Tag: West Indies

  • ورلڈ کپ : ساؤتھ افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 409 رنز کا ٹارگٹ دیدیا

    ورلڈ کپ : ساؤتھ افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 409 رنز کا ٹارگٹ دیدیا

    سڈنی : ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیزمدمقابل ہیں، ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے اے بی ڈویلیئر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے چار دو نو رنز کا ہدف دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اٹھارہ رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی وکٹ پر ڈٹ گئے اور دوسری وکٹ کے لئے ایک سو ستائیس رنز کی شراکت قائم کی۔

    دونوں بیٹسمینوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔ ہاشم آملہ پینسٹھ اور ڈوپلیسی باسٹھ رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد ڈی ویلئیرز اور روسو کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

    اے بی ڈویلیئرایک سو باسٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔  جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر چار سو آٹھ رنز بنائے۔

    دونوں ٹیموں کے لئے یہ انتہائی اہم میچ ہے، جنوبی افریقہ نے اب تک دومیچز کھیلے ہیں، جس میں ایک میں کامیابی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ویسٹ انڈیز نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں۔ جس میں دو میچز میں اس کو کامیابی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اب تک اپنے تین میں سے دو میچز جیت کر پول بی کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ دومیں سے ایک میچ جیتنے اور ایک میں شکست کھانے والے جنوبی افریقی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

  • ویسٹ انڈیز نے پاکستان کوایک سو پچاس رنز سے ہرا دیا

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کوایک سو پچاس رنز سے ہرا دیا

    کرائسٹ چرچ : ورلڈ کپ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی عبرتناک شکست،صرف ایک سو پچاس رنز پر شاہینوں کو پویلین کے باہر بھیج دیا، کالی آندھی نےکرائسٹ چرچ میں شاہینوں کو  بالنگ،فیلڈنگ، بیٹنگ میں ناکام ثابت کردیا،کچھ بھی نہ چل سکا۔

    تین سو گیارہ رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم  صرف ایک سو ساٹھ رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ احمد شہزاد ایک اور قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق سات بنا کر کریز سے چلتے بنے۔ پاکستان کے تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    قومی کرکٹ ٹٰیم کی ورلڈ کپ میں بھیانک کارگردگی نے شائقین کو آٹھ آٹھ آنسو رلا دیئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھلاڑیوں کی پرفامنس نے بتادیا کہ پاکستانی ٹیم آخری سانسیں لے رہی ہے۔

    پاکستانی ٹیم بھول گئی یہ کرکٹ کی عالمی جنگ تھی۔ بہترین کے بجائے اپنے گروپ میں بدترین کارگردگی دکھا کر سب کو ہی پیچھے چھوڑ دیا۔

    بیٹنگ ہو فلیڈنگ یا بولنگ ہر شعبے میں  پاکستانی ٹیم کا شرمناک حال رہا۔ سیلفی لینے کے ماہر شاہین جب کرائسٹ چرچ کے میدان میں آئے تو ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے۔

    فیلڈرز کی کمال کی فیلڈنگ نے پہاڑ جیسا اسکور بنانے میں ویسٹ انڈیز کی مدد کی تو اوپنرز سمیت تمام بیٹسمین ویسٹ ایڈیز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

    ادھر بابا چیئرمین شہریار خان کہتے نظر آئے کہ بھارت سے ہار گئے تو کیا ہوا پورا ٹورنامنٹ ابھی باقی ہے۔ کیا اب ابھی کچھ کرنا باقی رہ گیا ہے؟

    کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے بتادیا پاکستانی ٹیم آخری سانسیں لے رہی ہے۔ قومی ٹیم نے شائقین کرکٹ کے لئے عالمی کپ بھیانک خواب بنا دیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایک آپریشن کلین اپ قومی ٹیم کے اندر بھی ہونا چاہئے۔

  • ویسٹ انڈیز آف اسپنر سنیل نرائن ورلڈ کپ اسکواڈ سے دستبردار

    ویسٹ انڈیز آف اسپنر سنیل نرائن ورلڈ کپ اسکواڈ سے دستبردار

    کیپ ٹاون: ورلڈ کپ سے پہلے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، براوو اور پولارڈ کے بعد سنیل نرائن بھی عالمی کپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل ایک اور دھچکا لگ گیا، کیرن پولارڈ، ڈوئن براوؤ کے بعد آف اسپنر سنیل نرائن بھی میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

     میگا ایونٹ سے چند روز قبل نرائن نے دستبرداری کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا، سنیل نرائن کا کہنا ہے کہ ایکشن کو مکمل طور پر بہتر کرنے کےبعد کم بیک کرونگا، نہیں چاہتا کہ آئی سی سی کی جانب سے مجھ پر پابندی عائد کی جائے۔

    سنیل نرائن کا بولنگ ایکشن گذشتہ برس چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے دوران مشکوک قرار دیا گیا۔

  • ویسٹ انڈیز کو شکست: ساؤتھ افریقہ نے ون ڈے سیریز جیت لی

    ویسٹ انڈیز کو شکست: ساؤتھ افریقہ نے ون ڈے سیریز جیت لی

    ڈربن : جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت اکسٹھ رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ڈربن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا سولہ رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد ہاشم آملہ اور ڈولئیرز نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے تیسری وکٹ کے لئے ننانوے رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں بیسٹمینوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔ ڈولئیرز نے اکیاسی اور ہاشم آملہ نے چھیاسٹھ رنزبنائے۔ ڈیوڈ ملر نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ستر رنز اسکورکئے۔ بارش کے سبب جنوبی افریقہ نے اڑتالیس اعشاریہ دو اوورز میں دو سو اناسی رنزبنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے بتیس اوورز میں دو سو چھبیس رنز کا ہدف ملا۔ کرس گیل کے عمدہ آغاز کے باوجود ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ایک سو چونسٹھ رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ گیل اکتالیس رنزبناکر نمایاں رہے۔

  • ویسٹ انڈیزکی ٹیم کا بھارت کا دورہ مکمل کرنے سےانکار

    ویسٹ انڈیزکی ٹیم کا بھارت کا دورہ مکمل کرنے سےانکار

    نئی دہلی:ویسٹ انڈیزپلیئرز ایسوسی ایشن اوربورڈ کےدرمیان مالی تنازعے کے باعث ویسٹ انڈیز ٹیم نے بھارت کا دورہ مکمل کرنے سےانکار کردیا۔

    ویسٹ انڈین پلیئرز ایسوسی ایشن اور بورڈ کے درمیان پیسوں کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے،جس نے ویسٹ انڈین ٹیم کو دورہ بھارت ادھورا چھوڑنے پر مجبورکردیا، کرکٹ بورڈ سے مالی معاملات حل نہ ہونے کہ وجہ سے ویسٹ انڈیز ٹیم نے بھارت کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز کھیلنے سے انکارکردیا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے دورے کا آخری میچ ہوگا،ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان اب مزید ایک ون ڈے،ایک ٹی ٹوئنٹی اورتین ٹیسٹ میچز اب نہیں ہوں گے۔

    ویسٹ انڈیز کے متبادل کے طور پر بی سی سی آئی نے سری لنکن بورڈ سے رابط کیا،جس کا مثبت جواب دیتے ہوئے سری لنکا نے بھارت سے پانچ ون ڈے میچز کھیلنے کی حامی بھرلی۔

  • مشکوک ایکشن: ویسٹ انڈیز کے بالرسنیل نارائن فائنل کھیلنے سے محروم

    مشکوک ایکشن: ویسٹ انڈیز کے بالرسنیل نارائن فائنل کھیلنے سے محروم

    حیدرآباد دکن: ویسٹ انڈیزکےسنیل نارائن کابولنگ ایکشن دوسری مرتبہ رپورٹ ہوگیا، جس کے باعث وہ چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کافائنل نہیں کھیل سکیں گے۔بھارت میں جاری چیمپینز لیگ ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیزکے معروف اسپنر سنیل نارائن کابولنگ ایکشن دوسری بار رپورٹ ہوگیا ہے۔

    نارائن کا بولنگ ایکشن چیمپئنزلیگ کےپہلےسیمی فائنل میں دوسری بار رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد چیمپینز لیگ انتظامیہ نے انھیں فائنل میں کھیلنے سے روک دیا ہے۔

    سنیل نارائن چیمپئنزلیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کررہےتھے۔اس معاملے کی وجہ سے نارائن کی ویسٹ انڈیزکی جانب سےبین الاقوامی میچزمیں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو بد ترین شکست کا خطرہ

    ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو بد ترین شکست کا خطرہ

    کنگزٹاؤن: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش پر شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید چھیالیس رنز درکار ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

    کنگزٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن ہی رہا۔ گیارہ کے مجموعی اسکور پر اس کا پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔ جس کے بعد بنگلہ دیشی بیٹسمینوں نے کچھ محتاط ہوکر کھیلا لیکن کھیل کے اختتام تک اس کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے اب بھی مزید چھیالیس رنز درکار ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو بیاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی