Tag: Whale

  • تنہا وہیل کو گود لے لیا گیا

    تنہا وہیل کو گود لے لیا گیا

    وہیل کی ایک قسم ناروہیل کو دوسری قسم کی وہیلوں نے گود لے لیا جس کے بعد تنہا ناروہیل کی تنہائی دور ہوگئی۔

    اپنی لمبی ناک کی خصوصیت رکھنے والی ناروہیل برفانی سمندروں میں پائی جاتی ہے۔

    ناروہیل

    چند روز قبل کینیڈا کے صوبے کیوبک کے سینٹ لارنس دریا میں دیکھا گیا کہ ناروہیل، وہیلز کی ایک اور قسم بیلگوا وہیلز کے گروہ کے ساتھ تیر رہی ہے۔

    ماہرین کے مطابق دونوں اقسام کی وہیلز میں کئی خصوصیات مشترک ہیں یہی وجہ ہے کہ ان وہیلز نے آسانی سے ایک دوسرے کو قبول کرلیا۔

    بیلگوا وہیلز

    بیلگوا وہیلز بھی اسی علاقے میں پائی جاتی ہیں تاہم وہ برفیلے پانی میں نہیں ہوتیں۔ ماہرین نے جس وقت اس انوکھے گروہ کو دیکھا اس وقت ناروہیل اپنے رہائشی مقام یعنی آرکٹک کے سمندر سے 1 ہزار میل دور تھی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ناروہیل نر ہے جس کا ثبوت اس کی اضافی لمبی چونچ ہے جس کی لمبائی ڈیڑھ فٹ ہے۔

    ان کے مطابق وہ نہ صرف دوسری نسل کے وہیلز کے ساتھ خوش ہے بلکہ ان جیسی عادات بھی اپنا رہا ہے جیسے پانی میں بلبے بنانا۔

    ماہرین منتظر ہیں کہ آیا ان دو مختلف اقسام کی وہیلز کا جسمانی ملاپ بھی ہوگا یا نہیں جس کے بعد دونوں قسموں کی ملی جلی نسل وجود میں آئے گی۔

    مزید پڑھیں: وہیل اور ڈولفن کی ملی جلی نسل دریافت

  • وہیل اور ڈولفن کی ملی جلی نسل دریافت

    وہیل اور ڈولفن کی ملی جلی نسل دریافت

    امریکی ریاست ہوائی کے سمندر میں پہلی بار ایک نہایت نایاب نسل کی مچھلی دیکھی گئی ہے جسے ڈولفن اور وہیل کی مخلوط النسل قسم کہا جارہا ہے۔

    یہ جاندار جسے عوامی طور پر ’وولفن‘ کہا جارہا ہے، وہیل کی ایک قسم میلن ہیڈڈ وہیل سے مشابہت رکھتی ہے مگر ماہرین کے مطابق یہ تکنیکی طور پر ڈولفن ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک الجھی ہوئی صورتحال ہے اور اسے وولفن کا نام دینا اس صورتحال کو مزید الجھا دینے کے مترادف ہے۔

    ان کے مطابق وولفن کا نام سنہ 1985 میں دکھائی دی جانے والی ایسی ہی ایک دوغلی نسل کی مچھلی کو دیا گیا تھا جو وہیل اور ڈولفن دونوں کی خصوصیات رکھتی تھی۔

    مزید پڑھیں: قوی الجثہ وہیل کی ہوا میں اچھلتی ہوئی ویڈیو وائرل

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نایاب نسل سمندر میں جینیات کے تنوع کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

    آبی حیات پر تحقیق کرنے والے ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ دو الگ نسل کے جانداروں جیسی خصوصیات رکھنے والا جاندار وجود میں آسکتا ہے تاہم یہ کہنا غلط ہے کہ یہ ایک نئی نسل کا آغاز ہے۔

    ماہرین کے مطابق مخلوط نسل وجود میں آنے کا عمل اس وقت پیش آتا ہے جب کسی ایک جاندار کی آبادی میں کمی واقع ہونے لگے۔

    اس نقطے کو نظر میں رکھتے ہوئے ماہرین یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس علاقے میں وہیل یا ڈولفن کی آبادی میں کمی واقع ہوئی ہے یا نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انسانی بے حسی نے بے زبان وہیل کی جان لے لی

    انسانی بے حسی نے بے زبان وہیل کی جان لے لی

    بنکاک: تھائی لینڈ کے ساحل پر عوام کی جانب سے پھینکی جانے والی تھیلیوں نے وہیل مچھلی کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی تھائی لینڈ کے ساحل پر وہیل مچھلی نیم مردہ حالت میں پائی گئی جس کی خبر ملتے ہی متعلقہ محکمے کے لوگ ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔

    طبی ماہرین نے چار روز تک مچھلی کی جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی البتہ دوران علاج اُس نے جو قہہ کی تو اُس میں پلاسٹک کے پانچ بڑے تھیلے نکلے جنہیں مچھلی بھوک کی وجہ سے نگل گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: قوی الجثہ وہیل کی ہوا میں اچھلتی ہوئی ویڈیو وائرل

    ڈاکٹرز نے ہلاکت کے بعد پائلٹ وہیل کا پوسٹ مارٹم کیا تو اُس کے پیٹ میں سے 80 کے قریب پلاسٹک کے بڑے تھیلے، بوتلیں اور ٹن برآمد ہوئے جن کا وزن 29 کلو سے زیادہ تھا۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے میں تھیلوں کی موجودگی کے باعث مچھلی کئی دن تک کچھ بھی نہیں کھا سکی اور وہ بیمار بھی پڑ گئی جس کی وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی۔

    مچھلی کی لمبائی 33 فٹ تھی جبکہ اس کا وزن ساڑھے چھ ٹن یعنی 5900 کلوگرام تھا، ماہرین کے مطابق یہ مچھلی نوجوان تھی جس کی عمر ابھی صرف سات برس کے قریب تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی کے قریب چرنا آئی لینڈ پر پہلی بار ’کلر وہیل‘ کی آمد

    ڈاکٹرز نے مچھلی کی وجہ موت پلاسٹک بیگز کو ٹھہراتے ہوئے عوام کو متنبہ کیا کہ وہ جب بھی ساحل کی طرف آئیں تو تھیلیاں سمندر میں نہ پھینکیں کیونکہ اس کی وجہ سے آبی مخلوق کی اموات واقع ہوجاتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قوی الجثہ وہیل کی ہوا میں اچھلتی ہوئی ویڈیو وائرل

    قوی الجثہ وہیل کی ہوا میں اچھلتی ہوئی ویڈیو وائرل

    جنوبی افریقہ میں ایک 40 ٹن وزنی وہیل کی پانی میں ڈبکیاں لگاتی ہوئی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ پانی سے اوپر ہوا میں موجود دکھائی دے رہی ہے۔

    کریگ نامی اسکوبا ڈائیور جس نے یہ ویڈیو ریکارڈ کی، کا کہنا ہے کہ یہ نہایت انوکھا منظر ہے جس میں قوی الجثہ وہیل پانی سے باہر چھلانگ لگاتی دکھائی دے رہی ہے۔

    اس کا کہنا ہے کہ اس قدر وزنی وہیل جب پانی میں واپس گرتی تھی تو اس مقام پر ایک زوردار بھونچال سا پیدا ہوتا تھا اور پانی کئی فٹ اوپر تک ہوا میں اچھلتا تھا۔

    کریگ کے مطابق یہ منفرد نظارہ یقیناً اس کی زندگی کا ناقابل فراموش نظارہ تھا اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتا ہے کہ اسے ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔