Tag: West Indies lost to Zimbabwe by 35 runs.

  • زمبابوے سے شکست کے بعد ڈیرن سیمی کا ویسٹ انڈیز ٹیم پر اظہار برہمی

    زمبابوے سے شکست کے بعد ڈیرن سیمی کا ویسٹ انڈیز ٹیم پر اظہار برہمی

    زمبابوے سے شکست کے بعد ویسٹ ایڈیز کوچ ڈیرن سیمی نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ خراب فیلڈنگ کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے ہرارے میں زمبابوے کے خلاف 35 رنز سے شکست پر اپنی ٹیم کو ناقص فیلڈنگ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ وہ اس کارکردگی سے بہت مایوس ہوئے ہیں، اگر وہ مخالف بلے بازوں کو موقع دیتے رہے تو آخر کار وہ غالب آجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا اور اسی لیے ٹیم جیتنے کی مستحق نہیں تھی۔

    ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں بہت مایوس ہوں، ٹاس کے وقت ہمیں وہی کرنا تھا جو ہم کرنا چاہتے تھے یعنی پہلے ہمیں بولنگ کرنا چاہیےتھی۔ اگر ہم اسی طرح ہی خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے رہے اور مخالف بلے بازوں کو موقع دیتے رہے تو ورلڈ کپ تک رسائی ناممکن ہو جائے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خراب فیلڈنگ کی وجہ سے زمبابوے 268 کا مجموعی اسکور بنانے میں کامیاب ہوا، ہمیں گراؤنڈ پر تبدیلیوں کی سخت ضرورت ہے۔

    ڈیرن سیمی کے مطابق ہم نے ماضی میں بھی ایسا ہوتے دیکھا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ ٹیم آگے بڑھے۔ آج کا دن واقعی خراب تھا اور یہ ذمہ داری لینے کے بارے میں ہے اور ہم نے آج ایسا نہیں کیا، لہٰذا آج ہم جیتنے کے حقدار نہیں تھے۔