Tag: west indies vs newzealand

  • ویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور67رنز سے ہرا دیا

    ویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور67رنز سے ہرا دیا

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ باآسانی اننگز اور سرسٹھ رنز سے جیت لیا، نیوزی لینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز کو چاروں شانے چت کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 67 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    کیویز نے پہلی اننگز میں پانچ سو بیس رنز کا پہاڑکھڑا کیا جسے مہمان ٹیم دو اننگز میں بھی پورا نہ کرسکی، نیوزی لینڈ کے دو بیٹسمینوں نے سنچریاں بنائیں۔

    ٹیلر نے بھی شاندار بیٹنگ کی، ویسٹ انڈین کھلاڑی دونوں اننگز میں بے بس رہے، پہلی اننگز میں 134اور دوسری اننگز میں319رنز پر ٹھکانے لگ گئی۔


    مزید پڑھیں: ویلنگٹن ٹیسٹ، ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم پہلے دن134رنز پرمیدان سے باہر


    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے3 جبکہ نیل ویگنر، گرینڈ ہوم اور ٹرینٹ بولٹ نے 2,2وکٹیں حاصل کیں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوارٹر فائنل: 394 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

    کوارٹر فائنل: 394 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

    ویلنگٹن:  ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہیں۔

    ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ آج مکمل ہوجائے گی، آخری کوارٹرفائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے تین سو چورانوے رنز کے ہدف دیدیا، 394 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔

    اب تک ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنالیے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے چارلس اور سمنز کو ٹرینٹ بولٹ نے آؤٹ کیا جبکہ سیموئلز نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے ڈینیئل ویٹوری کے کیچ کے نتیجے میں آؤٹ ہوئے۔

    رام دین کو بولٹ نے ایل بی ڈبلیو کر کے اپنی 19ویں وکٹ لی، بولٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل جارحانہ انداز میں بیٹنگ کررہے ہیں، گیل نے ایک اوور میں لگاتار تین چھکے لگائے ۔

    ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کیوی کپتان برینڈن میککلم بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ولیمسن 33 رنز بنا سکے۔

    نواسی رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد گپتل اور ٹیلر نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کیلئے ایک سو تینتالیس رنز کی شراکت قائم کی۔

     گپتل نے ویسٹ انڈین بولرز کو دن میں تارے دکھا دیئے، چھکے اور چوکوں کی برسات کردی، نیوزی لینڈ نے گپتل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو ترانوے رنز بنائے، گپتل  237 رنز کی دھواں ھار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    گپتل نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، گیل نے اسی ورلڈ کپ میں 215 رنز بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

    میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گی۔