Tag: what is the reason?

  • سعودی عرب میں بھی مصنوعی بارش برسے گی، وجہ کیا ہے؟

    سعودی عرب میں بھی مصنوعی بارش برسے گی، وجہ کیا ہے؟

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض ریجن میں وزارت ماحولیات نے مصنوعی بارش کے پروگرام کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکزی کے سرکاری اکاؤنٹ پر وزیر ماحولیات، پانی وزراعت انجینئر عبدالرحمٰن الفضلی نے مصنوعی بارش کے پروگرام کے پہلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر ماحولیات نے قومی مرکز کے اکاؤنٹ پر ویڈیو کلپ جاری کرکے کہا ہے کہ ہم نے ریاض میں مصنوعی بارش کے لیے پہلا طیارہ استعمال کرلیا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اس سے ملک و قوم کو فائدہ ہو۔

    قومی رابطہ مرکز کے ماطبق مملکت میں بارش کا سالانہ تناسب 100 ملی میٹر سے اوپر نہیں جاتا جس کی وجہ سے سعودی عرب دنیا کے خشک ترین ممالک کی صف میں ہے جب کہ گزشتہ عشروں کے دوران آبادی بڑھ جانے سے آبی ذرائع پر دباؤ بڑھا ہے۔ صنعت، تو انائی، نقل و حمل، کانکنی اور زراعت کے شعبوں میں بڑی وسعت پیدا ہوئی ہے اور مملکت کو سالانہ 24 ارب مکعب میٹر پانی کی ضرورت ہے۔

    اس سے قبل قومی رابطہ مرکز نے بتایا تھا کہ مملکت نے 1976 میں موسمیات کی عالمی تنظیم کے ساتھ مل کر اس پروگرام کا آغاز کیا تھا۔

    قومی رابطہ مرکز نے بتایا کہ مملکت نے 1990 میں عسیر میں مصنوعی بارش کے پہلے تجربے کے لیے امریکن یونیورسٹی وایومنگ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور 1990 میں ہی اس پر عمل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ریاض، قصیمِ، حائل، مملکت کے شمال مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بھی مصنوعی بارش کے تجربات کیے گئے تھے۔

    مصنوعی بارش کے ان تجربات میں منتخب سعودی ماہرین نے حصہ لیا تھا جن سے ثابت ہوا تھا کہ مملکت میں مصنوعی بارش پروگرام مؤثر ہوگا۔

  • کیڑے بھی خودکشی کرتے ہیں، وجہ کیا ہے؟ حیران کن انکشاف

    کیڑے بھی خودکشی کرتے ہیں، وجہ کیا ہے؟ حیران کن انکشاف

    سائنسدانوں کے مطابق سنڈی کیڑے پر ایسا وائرس حملہ آور ہوتا ہے جس کے نتیجے میں اس کیڑے کے پاس مرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا۔

    کیٹرپلر یا سنڈی پودے کا دشمن کیڑا مانا جاتا ہے جس کے پنپنے کا ایک فطری عمل بالکل تتلی کی طرح ہوتا ہے جس میں کیٹرپلر پیوپا بنتا ہے اور پیوپا بننے کے عمل سے پہلے یہ زمین پر گر کر دھنس جاتا ہے اور پھر اس سے تتلی جیسا کیڑا برآمد ہوتا ہے۔ لیکن اکثر سنڈی کیڑے اپنا یہ حیاتیاتی چکر پورا ہونے سے قبل ہی مرجاتے ہیں جس پر ماہرین طویل عرصے سے تحقیق کررہے تھے ۔

    اس حوالے سے چین میں ہونیوالی نئی تحقیق میں ایک ایسا وائرس دریافت ہوا ہے جو اس کیڑے کے پنپنے کے عمل کو روک کر اسے موت سے ہمکنار ہونے پر مجبور کردیتا ہے۔

    نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نیوکلیوپولی ہیڈرووائرس (این پی وی) کی کئی اقسام کاٹن بول ورم (ہیلی کوورپا آرمیجیرا) کیٹرپلر کو متاثر کرکے اسے پودے یا درخت کی بلندی پر جانے پر مجبور کردیتے ہیں جہاں وہ بھوکا پیاسا سوکھ کر مرجاتا ہے۔

    چین کی زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس حوالے سے حتمی نتیجہ اخذ کرنے کیلیے بعض تجربات کئے جس میں این پی وی اور بول ورم کے درمیان تعلق پر غور کیا ہے۔ اسے درخت کی بلندی کا مرض بھی کہا جاتا ہے جہاں کیڑا درخت کے اوپر جاکر مرجاتا ہے۔ معلوم ہوا کہ وائرس کیٹرپلر پر حملہ آور ہوکر اسے روشنی کی جانب راغب کرتا ہے جس کے نتیجے میں وہ روشنی کی کشش میں پودے یا درخت کے اوپر جانا شروع کردیتا ہےاور بلند ترین مقام پر جاکر بھوک پیاس کے سبب مرجاتا ہے۔

    اس ضمن میں تجربہ گاہوں میں وائرس سے متاثر اور تندرست کیٹرپلر پر ایل ای ڈی لائٹ کے مختلف تجربات کئے گئے ہیں۔ پھر معلوم ہوا کی جیسے ہی وائرس کیڑے کو نشانہ بناتا ہے تو کیٹرپلر کے 6 اہم جین بدل جاتے ہیں اور وہ روشنی کا مختلف احساس کرنے لگتے ہیں۔

  • ویرات کوہلی نے اوپننگ کرنے سے انکار کردیا، وجہ کیا بنی؟

    ویرات کوہلی نے اوپننگ کرنے سے انکار کردیا، وجہ کیا بنی؟

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ سے انکار کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں ٹاس کے دوران غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ آئی پی ایل سے قبل صورتحال مختلف تھی لیکن آئی پی ایل کے دوران لوکیش راہول نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    راہول کی کارکردگی نے مجھے تیسرے نمبر پر کھیلنے پر مجبور کردیا ہے اب اوپننگ دوبارہ لوکیش راہول کریں گے۔

    بھارتی کپتان نے کہا کہ روہت کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتا۔ وہ ایک عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں اور ہمارے لیے وہ سب سے اوپر آئیں گے اس لیے میں اب تیسرے نمبر پر بیٹنگ کروں گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول نے 2018 کے بعد سے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 2548 رنز بنائے ہیں اور 2020 میں اورنج کیپ جیتنے والے کھلاڑی تھے۔

  • شاپنگ مالز بند کردئیے جائیں گے! سعودی حکام نے خبردار کردیا، وجہ کیا بنی؟

    شاپنگ مالز بند کردئیے جائیں گے! سعودی حکام نے خبردار کردیا، وجہ کیا بنی؟

    ریاض : سعودی وزارت تجارت نے کرونا احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر شاپنگ مالز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے ریاست بھر میں کرونا قوانین نافذ العمل ہیں جس کے تحت تجارتی مراکز و دیگر جگہوں پر سماجی دوری برقرار رکھنا اور ماسک پہننا لازمی ہے اور تجارتی مراکز میں خاص تعداد میں صارفین کو بلانے کی اجازت ہے۔

    سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ شاپنگ مالز کی انتظامیہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ تعداد زیادہ افراد کو مالز میں آنے کی اجازت دے رہی ہیں جس کی وجہ سے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا ناممکن ہے۔

    اگر مالز نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو مالز کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ وزارت نے تجارتی مالز اور شاپنگ سینٹرز کی گنجائش کو دیکھتے ہوئے وہاں صارفین کی تعداد مقرر کر رکھی ہے جس سے زیادہ افراد کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔