Tag: whats app

  • وائس میسج آپشن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر

    وائس میسج آپشن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر

    معروف میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ اپنے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ایک کارآمد فیچر متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا کی زیرملکیت مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ گزشتہ چند ہفتوں سے متعدد نئے فیچرز متعارف کرا رہا ہے جو صارفین کے لیے بے حد کارگر ثابت ہورہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیار کیے جانے والے نئے فیچر سے صارفین اب وائس میسج کو سننے کے بجائے اسے پڑھ سکیں گے۔

    بیٹا ورژن میں اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے 150 ایم بی ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ یہ فیچر کسی ایسی جگہ کارآمد ثابت ہوگا جہاں شور بہت زیادہ ہو اور وائس میسج سننا بہت مشکل ہو۔

    رپورٹ کے مطابق وائس میسج کے متن کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیوائس کے اسپیچ ریکگنیشن فیچر کو استعمال کیا جائے گا۔

    یعنی وائس میسج کو تحریر میں بدلنے کا عمل فون کے اندر ہی ہوگا تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ مل سکے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تاہم یہ کہنا ابھی مشکل ہے کہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے کام کافی تیزی سے جاری ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد اسے پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

  • واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل آسان،

    واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل آسان،

    واٹس ایپ انتطامیہ نے آئی او ایس کے لیے صارفین کو درپیش مشکلات اور سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر جلد ہی دوجی بی تک فائلیں بھیجنے کی اجازت دی ہے۔

    آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ نے بیٹا ورژن 22.7.0.76 جاری کرنے کے بعد جو آخر کار آئی او ایس15 کے لیے کار آمد ہے ، کمپنی نے صارفین کو ٹو جی بی تک کی فائلیں بھیجنے کی اہلیت کی جانچ بھی شروع کردی۔

    WABetaInfo کے مطابق ارجنٹائن میں ایک چھوٹا سا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور کچھ لوگ ٹو جی بی تک میڈیا فائل یو یبیٹا انفو لنکں شیئر کرسکتے ہیں۔ فی الحال واٹس ایپ صارفین صرف 100ایم بی تک کی میڈیا فائلیں شیئر کرسکتے ہیں۔

    دوسری طرف واٹس ایپ کے مدمقابل ٹیلیگرام نے صارفین کو2020 سے ٹو جی بی تک شیئر کرنے کی اجازت دی ہے۔

    اس نے کہا، WABetaInfoویبیٹا انفو لنک کا کہنا ہے کہ کمپنی مستقبل میں اس فیچر کو مزید صارفین تک پہنچانے کا منصوبہ بنا رہی ہے.

    واٹس ایپ انتطامیہ نے واضح کیا ہے کہ چونکہ یہ ایک ٹیسٹ ہے، اس لیے واٹس ایپ اس ٹرائل کے بعد تبدیلیوں کو واپس بھی لے سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ میٹا، انسٹاگرام کی ملکیت والی ایک اور ایپ نے حال ہی میں برازیل میں منتخب افراد کے نام سے قریبی دوست کی خصوصیت کے مختلف ورژن کا تجربہ کیا۔

    چھ مہینوں کے بعد کمپنی نے فیصلہ کیا کہ یہ تبدیلی کے قابل نہیں ہے اور اس خصوصیت کو پہلے کی طرح واپس کر دیا۔

     اس کے علاوہ، یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ واٹس ایپ کم از کم دو دیگر بڑے فنکشنز تیار کررہا ہے، ری ایکشنز اور ملٹی ڈیوائس کمپیٹیبل 2.

     

    دوسری طرف ملٹی ڈیوائس کمپیٹیبلٹی 2.0، صارفین کو ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے والا دوسرا اسمارٹ فون رکھنے دے گا اور یہاں تک کہ ایک آئی پیڈ ایپ کو بھی ان لاک کرے گا، جس کی خصوصیت بہت سے صارفین کی درخواست ہے۔

  • واٹس ایپ استعمال کرنے کیلیے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی

    واٹس ایپ استعمال کرنے کیلیے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین ایپ سے فی الحال فائدہ اٹھانے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کے محتاج ہیں تاہم اب کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے اہم فیچر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

    ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔

    ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی او مارک زکر برگ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر دو مہینوں کے دوران متعارف کروایا جائے گا تاہم فیچر کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت درکار ہوگا۔

  • واٹس ایپ نے سب سے بڑا اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

    واٹس ایپ نے سب سے بڑا اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ نے ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا، صارفین یومیہ سو ارب میسجز بھیج رہے ہیں جو کسی بھی میسجنگ ایپ میں سب سے زیادہ ہے۔

    فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے گزشتہ دنوں کمپنی کی سہ ماہی رپورٹ کے دوران یہ انکشاف کیا کہ واٹس ایپ پر صارفین اب روزانہ سو ارب یا یوں کہہ لیں کہ ایک کھرب میسجز بھیج رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سو ارب کا ہندسہ اس ایپ نے گزشتہ سال کے آخری دن اور نئے سال کے پہلے دن یعنی نئے سال کے آغاز کے موقع پر عبور کیا تھا، درحقیقت اس وقت واٹس ایپ کا کسی بھی میسجنگ ایپ بشمول فیس بک میسنجر سے بھی کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

    اب تک تو یہ تو واضح نہیں ہوا کہ فیس بک میسنجر میں یومیہ کتنے پیغامات کا تبادلہ ہوتا ہے مگر سال 2016 میں کمپنی نے بتایا تھا کہ فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ اکٹھے روزانہ 60 ارب پیغامات کا تبادلہ کرتے ہیں۔

    رواں سال مئی میں ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک نے بتایا تھا کہ آئی میسج اور فیس بک ٹام کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے مگر اس کے اعداد وشمار جاری نہیں کیے گئے تھے۔

    مگر آخری بار جب یہ اعدادوشمار سامنے آئے تھے تو ایپل کی سروسز واٹس ایپ کے مقابلے میں بہت پیچھے تھیں یہاں تک کہ چین کی وی چیٹ جس کے ایک ارب سے زیادہ صارفین ہیں، روزانہ پیغامات کے معاملے میں واٹس ایپ سے پیچھے ہے۔

    2014کے شروع میں اس وقت واٹس ایپ کے چیف ایگزیکٹیو جان کوم نے ایک تقریب میں بتایا تھا کہ اس میسجنگ ایپ میں روزانہ 50ارب میسجز بھیجے جاتے ہیں۔

    اس وقت واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 50 کروڑ کے قریب تھی جبکہ اب یہ تعداد 2 ارب سے زیادہ ہوچکی ہے، جبکہ مقبولیت میں کوئی اسمارٹ فون ایپ بشمول فیس بک کی دیگر ایپس بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔

    واٹس ایپ کو سب سے پہلے 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا اور 2014 میں فیس بک نے اسے 19 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھا۔

    فروری 2016میں واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہوگئی تھی جبکہ جولائی 2017 میں روزانہ ایک ارب صارفین اس میسجنگ اپلیکشن کو استعمال کرنے لگے تھے۔

    فروری 2020 میں آخری بار جب واٹس ایپ صارفین کی تعداد ظاہر کی گئی تھی تو وہ 2ارب سے زائد تھی اور امکان ہے کہ مستقبل قریب میں وہ فیس بک کو بھی اس حوالے سے پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

  • واٹس ایپ صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرنے کی تیاری

    واٹس ایپ صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرنے کی تیاری

    کیلی فورنیا : واٹس ایپ انتظامیہ ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے جس میں صارف اپنے اکاﺅنٹ کو ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرانے پر کام ہورہا ہے جس کا انتظار صارفین کو طویل عرصے سے ہے کیونکہ یہ دیگر مقبول ایپس میں پہلے سے موجود ہے۔

    واٹس ایپ کے اس نئے فیچر سے صارفین اپنے اکاﺅنٹ کو ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرسکیں گے، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران واٹس ایپ میں متعدد فیچرز متعارف ہوئے جیسے گروپ ویڈیو چیٹ کی تعداد چار سے بڑھا کر 8 کردی گئی تھی، کیو آرکوڈ سے کانٹیکٹس کو ایڈ کرنے اور انکرپٹڈ ڈیٹا بیک اپ بیٹا ورژن میں پیش کیے۔

    مگر اس سال کے چند اہم ترین فیچرز میں سے ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر استعمال کرنا ہوگا۔
    واٹس ایپ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ ہے اور ایس ایم ایس کی جگہ لگ بھگ لے چکی ہے مگر اب تک اس میں جو کمی سب سے زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

    وہ یہ ہے کہ صارف اپنا اکاؤنٹ ایک سے زیادہ فون میں استعمال نہیں کرسکتا، کسی دوسری ڈیوائس میں اسے ایک بار پھر نئے سرے سے سائن اپ ہونے کے عمل کو مکمل کرنا پڑتا ہے، اس کے مقابلے میں فیس

    بک کی دوسری ایپ میسنجر کو متعدد ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس فیچر کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال سے کام ہورہا تھا مگر اب واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹWABetaInfoنے بتایا ہے کہ اب یہ فیچر بیٹا ورژن کی جانب پیشرفت کررہا ہے۔

    ابھی یہ تو کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے عمملی شکل دی جائے گی مگر امکان ہے کہ رواں سال ہی کسی وقت اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

    ابھی یہ واضح نہیں کہ واٹس ایپ کی جانب سے متعدد ڈیوائس کی سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ میسجز کو انکرپٹڈ کیسے رکھا جائے گا۔

    مگر اس کا ایک اندازہ حال ہی میں واٹس ایپ کے کلاؤڈ سرور میں محفوظ ہونے والے ڈیٹا کو انکرپٹ کرنے کی جانب پیشرفت کرنا ہے۔متعدد ڈیوائسز کی سپورٹ کے فیچر کے بارے میں سب سے پہلے گزشتہ سال جولائی میں خبر سامنے آئی تھی۔

    WABetainfoنے اس وقت بتایا تھا کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے پلیٹ فارم (یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم)کی تشکیل پر کام کیا جارہا ہے جو ایک اکاﺅنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر لاگ ان ہونے میں مدد دے گا۔

    اس طرح کا فیچر ٹیلی گرام میسجنگ ایپ میں پہلے سے موجود ہے جس کے لیے کلاﺅڈ ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے صارفین کے لیے ایک اکاﺅنٹ سے کئی ڈیوائسز پر بیک وقت لاگ ان ہونا ممکن بنایا گیا۔

  • سائبر کرائم ، واٹس ایپ پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

    سائبر کرائم ، واٹس ایپ پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

    لاہور:سائبر کرائم ایکٹ کے تحت لڑکی کو بلیک میل کرنے والے شخص کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق خالد خان نامی ملزم لڑکی کو وٹس ایپ کے ذریعے بلیک میل اور دھمکیاں د ے رہا تھا ، لڑکی کے بھائی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم خالد خان کے خلاف لڑکی کے بھائی نے سائبر کرائم سیل کو درخواست دی تھی ۔سائبر کرائم سیل اس درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کراس سے موبائل فون سمیت دیگر تمام مواد برآمد کرلیا۔

    ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ملزم کو شکرگڑھ سے گرفتار کیا۔

    ٰیاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایف آئی اے سائبرکرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کیا تھا، ملزم سے تین ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل فیض اللہ کوریجو کے مطابق گرفتار ملزم شاہ نواز آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرنے کا فریب دیتا تھا اور خواتین کی غیراخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔

    فیض اللہ کوریجو نے کہا کہ ملزم کئی خواتین سے پیسے بھی بٹور چکا ہے، گرفتار ملزم شاہ نواز آستانے کا گدی نشین ہے، ملزم نے والٹ پاس ورڈ بنا رکھا تھا جسے ایف آئی اے نے توڑا ہے۔

  • بھارتی انتخابات، مودی سرکار کا پروپیگنڈا روکنے کے لیے واٹس ایپ کا اہم اقدام

    بھارتی انتخابات، مودی سرکار کا پروپیگنڈا روکنے کے لیے واٹس ایپ کا اہم اقدام

    نیویارک: مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ نے بھارت میں عام انتخابات کے دوران جعلی خبروں سے نمٹنے اور مودی حکومت کی جانب سے جاری پروپیگنڈا مہم روکنے کے لیے ایک نیا فیچر (ٹپ لائن)لانچ کیا ہے جس کی مدد سے شہری افواہوں کی تصدیق کرسکیں گے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ صارفین کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کی درست، جعلی، گمراہ کن یا متنازع کے طور پر درجہ بندی کے لیے بھارتی اسٹارٹ اپ کمپنی پروٹو کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

    اس سے قبل جولائی 2018 میں واٹس ایپ نے افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دنیا بھر میں اپنے تمام صارفین پر پیغامات آگے فارورڈ کرنے کے حوالے سے پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

    واٹس ایپ بلاگ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت میں جہاں لوگ دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں، وہاں بھی ہم فارورڈ پیغام کی حد کا ٹیسٹ کررہے ہیں اور ایک وقت میں صرف 5 چیٹ میں پیغام فارورڈ کیا جاسکے گا، جبکہ ہم کوئیک فارورڈ بٹن بھی میڈیا میسجز میں سے ہٹا رہے ہیں۔واٹس ایپ کی جانب سے بلاگ میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ بھارت سے باہر دیگر ممالک میں فارورڈ میسج کی کیا حد ہوگی۔

    تاہم کمپنی کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے یہ حد 20 ہوگی اور لوگ 20 سے زیادہ دوستوں یا گروپس میں کسی پیغام کو فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔

  • دلہن کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر دلہا نے شادی توڑ دی

    دلہن کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر دلہا نے شادی توڑ دی

    نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش میں لڑکی کے بہت زیادہ واٹس ایپ استعمال کرنے پر لڑکے والوں نے عین شادی کے روز رشتے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں مقیم ایک خاندان نے اپنے عین شادی کے روز دلہن کی جانب سے بہت زیادہ واٹس ایپ استعمال کرنے کا انوکھا بہانہ بناکر رشتہ توڑ دیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد نے لڑکے والوں جانب سے شادی کے روز انکار کرنے پر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز واٹس ایپ کو بہانہ بناکر شادی سے انکار کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دلہن اور گھر والے بارات کا استقبال کرنے کے لیے تیار تھے لیکن وقت گزرنے کے بعد بھی باراتی نہ پہنچے تو متاثرہ لڑکی کے والد نے فون پر بارات نہ آنے کی وجہ معلوم کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کے گھر والوں نے دلہن پر واٹس ایپ کا بے تحاشا استعمال کرنے کا الزام لگا کر رشتے سے انکار کردیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ دلہن کے والد نے لڑکی پر لگایا الزام مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لڑکے والوں نے جہیز نہ دینے پر شادی سے انکار کیا ہے۔

    لڑکی کے والد عروج مہدی کا کہنا ہے کہ لڑکے والوں نے جہیز کی مد میں 65 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا مطالبہ کیا تھا کہ جو ہم نہیں دے سکتے تھے۔ اسی لیے لڑکے کے گھر والوں عین بارات کے دن شادی سے رشتہ توڑ دیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد عروج مہدی نے امروہہ پولیس اسٹیشن میں دولہا قمر حیدر اور اس کے گھر والوں کے خلاف 65 لاکھ روپے جہیز مانگنے پر شکایت درج کروائی ہے۔

  • واٹس ایپ کا مخصوص صارفین سے پیسے لینے کا فیصلہ

    واٹس ایپ کا مخصوص صارفین سے پیسے لینے کا فیصلہ

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکشن واٹس ایپ نے مخصوص صارفین سے سروس استعمال کرنے کے عوض پیسے وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

    واٹس ایپ نے مخصوص صارفین سے پیسے وصول کرنے کا فیصلہ کاروباری حضرات سے کیا یعنی جو لوگ اس ایلیکشن کے بزنس ورژن کو خرید و فروخت کے لیے استعمال کریں گے تو انہیں فیس ادا کرنی ہوگی۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق وہ کمپنیاں جو واٹس ایپ کے ذریعے مختلف چیزوں کے آرڈر، پاسز فروخت کرتی ہیں انہیں مذکورہ اشیاء یا کی خریداری سے پہلے0.5 سے لے کر 0.9 سینٹ گارنٹی رقم ادا کرنا ہوگی۔ (سیکیورٹی ڈیپازٹ کے عوض لی جانے والی ایڈوانس رقم کا تعین مذکورہ آرڈر کی اصل قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا)۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ سے رقم کی ادائیگی ممکن، کمپنی کا نیا فیچر

    واٹس ایپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے عام صارفین کی کاروباری مدد کرنے کے لیے بھی درخواست دینے کا سسٹم متعارف کروایا جائے گا، جس کے تحت مذکورہ شخص کو گاہگوں تک رسائی حاصل ہوگی۔

    کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صارفین سے ایڈوانس سیکیورٹی کی رقم اس لیے حاصل کی جائے گی تاکہ کوئی بھی صارف دھوکا نہ دے سکے، صارف کو پیغام ہونے والا پیغام تصدیق شدہ ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: اب واٹس ایپ پر کاروبار کرنا ممکن

    واٹس ایپ نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ گاہگ کے پیغام کی رقم آرڈر کے بعد تاجر کو ادا کرنا ہوگی علاوہ ازیں کمپنی صارفین کو یہ بھی اختیار دے گی کہ کسی بھی نمبر سے آنے والے کاروباری پیغامات کو بلاک کرسکیں گے۔

    اس فیچرڈ کو کب متعارف کرایا جائے گا یا پھر آرڈر کے عوض رقم کی کٹوتی کب سے شروع ہوگی، کمپنی کی جانب سے فی الحال اس ضمن میں کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • واٹس ایپ کا گروپ ویڈیو کالنگ فیچر متعارف

    واٹس ایپ کا گروپ ویڈیو کالنگ فیچر متعارف

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیےگروپ کی صورت میں ویڈیو چیٹ کرنے کا فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

    ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن،  آئی او ایس اور ونڈو فون رکھنے والے صارفین کے لیے گروپ ویڈیو کالنگ کا آزمائشی فیچر متعارف کرایا جس کے تحت اب کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ4 صارفین بیک وقت ویڈیو یا آڈیو کال پر آسانی کے ساتھ بات کرسکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ کے دو آزمائشی فیچر متعارف کرائے جن سے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین فی الحال استفادہ  کرسکیں گے۔

    طریقہ کار 

    واٹس ایپ صارف اپنے کسی بھی دوست کو کال ملائے گا جس کے بعد اُسے اوپر دائیں طرف مزید لوگوں کو شامل کرنے کا آپشن دکھائے دے گا، اس پر کلک کر کے وہ اپنی مرضی کے شخص کو ویڈیو یا آڈیو کالنگ میں مدعو کرسکتا ہے۔ کال ملنے کے بعد صارف کے موبائل پر علیحدہ علیحدہ نمبرز نظر آئیں گے۔

    کمپنی کی جانب سے یہ فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرواگیا جو فی الوقت اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈو بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہے، سروس کی کامیابی کے بعد اسے جلد عام صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ: فارورڈ میسج کی نشاندہی کرنے والا فیچر متعارف

    واضح رہے کہ  واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف اوقات میں جدید فیچرز متعارف کرواتی ہے تاکہ سماجی رابطے کی دنیا میں اس کا شمار صف اول میں ہی ہو۔ قبل ازیں واٹس ایپ نے رواں ماہ فروری میں گروپ آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا جسے صارفین نے بے حد پسند کیا تھا۔

    فیس بک کے بانی اور واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ نے گزشتہ دنوں سال 2017 کی رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی اور صارفین یومیہ 60 ارب سے زائد ایک دوسرے کو میسجز کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک اور واٹس ایپ کے استعمال پر ٹیکس عائد

    یاد رہے کہ واٹس ایپ نے دو سال قبل اسکائپ کی طرز پر آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروایا تھا جس میں ایک سال کے اندر اتنی جدت آئی کہ گزشتہ برس واٹس ایپ کا ایک دوست کے ساتھ ویڈیو کالنگ کا فیچر بھی سامنے آگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔