Tag: West Virginia

  • والدین کی خوف ناک غفلت، بچہ موت کے منہ میں پہنچ گیا

    والدین کی خوف ناک غفلت، بچہ موت کے منہ میں پہنچ گیا

    ویسٹ ورجینیا: امریکی والدین کی غفلت کے باعث ان کا پانچ سالہ بچہ موت کے منہ میں پہنچ گیا، بچہ پڑوسی کی کار کی ڈگی سے نیم بے ہوشی کی حالت میں برآمد ہوا، پولیس نے نوجوان میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا کے علاقے کاٹیج ویلی، بوبو اسٹریٹ میں منگل کو ایک شخص نے اپنی کار فروخت کرنے کے دوران جب کار کی ڈگی کھولی تو چونک اٹھا۔

    ڈگی میں پانچ سال کا ایک لڑکا نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہوا تھا، اور وہ مشکل ہی سے سانس لے رہا تھا، معلوم ہوا کہ وہ اس کے پڑوسی کا بچہ ہے، بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

    کاؤنٹی شیرف کا کہنا تھا کہ بچے کی حالت تشویش ناک تھی، اس دن درجہ حرارت بھی بہت زیادہ تھا اور وہ کار کی ڈگی کی گرمائش میں پڑا ہوا تھا، کار کے مالک نے جب اسے فروخت کرنے کے لیے ڈگی کھول کر دکھانی چاہی تو اندر پڑوسی کا بچہ پایا۔

    حکام نے جب بچے کے والدین کے گھر کی تلاشی لی تو معلوم ہوا کہ 24 سالہ نانٹیل رابرٹس اور 22 سالہ کوری رابرٹس کے تین اور بھی بچے تھے، جن کی عمریں ایک سے پانچ سال تک تھیں، اور وہ گھر میں نہایت بری حالت میں پائے گئے، انھیں کئی دنوں سے نہلایا نہیں گیا تھا اور گندے تھے۔

    پولیس بیان کے مطابق گھر کی حالت بھی نہایت خراب تھی، ہر جگہ گندی تھی، فرش پر سڑی خوراک بکھری ہوئی تھی اور تیز بدبو پھیلی ہوئی تھی، بچوں کے گندے ڈائپرز بھی جگہ جگہ بکھرے ہوئے تھے۔

    پولیس نے دونوں میاں بیوی کو بچے سے غفلت برتنے اور اس کے نتیجے میں اسے زخمی کرنے کے الزامات میں گرفتار کیا۔

  • ویٹی کن نے مغربی ورجینیا کے بشپ برانس فیلڈ پر پابندیاں عائد کر دیں

    ویٹی کن نے مغربی ورجینیا کے بشپ برانس فیلڈ پر پابندیاں عائد کر دیں

    ویٹی کن سٹی :کیتھولک مسیحیوں کے روحانی مرکز ویٹی کن نے مغربی ورجینیا کے بشپ برانس فیلڈ پر پابندیاں عائد کر دیں، برانس فیلڈ پر سینئر کیتھولک رہنماوں کو لاکھوں ڈالر کی رقم بطور رشوت دینے کا بھی الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس کے حکم پر بشپ مائیکل برانس فیلڈ کے خلاف جنسی ہراسانی اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے بعد ویٹی کن نے ریٹائرڈ بشپ پر پابندیوں کا اعلان کیا۔برانس فیلڈ پر سینئر کیتھولک رہنماوں کو لاکھوں ڈالر کی رقم بطور رشوت دینے کا بھی الزام ہے تاہم انہیں فرائضِ منصبی کے حق سے محروم کرنے کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برانس نے چرچ میں جمع ہونے والی رقم سے 24 لاکھ ڈالر صرف ذاتی سفر میں خرچ کیے ہیں جبکہ ماہانہ ایک ہزار ڈالر شراب نوشی میں خرچ کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں برانس فیلڈ کے معاون نے ان پر جنسی ہراسانی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

  • دنیا کی ایسی جگہ جہاں نہ موبائل فون اور نہ وائی فائی

    دنیا کی ایسی جگہ جہاں نہ موبائل فون اور نہ وائی فائی

    آج دنیا کے کونے کونے میں موبائل فون اور وائی فائی کی سہولت پہنچ چکی ہے مگر دنیا میں اب بھی ایسی جگہ ہے کہ جہاں نہ موبائل فون ہے اور نہ ہی وائی فائی کی سہولت ہے، ناقابل یقین بات یہ ہے کہ  یہ جگہ  دنیا کے امیر ترین ملک امریکہ کے دارالحکومت کے قریب واقع ہے۔

    یہ جگہ ریاست جنوبی ورجینیا کا قصبہ گرین بینک ہے، جہاں حکومت کی جانب سے پابندی کی وجہ سے موبائل فون اور وائی فائی سمیت تمام وائرلیس ٹیکنالوجی کا استعمال منع ہے، جب لوگ اس قصبے کی طرف جاتے ہیں تو موبائل فون کے سگنل کم ہوتے جاتے ہیں اور آخر میں بالکل ختم ہو جاتے ہیں۔

    اس قصبہ کے لوگوں کیلئے سرکاری لینڈ لائن فون کی سہولت ہی دنیا سے رابطے کا واحد ذریعہ ہے، امریکہ جیسے ملک کے دارالحکومت کے قریب واقع قصبے میں موبائل ٹیکنالوجی نہ ہونے کی انتہائی دلچسپ وجہ ہے۔

    دراصل اس قصبے میں دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین  نصب ہے، جو دنیا سے اربوں کھربوں نوری سال کی مسافت پر واقع ستاروں کی دنیا کا حال جاننے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہاں اس قسم کی 9 دوربینیں نصب ہیں جن کی ریڈیو سگنل موصول کرنے کی صلاحیت انتہائی حساس ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں ہر قسم کی وائرلیس ٹیکنالوجی کا استعمال منع ہے تاکہ دوربینوں پر موصول ہونے والے ریڈیائی سگنلز میں کم از کم مداخلت ہو۔

    گرین بینک قصبہ سے میلوں دوری پر بھی برف کے چمکدار پہاڑ جیسی نظر آتی ہے، جی بی ٹی کہلانے والی سب سے بڑی دوربین کی بلندی 485 فٹ ہے۔

    یہ دوربینیں عام دوربینوں کی طرح عدسے استعمال نہیں کرتیں بلکہ یہ برقناطیسی لہروں کو کائنات کے گوشوں سے موصول کرتی ہے اور خلاء کے رازوں سے پردہ اٹھاتی ہیں، ان پر موصول ہونے والے سگنل دیکھے نہیں جا سکتے بلکہ دنیا کے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر ان کا تجزیہ کر کے ماہرین فلکیات و طبیعات کو معلومات فراہم کرتے ہیں۔