Tag: west bank

  • فلسطین میں اسرائیلی شہریوں پر حملہ، ایک شخص ہلاک

    فلسطین میں اسرائیلی شہریوں پر حملہ، ایک شخص ہلاک

    تل ابیب : رم اللہ کے علاقے میں فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی شہریوں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے رماللہ میں جمعرات کے روز تین اسرائیلی شہریوں کو حملہ کرکے زخمی کردیا تھا، جن میں 31 سالہ اسرائیلی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حملے میں زخمی ہونے والے دیگر دو اسرائیلی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں 50 سالہ شخص کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، جبکہ دوسرے شخص کو معمولی زخم آئے تھے۔

    اسرائیلی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اسرائیلی شہریوں پر فائرنگ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز کا خیال ہے کہ 17 سالہ فلسطینی حملہ آور رماللہ کے قریبی گاؤں کوبر میں روپوش ہے، جس کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو کوبر روانہ کردیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے آزادی پسند گروپ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہریوں پر حملہ کرکے نوجوان نے بہادری کا مظاہرہ کیا ہے، گذشتہ روز اسرائیل کے عام شہریوں پر ہونے والا حملہ بدھ کے روز غزہ میں شہید کیے گئے مجاہدین کا بدلہ تھا۔

    اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہریوں پر چاقو کے وار، فائرنگ اور گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے کے واقعات سنہ 2015 سے اسرائیلی عرب اور فلسطینیوں کی جانب سے کیے جارہے ہیں، جس کے باعث درجنوں اسرائیلی شہری ان حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

    اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ فلسطین اسرائیلی شہریوں پر ہونے والے حملوں کو مزید ہوا دے رہا ہے۔ اسرائلی شہریوں پر حملوں کی وجہ فلسطینی علاقوں پر کئی عشروں سے اسرائیلی قبضہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اسرائیل کی فلسطینی شہریوں پرنئی پابندیاں

    اسرائیل کی فلسطینی شہریوں پرنئی پابندیاں

    تل ابیب: اسرائیلی وزیرِدفاع ’موشے یالون‘ نے اسرائیل کی بسوں میں فلسطینیوں کے سوارپرپابندی عائد کردی۔

    اسرائیلی حکومت نے اپنی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے ایک پائلٹ پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت سرزمینِ اسرائیل پرکام کرنے والے فلسطینبیوں کے لئے مزید مشکلات پیدا کردیں۔

    پائلٹ پروگرام میں فلسطینیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ فلسطینی مغربی کنارے کی جس چیک پوسٹ سے اسرائیل میں داخل ہوں گے اسی سے باہرنکلیں گے اس کے علاوہ کسی بھی چیک پوسٹ سے باہرنہیں نکل سکتے۔

    اسرائیلی وزیردفاع کی درخواست پرحکومت نے فلسطینیوں پرپابندی عائد کردی ہے کہ وہ اسرائیلی بسوں میں سوار نہیں ہوسکتے۔

    انسانی حقوق کی تنظیموں نےان پابندیوں کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردے دیا اورکہا کہ اس پابندیوں سے اسرائیل میں کام کرنے والے فلسطینی شہریوں کے سفرکا دورانیہ بڑھ کردو گھنٹے ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فلسطینی شہری مغربی کنارے کی کسی بھی چیک پوسٹ سے واپس جاسکتے تھے۔

    امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ اس پائلٹ پروگرام سے فلسطینی اوراسرائیلی شہریوں کے درمیان تعصب کو ہوادے گا۔