Tag: West Indies v Zimbabwe

  • ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کوتین سو تہتّر رنز کا ہدف دیدیا

    ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کوتین سو تہتّر رنز کا ہدف دیدیا

    کینبرا : ویسٹ انڈیز کے جارحانہ مزاج بلے باز کرس گیل کا بلا چل گیا۔ کرس گیل کی شاندار ڈبل سینچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو تین سو تہتّر رنز کا ہدف دے دیا۔

    کینبرا میں کرس گیل فارم میں آگئے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر ڈوائن اسمتھ کے آؤٹ ہونے کے بعد کرس گیل حریف بولرز پر قہر بن کر ٹوٹے۔

    گیل نے سولہ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے ورلڈ کپ کی پہلی ڈبل سینچری اسکور کی۔ گیل نے ورلڈ کپ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

    مارلون سیمیولز نے بھی گیل کا بھرپور ساتھ دیا اور تیزی سے سینچری بناڈالی۔ دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کی شراکت کا بھی نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے  کا مقابلہ جاری ہے ۔ ویسٹ انڈیزنے مقررہ پچاس اوورز میں تین سو بہتّر رنز بنائے،اوراس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

    ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا کے شہر کینبرا کے منوکا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر اسمتھ اور کرس گیل نے آغاز کیا۔ تاہم دوسری ہی گیند پراسمتھ بولڈ ہوگئے۔

    تاہم کرس گیل نے زمبابوے کے چھکے چھڑا دئیے ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں کالی آندھی ایسے چلی کے زمبابوے کے پیروں سے زمین کھیچ لی۔

    کرس گیل نے شانداردوسو پندرہ رنز بناکر ورلڈ کپ میں ریکارڈ اپنے نام کرلیا،مارلون سیمیولز نے ایسا بلا گھمایا کہ زمبابوے کے بولرز ڈر کے مارے بالنگ ہی کرانا بھول گئے۔

    انہوں نے ایک سو تینتیس رنز بنا ئے اور ناٹ آؤٹ رہے،  کرس گیل کی دھواں دار بیٹنگ کے سامنے بالرز سمیت فیلڈرز کی بھی ایک نہ چلی۔

    ڈر کے مارے فیلڈرز کے ہاتھوں سے بھی بال چھٹتی رہی۔ پر آخر کارآخری گیند پر کرس گیل کا کیچ پکڑنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔

  • ویسٹ انڈیز کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ویسٹ انڈیز کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کینبرا : آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے مدِ مقابل ہیں۔

     ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے، اس لئے پہلے بیٹنگ کا ترجیح دیں گے۔

    آسٹریلیا کے شہر کینبرا کے منوکا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ می ںویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر سمتھ اور کرس گیل نے آغاز کیا۔ تاہم دوسری ہی گیند سمتھ بولڈ ہوگئے۔

    اس وقت گیل اور سیمیولز بیٹنگ کر رہے ہیں، اب  تک ویسٹ انڈیز نے 9 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 39 رنز سکور کیے تھے۔

    اس سے قبل دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے، ویسٹ انڈیز نے آئنرلینڈ سے شکست کھائی جبکہ اسے پاکستان سے کامیابی ملی،  زمبابوے نے بھی جنوبی افریقہ سے شکست اور متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے کامیابی حاصل کی۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سلیمان بین اور ڈیرن براوو کی جگہ جوناتھن کارٹر اور نکیتا ملر کو شامل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب زمبابوین ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور چبابا اور مائر کی جگہ چکبوا اور مٹسیکنیری کو شامل کیا گیا ہے۔