Tag: west indies vs south africa

  • ٹی ٹوینٹی: ویسٹ انڈیز نے ساؤتھ افریقہ کو چاروکٹوں سے ہرا دیا

    ٹی ٹوینٹی: ویسٹ انڈیز نے ساؤتھ افریقہ کو چاروکٹوں سے ہرا دیا

    کیپ ٹاؤن :ویسٹ انڈیز نے کرس گیل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔کیپ ٹاؤن کا میدان کرس گیل کے نام رہا۔

    جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں پر ایک سو پینسٹھ رنزبنائے۔ رلی روسو نے ناٹ آؤٹ اکیاون رنز کی اننگز کھیلی۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز نے کرس گیل کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گیل نے چھکوں اور چوکوں کی برسات کردی۔

    سترہ گیندوں پر نصف سینچری جڑدی۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے تیز نصف سینچری بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

  • سینچورین: ہاشم آملہ اور ڈولئیرز کی ناقابلِ شکست سینچریز

    سینچورین: ہاشم آملہ اور ڈولئیرز کی ناقابلِ شکست سینچریز

    سینچورین: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہاشم آملہ اور اے بی ڈولئیرز کی ناقابلِ شکست سینچریز کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے، پروٹیاز نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں پر تین سو چالیس رنزبنالئے۔

    سینچورین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو ستاون کے مجموعی اسکور پر اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    ایسے میں ہاشم آملہ اور اے بی ڈولئیرز نے مرد بحران کا کردار ادا کیا اور ناقابلِ شکست سینچریز بناتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، ڈی ویلئیرز ایک سو اکتالیس اور ہاشم آملہ ایک سو تینیس رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

    دونوں کھلاڑی چوتھی کےلئے دو سو تراسی رنز کی شراکت قائم کرچکے ہیں۔