ایران کو چاہیے کہ جلد از جلد معاہدے پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کرے اور اگر ایران معاہدہ توڑتا ہے توا س پر پابندیاں واپس لگا دی جائیں گی۔