Tag: westindies

  • "مجھے رضوان پر پورا بھروسہ ہے”

    "مجھے رضوان پر پورا بھروسہ ہے”

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویسٹ انڈیز سے سیریز کو نہایت اہم قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے سیریز بہت اہم ہے، ون ڈے میچزجیتنے کی کوشش کریں گے، ویسٹ انڈیز سے سیریزجیتنا اور پوائنٹس اہم ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو میں کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ورلڈ کپ سپر لیگ کے میچز ہیں ، ہماری کوشش ہو گی کہ بہترین کارکردگی دیں ، بطور کھلاڑی کوشش ہوتی ہے کہ تینوں فارمیٹ میں نمبر ون رہوں ، اس کیلئے بہت سخت محنت کرنا پڑتی ہے ، ایسا نہیں کہ آپ نمبر دو یا تین پر آکر ایزی ہوجائیں ، کرکٹ بہت زیادہ ہو گئی ہے، وقت کم ملتا ہے جس کی وجہ سے محنت زیادہ ہوتی ہے ۔

    بابراعظم نے کہا کہ کورونا کےبغی کرکٹ ہونےجارہی ہے جس پر کافی خوشی ہے، ساتھ ہی عوام کا شکریہ جن کی طرف سے ہمیشہ سپورٹ ملی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا ورلڈ کپ سے متعلق اہم اعلان

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ٹیم بنانےکیلئے تسلسل کامظاہرہ کرنےوالے کھلاڑیوں کو کھلانا ہوگا ابھی ٹیم کا کامبی نیشن کافی اچھا جارہا ہے، ایک سوال کے جواب میں بابراعظم نے کہا کہ شان مسعود کو نیچے نمبر پر کھلانا غیرمناسب ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہر بندہ کپتان ہے ، میدان میں موجود باؤلر بہتر سمجھتا ہے کہ فیلڈنگ کہاں ہونی چاہئ؟ کس کو علم ہے کہ کس نے کتنا کھیلنا ہے ، کس کی کتنی کرکٹ باقی ہے ، رضوان بہترین کپتانی کررہاہے، مجھے رضوان پر پورا بھروسہ ہے۔

  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ’اہل کراچی نے دل جیت لیے‘

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ’اہل کراچی نے دل جیت لیے‘

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز کی سیریز کامیاب ہونے پر سندھ حکومت اور تماشائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں کہ اگلے سال نیشنل اسٹیڈیم مکمل تیار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ ’کراچی والو! آپ  کابہت بہت شکریہ، سیکیورٹی اداروں اور سندھ حکومت کے تعاون کے بغیرایونٹ کا انعقاد ممکن ہی نہیں تھا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وعدہ کرتاہوں اگلےسال نیشنل اسٹیڈیم مکمل تیارہوگا اور اب ہمارے پاس لاہور کے علاوہ کراچی کا اسٹڈیم بھی ہوگا جہاں میچز کھیلے جائیں گے، چیئرمین پی سی بی نے کراچی آنے پر ویسٹ انڈیزکی ٹیم بھی شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ’کراچی کے شائقین نے پورے پاکستان کا دل جیت لیا، پولیس ، رینجرز، فوج نے بہت تعاون کیا، نیشنل اسٹیڈیم  کےاطراف کے لوگوں کو جو تکلیف پہنچی اُس پر معذرت خواہ ہوں‘۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہناتھا کہ ’پورایقین تھا کہ ’نوجوان کھلاڑی اچھا کھیل پیش کریں گے، اس لیے ہم اُن کو پورا موقع دے رہے ہیں، ہماری ٹیم مستقبل میں اور بھی زیادہ اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔

    سرفراز احمد کا کہناتھا کہ اچھی سے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو تسلسل سے کھیلنے کا موقع دے رہے ہیں، اب ہم دنیا کی بہترین ٹیموں کےساتھ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ آج ایسا محسوس ہورہا تھا کہ تماشائی نہیں آئیں گے مگر اتنی بڑی تعداد میں شائقین کو دیکھ کر حیران رہ گیا، یہاں کے لوگوں کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

    مزید پڑھیں: شاہینوں نے کالی آندھی کو وائٹ‌ واش کردیا

    واضح رہے کہ کراچی میں پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل کے بعد 9 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی تھی، اس ضمن میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم سرفراز الیون کے ساتھ تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی، تینوں میچوں میں شاہینوں نے کالی آندھی کو باآسانی شکست دے کر وائٹ واش کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع

    کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دو میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان ویسٹ انڈیز کو تیسرے میچ میں شکست دے کر وائٹ واش کرکے پہلی پوزیشن مزید مستحکم بناسکتا ہے ہار کی صورت میں آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔

    ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان 126 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کو بھی 126 پوائنٹس حاصل ہیں، گرین شرٹس بہتر رن ریٹ کی بدولت پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج رات 7:30 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم نے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی، سیریز جیتنے کے بعد آج کے میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    تیسرے میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ باؤلر کو آرام دیا جائے گا، شاہین آفریدی اور راحت علی کو حتمی الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میچز میں نوجوان آل راؤنڈر حسین طلعت کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بابر اعظم 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ کے حق دار قرار پائے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں کتنے میچز کھیلے گئے؟

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں کتنے میچز کھیلے گئے؟

    کراچی: پاکستان میں 9 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد آج سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہورہا ہے، بارہ سال قبل ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ون ڈے میچ کھیلا تھا، 2009 کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی آنے والی پہلی انٹرنیشنل ٹیم ہے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا ون ڈے میچ 21 نومبر 1980 کو کھیلا گیا جس میں ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

    پانچ سال بعد 6 دسمبر 1985 کو پھر ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں اس میچ میں بھی ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

    تیس اکتوبر 1987 کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آئی اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کھیلا گیا، اس میچ میں بھی کامیابی ویسٹ انڈیز کے حصے میں آئی اور پاکستان کو 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    نو نومبر 1990 کو ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان میچ میں پاکستان کو پہلی کامیابی اپنے ہوم گراؤنڈ پر نصیب ہوئی جس میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 6 رنز سے ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔

    بیس نومبر 1991 کو دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچ کھیلا گیا اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو باآسانی 24 رنز سے شکست دے دی۔

    پندرہ سال بعد 16 دسمبر 2006 کو قومی ٹیم ایک بار پھر کالی آندھی سے ٹکرائی، ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جن میں چار میچز کا فیصلہ نہ ہوسکا جبکہ دو میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک کے علاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑی پہلی بار کراچی میں بین الاقوامی میچ کھیل رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑی دنیش رام دین اور مارلون سیمویلز بھی پہلے نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کھیل چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی نمبر پر براجمان ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کا پانچواں نمبر ہے، پاکستان ویسٹ انڈیز کو سیریز میں شکست دے کر اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرسکتا ہے، بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعطم اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، اب تک دونوں ٹیموں کے مابین 11 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے، جن میں سے 8 پاکستان نے جیتے اور تین میچز میں ویسٹ انڈیز کو کامیابی ملی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈین اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈین اسکواڈ کا اعلان

    کراچی: پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈین 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز یکم، 2 اور 3 اپریل کو کھیلی جائے گی، ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت جیسن محمد کریں گے۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جیسن محمد (کپتان)، سیموئل بدری، ریادا یمرٹ، آندرے فلیچر، آندرے مکارتھی، کیمو پاؤل، ویرا سیمی پرمول، رومان پاول، دنیش رام دین، مارلن سیمویلز، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز۔

    ویسٹ انڈین ٹیم مینجمنٹ میں اسٹیورٹ لاء (ہیڈ کوچ)، الفونسو تھامس، ریان میرون، ویرنن ولیمز اور ڈیکسٹرآگسٹس شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جمی ایڈمز اور ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ویول بائنڈز بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

    مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

    دورہ پاکستان کے حوالے سے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جونی گریو نے کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ  فائنل کا کامیاب انعقاد ہوا ہے اس کے بعد ہماری ٹیم پاکستان پہنچ رہی ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے مستقل ٹی ٹوئنٹی کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کی عدم دستیابی کے باعث جیسن محمد کو قیادت سونپی گئی ہے، وہ پہلی بار اپنی ٹیم کے کپتانی کریں گے۔

    ویسٹ انڈیز کے ون ڈے کپتان جیسن ہولڈر بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہے جبکہ کرس گیل، کیرون پولارڈ، لیندل سیمنز، ڈیوائن اسمتھ، اور سینل رائن بھی پاکستان آنے والی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پہلے روز 5 وکٹوں پر 341 رنزبنالئے

    اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پہلے روز 5 وکٹوں پر 341 رنزبنالئے

    اینٹیگا: اینٹیگا ٹیسٹ کے ابتدائی روز انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں پر تین سو اکتالیس رنزبنالئے۔

    اینٹیگا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے ہی اوور میں ٹراٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد کپتان ایلسٹر کک اور بیلانس بھی جلد وکٹ گنوا کر ٹیم کو مشکلات میں ڈال گئے۔

    چونتیس رنزپر تین وکٹیں گرنے کے بعد این بیل اور جوائے روٹ نے ٹیم کی کمان سنبھالی، دونوں بیٹسمینوں نے چوتھی وکٹ کے لئے ایک سو ستتر رنز کی شراکت قائم کی۔

    بیل نے ایک سو تینتالیس رنز کی شاندارا اننگز کھیلی، روٹ نے تراسی رنز اسکور کئے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے پانچ وکٹوں پر تین سو اکتالیس رنزبنالئے ہیں، بین اسٹوکس اکہتر رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

  • ویسٹ انڈیز نے یو اے ای کو شکست دیکر کواٹر فائنل کی رسائی حاصل کرلی

    ویسٹ انڈیز نے یو اے ای کو شکست دیکر کواٹر فائنل کی رسائی حاصل کرلی

    نیپئر: ویسٹ انڈیز نے یو اے ای کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    نیپئیر میں کالی آندھی نے ہواؤں کا رخ موڑدیا، گروپ کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس بھی جیتا اور میچ بھی جیت لیا۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ کے 41 ویں گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے متحدہ عرب امارات کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے 176 رنز کا ہدف دیا تھا، متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم 175 بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، نیپیئر میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کے گروپ اے کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم کو 47.4 میں 175 آؤٹ کر دیا۔

    حدف کے تعقب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف 30.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ۔ڈیان اسمتھ 15، جانسن چارلس 55، مارلن سیمولز 9 اورآندرے رسلز 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جوناتھن کارٹل 50 اور دنیش رامدین 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، یو اے ای کی جانب سے امجد جاوید اور منجولا گروج نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ویسٹ انڈیز نے بہتر رن ریٹ کی بدولت اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔