Tag: West Indies vs England 2015

  • اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 220رنز کی برتری

    اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 220رنز کی برتری

    اینٹیگا: اینٹیگا ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو سو بیس رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    اینٹیگا میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پہلی نامکمل اننگز ایک سو پچپن رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

    جرمین بلیک ووڈ کی ناقابل شکست سینچری نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو پچانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بلیک ووڈ نے ناٹ آؤٹ ایک سو بارہ رنز کی اننگز کھیلی۔

    ٹریڈویل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے ایک سو چار رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی اور تیسرے روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں پر ایک سو سولہ رنزبنالئے ہیں، مہمان ٹیم کی مجموعی برتری دو سو بیس رنز کی ہوگئی ہے۔

  • اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ننانوے رنز بناکر آؤٹ

    اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ننانوے رنز بناکر آؤٹ

    اینٹیگا: اینٹیگا ٹیسٹ میں انگلینڈکی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ننانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر ایک سو پچپن رنزبنالئے۔

    اینٹیگا میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز تین سو اکتالیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو آخری پانچ بیٹسمین اسکور میں صرف اٹھاون رنز کا اضافہ کرسکے۔

    مہمان ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ننانوے رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ این بیل ایک سو تینتالیس رنزبناکر نمایاں رہے۔ جوائے روٹ نے تراسی رنز بنائے، کیمار روچ نے چار اور جیروم ٹیلر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ ٹاپ آرڈر وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا، دوسرے روز کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر ایک سو پچپن رنزبنالئے ہیں۔