Tag: west indies vs new zealand

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز کا نیوزی لینڈ کو 150رنز کا ہدف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز کا نیوزی لینڈ کو 150رنز کا ہدف

    تروبا : ٹی 20ورلڈ کپ 2024 میں میچز کاسلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے 26ویں میچ میں ویسٹ انڈیز  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 150 رنز کا ہدف دےدیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 149 رنز بنائے اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، شرفین ریدر فورڈ شاندار 68رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔

    Sherfane Rutherford

    گروپ سی کی دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، ٹرینیڈاڈ کے شہر تروبے میں کھیلے جانے والے گروپ سی کے اس میچ میں اگر ویسٹ انڈیز کو فتح ملی تو وہ اس عالمی ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں داخل ہوجائے گا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیوگینی اور یوگنڈا کے خلاف میچز میں فتح اپنے نام کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    علاوہ ازیں ایونٹ میں نیوزی لینڈ کا یہ دوسرا میچ ہے، پہلے میچ میں اسے افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، نیوزی لینڈ نے گروپ میں ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کا آخری نمبر ہے۔

  • وارم اپ میچ : ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 91رنز سے شکست دے دی

    وارم اپ میچ : ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 91رنز سے شکست دے دی

    برسٹل : ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ91رنز سے جیت لیا،421رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم  330اسکور  بنا کر آؤٹ پویلین لوٹ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ میں شامل ٹیموں کے لیے کالی آندھی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں چار سو اکیس رنزبنا کر میچ اکیانوے رنز سے جیت لیا۔

    انگلینڈ میں کالی آندھی نیوزی لینڈ کو اڑا کر لے گئی۔ ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں چار سو اکیس رنز بنا کر ورلڈ کپ میں شامل تمام ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا ۔ویسٹ انڈیز نے آغاز میں ہی کیوی باولرز کی دھلائی کردی۔ کرس گیل سمیت تمام کھلاڑی ایونٹ شروع ہونے سے پہلے فارم میں آگئے۔ میچ میں اٹھارہ چھکے اور اکتالیس چوکے جڑ دیئے۔

    کرس گیل 36،لیویز 50،ہو پ 101،براوو25،ہٹمیر27،جیسن ہولڈر 47،رسل 54بریتھ ویٹ نے 24رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے بےبس ہوگئی، میگا ایونٹ کے ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کا پہلا مقابلہ اکتیس مئی کو پاکستان سے ہوگا۔

  • نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریزجیت لی، پاکستان رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

    نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریزجیت لی، پاکستان رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

    ماؤنٹ مانگنوئی : نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی، پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز نیوزی لینڈ نے جیت لی، تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا میلہ نیوزی لینڈ کے جارحانہ مزاج بیٹسمین کولن منرو نے لوٹ لیا۔

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز مارٹن گپتل اور کولن منرو نے ویسٹ انڈین بولرز کی خوب درگت بنائی، گپتل نے نصف سنچری اسکورکی۔

    کولن منرو نے تریپن گیندوں پر10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں پر 243 رنزبنائے، یہ کیویز کا ٹی ٹوئنٹی میں بہترین اسکور ہے۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز مایوس کن رہا، گیل کا بلا بھی خاموش رہا  ویسٹ انڈیز کی ٹیم 124رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ اس جیت کے بعد نیوزی لینڈ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

    یاد رہے کہ نومبر2017 میں بھارت سے سیریز ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا تھا، نیوزی لینڈ کی بھارت کے ہاتھوں سیریز میں دو ایک سے ناکامی نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنا دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔