Tag: Westminster Abbey

  • گرجا گھر میں اونگھتے ہوئے شہزادہ ولیم کی تصویر وائرل

    گرجا گھر میں اونگھتے ہوئے شہزادہ ولیم کی تصویر وائرل

    لندن: برطانوی شہزادہ ولیم گرجا گھر  میں منعقد ایک تقریب میں اوگھتے ہوئے پائے گئے جن کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئ۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہزادہ ولیم اپنے بھائی شہزادے ہیری اور ان کی منگیتر میگھن مارکل کے ساتھ چرچ میں منعقد ایک تقریب میں شریک تھے کہ اسی دوران وہ نیند میں اونگھتے ہوئے دیکھائی دیئے، لیکن یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا جس کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تقریب کے دوران ایک موقع ایسا بھی آیا کہ شہزادہ ولیم نے تھکن اور شدید نیند کے باعث چند لمحے کے لیے آنکھیں بند کیں اور سوگئے، جس کے بعد شہزادے کی یہ تصویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں‌ بیٹے کی ولادت، تھریسامے کی مبارکباد

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت ہوئی، جس پر برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی جانب سے شاہی جوڑے کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد پیش کی گئی تھی، علاوہ ازیں شاہی خاندان میں نئے مہمان کی آمد پر برطانیہ میں خوب جشن بھی منایا گیا۔

    واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان میں شہزادہ ولیم کا تیسرا بچہ تخت نشینی کے لیے پانچویں نمبر پر ہے، اس فہرست میں سب سے پہلے شہزادہ چارلس ہیں جن کے بعد شہزادہ ولیم، شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ نومولود بچے سے پہلے تخت نشینی کے حقدار ہوں گے۔

    برطانیہ کی ننھی شہزادی کا انوکھا اعزاز

    خیال رہے کہ اس وقت برطانوی شاہی تخت پر ملکہ الزبتھ براجمان ہیں اور ان کی موت یا تخت سے دستبرداری کی صورت میں ان کے صاحبزادے پرنس چارلس کو بادشاہ بنایا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

    لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے تاریخی ویسٹ منسٹر ایبے چرچ کی عمارت پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ منسٹر ایبے میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    اس سلسلے میں چرچ میں خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں دونوں ممالک کی خوشحالی و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔

    اس موقع پر چرچ کی عمارت پر پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا۔

    لندن کے اس تاریخی چرچ میں دولت مشترکہ کے تمام ممالک کے لیے روزانہ دعا کی جاتی ہیں اور یہ روز کی دعائیہ تقریبات کا معمول ہے۔

    یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان میں بھی شاندار پریڈ منعقد کی جائے گی جس کا سلسلہ گزشتہ 2 برس سے مسلسل جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔