Tag: west bangal

  • بھارتی صوبے مغربی بنگال میں فوج تعینات

    بھارتی صوبے مغربی بنگال میں فوج تعینات

    نئی دہلی: بھارت میں وفاقی حکومت کے حکم پر صوبہ مغربی بنگال میں فوج تعینات کردی گئی، خاتون وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ فوج کو فوری واپس بلایا جائے، فوج کے جانے تک دفتر سے گھر نہیں جاؤں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں نریندر مودی کی مرکزی حکومت اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے اور دونوں کے درمیان اختیارات کی جنگ شروع ہوگئی۔

    اطلاعات ہیں کہ صوبے میں کئی مقامات پر فوج تعینات کردی گئی ہے جس پروزیراعلیٰ نے سخت رد عمل کااظہار کرتے ہوئے فوج کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ صوبہ مغربی بنگال ممتا بینر جی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے مجھ سے اجازت لیے بغیر بغیر ہائی وے پر فوج تعینات کی اور یہ تعیناتی پولیس کے اعتراض کے باوجود کی گئی۔

    انہوں نے فوج کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں صوبے کی وزیراعلیٰ ہوں اور مرکزی حکومت نے مجھ سے اجازت تک نہیں لی، فوج کے واپس جانے کا انتظار کررہی ہوں، جمہوریت کا دفاع کروں گی اور جب تک فوج واپس نہیں جائے گی میں دفتر سےگھر نہیں جائوں گی۔

    دوسری جانب بھارتی فوج کا موقف سامنے آیا ہے کہ فوج معمول کی مشقوں کے مطابق تعینات کی گئی۔

    علاوہ ازیں اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو لے کر کولکتہ جا نے والے طیارے میں ایندھن کمی کو جواز بنا کر ترنمول کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اسے ممتا بنرجی کیخلاف بڑی سازش قرار دیا ہے۔

    بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ کو مطلع کیا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو لے کر کولکتہ جا نے والی ایک پرواز سمیت تین طیاروں میں ایک ہی وقت ایندھن کم ہونے کے معاملے میں شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے جانچ کا حکم دے دیا ہے۔

    حکومت نے اس طرح کی کسی بھی سازش کے الزام کو مکمل طور مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی پٹنہ سے کولکاتہ جانے والی انڈگو کی جس پرواز میں سوار تھیں، اس کے ساتھ ایئر انڈیا اور اسپائس جیٹ کے دو دیگر طیاروں نے بھی ایندھن کم ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

  • بھارت میں ٹرین کی ٹکر سے ہاتھی ہلاک

    بھارت میں ٹرین کی ٹکر سے ہاتھی ہلاک

    نئی دہلی: بھارت کا ریلوے سیکیورٹی کا جدید نظام دھرا کا دھرا رہ گیا جب ایک ہاتھی نے ریلوے لائن کراس کرنے کی کوشش کی اورٹرین کی زد میں آکرمارا گیا۔

    ہاتھی جنگلوں میں جھومتے ہوئے دور دور تک نکل جاتے ہیں لیکن انسان ان کی نقل و حرکت میں رکاوٹ بن گیا ہے۔

    بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک جنگلی ہاتھی جنگل سے گزرنے والی ریل کی پٹری کراس کر رہا تھا کہ ٹرین نے اسے ٹکر مار دی جس سے ہاتھی ہلاک ہوگیا۔

    پانچ ہزار کلو گرام وزن کے حامل اس ہاتھی ٹکرانے کے سبب ٹرین بھی رک گئی اور ہاتھی کے دانت بھی اس ٹکر کے اثرسے ٹوٹ گئے۔

    امدادی کارکن موقع پرپہنچے اورہاتھی کی لاش اٹھانے کے لئے جتن شروع کردئیے تاہم کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد پولیس نےجائے وقوعہ پرپہرہ لگا دیا کیونکہ مرا ہوا ہاتھی بھی سوا لاکھ کا ہوتا ہے۔