Tag: west indeas

  • ویسٹ انڈیزبورڈ آمادہ، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں ہوں گے، نجم سیٹھی

    ویسٹ انڈیزبورڈ آمادہ، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں ہوں گے، نجم سیٹھی

    لاہور : چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے قومی ٹیم کے ساتھ ہونے والے تینوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، ویسٹ انڈیز بورڈ نے کراچی میں کھیلنے پرآمادگی ظاہر کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے کراچی میں کھیلنے پرآمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

    پاکستان آنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور کے بجائے کراچی میں منعقد ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی۔

    انہوں نے کہا کہ مذکورہ میچز یکم، 2 اور4اپریل کوکراچی کھیلیں جائیں گے، ویسٹ انڈیزٹیم کی سیکیورٹی ہماری ذمےداری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کے اس اقدام کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مکمل حمایت کی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ اگلی بار پی ایس ایل پاکستان لے جائیں، ملتان کے اسٹیڈیم تیار ہیں، کراچی اور راولپنڈی کو تیارکرنا ہے، کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں بہت کام کیا جارہا ہے۔

    کراچی کا اسٹیڈیم تیارہے، فائنل وہیں ہوگا، پی ایس ایل کی ٹرافی 24مارچ کوکراچی پہنچےگی، مخالفین تنقید کا سلسلہ بند کرکے ہمیں سپورٹ کریں، انہوں نے بتایا کہ پاکستان ویسٹ انڈیز اور ممکن ہے کہ بنگلا دیش بھی امریکا میں سہ ملکی سیریز کھیلیں۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا، جو پنجاب میں شدید دھند اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر (بی پی ایل) سے معاہدے کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔


    ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا نام تبدیل کر کے ونڈیز رکھ دیا 


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کے سوال پر دھونی نے محفل کو زعفران زاربنادیا

    ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کے سوال پر دھونی نے محفل کو زعفران زاربنادیا

    ممبئی : بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کو زعفران زار بنادیا۔

    بھارتی کپتان دھونی ممبئی کے وانکھڑے سٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں سے صحافیوں سے کررہے تھے کہ آسٹریلیوی صحافی سیم فیرس نے دھونی سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال کرڈالا۔

    مہندرسنگھ دھونی نے پہلے تو صحافی سے اپنا سوال دہرانے کو کہا اور فیرس کے سوال دہرانے پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا ’یہاں آئیے، کچھ مستی کرتے ہیں۔‘

    دھونی کی دعوت پر فیرس جب ہچکچائے تو دھونی نے انہیں اپنے برابر کی کرسی پیش کرتے ہوئے ان سے سٹیج پر آنے کی گزارش کی۔ دھونی کے اصرار پر فیرس ان کے بغل میں جا کر بیٹھ گئے۔

    دھونی نے فیرس کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا ’مجھے لگا کہ شاید کوئی بھارتی صحافی ہے، کیونکہ میں آپ سے تو یہ نہیں پوچھ سکتا کہ آپ کا کوئی بھائی یا بیٹا ہے جو وکٹ کیپر ہے اور بھارت کے لیے کھیل سکتا ہے۔‘

    اس کے بعد دھونی نے فیرس سے پوچھا: ’کیا مجھے بھاگتا دیکھ کر آپ کو لگتا ہے کہ میں ان فٹ ہوں؟” فیرس نے کہا ’نہیں، آپ تو بہت تیزی سے بھاگتے ہیں۔‘

    پھر دھونی نے پوچھا ’کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں 2019 ورلڈ کپ میں کھیل سکتا ہوں؟‘ اس پر فیرس نے جواب دیا ’ہاں آپ کو کھیلنا چاہیے۔‘

    جواباً دھونی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’آپ نےاپنے سوال کا جواب دے دیا ہے۔‘

  • ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ سے معاہدہ کرلیا

    ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ سے معاہدہ کرلیا

    لاہور: ویسٹ انڈیزکے اسٹاربیٹسمین کرس گیل نے پاکستان سپرلیگ کھیلنے کے لئے معاہدہ کرلیا۔

    آئندہ سال فروری میں قطر میں منعقد ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے لئے منتظمین نے متعدد بین الاقوامی کھلاڑیوں سے رابطہ کیا ہے۔

    ویسٹ انڈیزکے جارحانہ مزاج بیٹسمین کرس گیل نے معاہدہ کرلیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے ہی کیرن پولارڈ ، ڈوائن براوو، ڈیرن سیمی اورسنیل نرائن بھی پاکستان سپرلیگ کے افتتاحی ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔

    انگلینڈ کے اویس شاہ پہلے ہی پی ایس ایل سے معاہدہ کرچکے ہیں۔ پاکستان سپرلیگ کی انتظامیہ کے مطابق افتتاحی ایونٹ میں پچیس انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے معاہدہ کیا جائےگا۔