Tag: West Indies vs england

  • ٹی 20 میچ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو21 رنز سے ہرا دیا

    ٹی 20 میچ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو21 رنز سے ہرا دیا

    چسٹرلی اسٹریٹ : ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ چیمپیئن ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو باآسانی اکیس رنز سے شکست دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق چسٹرلی اسٹریٹ میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    کرس گیل اور لوئس نے چھ اوورز میں بہتّر رنز کا طوفانی آغاز فراہم کیا لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن بری طرح ڈگمگا گئی۔

    ویسٹ انڈیز نو وکٹ پر ایک سو چھہتّر رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ جواب میں انگلینڈ کا آغاز تباہ کن تھا۔ چونسٹھ رنز پر انگلینڈ کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

    جوز بٹلر اور جونی بیئر سٹو نے پچاس رنز کی شراکت جوڑی۔ لیکن شراکت ٹوٹتے ہی پوری ٹیم صرف ایک سو پچپن رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • برج ٹاؤن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں ایک سو نواسی رنز پر آؤٹ

    برج ٹاؤن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں ایک سو نواسی رنز پر آؤٹ

    برج ٹاؤن : انگلینڈ کے کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں ایک سو نواسی رنز پر آؤٹ ہوگئی، دوسری اننگز میں انگلش ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

    برج ٹاؤن میں جاری آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم پہلی اننگز میں دو سو ستاون رنز آؤٹ ہوگئی۔ ایلسٹر کک ایک سو پانچ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

    میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، جیمز ایڈرسن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑادی،

    ایڈرسن نے چھ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو صرف ایک سو نواسی رنز پر پویلین بھیج دیا۔ انگلش ٹیم دوسری اننگزمیں نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکی۔

    کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے پانچ وکٹ پر انتالیس رنز بنا لئے تھے۔انگلینڈ کو میزبان ٹیم پر ایک سو نو رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔