Tag: whats app

  • دبئی: واٹس ایپ کی کالنگ سروس بحال

    دبئی: واٹس ایپ کی کالنگ سروس بحال

    دبئی: یو اے ای میں واٹس ایپ ویڈیو اور آڈیو کالنگ کے فیچرز بحال ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے فیچرز بحال ہونے کے بعد یو اے ای کے شہری موبائل نیٹ ورکس اور وائی فائی استعمال کرتے ہوئے ویڈیو اور آڈیو کالز کی سہولت استعمال کرسکتے ہیں۔

    تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ واٹس ایپ کے یہ فیچر مستقل طور پر بحال ہو گئے ہیں یا پھر کچھ دنوں بعد بند ہو جائیں گے کیوں کہ وی او آئی پی سروسز کے حوالے سے حکومت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور نہ ہی ان فیچرز کی بحالی کے  حوالے سے واٹس ایپ کی نے کوئی باضابطہ اعلان بھی نہیں کیا۔

    عرب ویب سائٹ کے مطابق دبئی کے شہریوں کو جب اس بات کا علم ہوا تو اُن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ اس سہولت سے فوری طور پر فائدہ اٹھانے لگے اور ساتھ ہی اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس سروس سے آگاہ کیا۔

    یاد رہے دبئی میں غیرملکی باشندوں کی بہت بڑی تعداد نوکری پیشہ اور رہائش پذیر ہے جن میں خاصی بڑی تعداد ایشیائی مزدوروں کی بھی ہے، دبئی میں سخت محنت کرنے والے مزدور اور نوکری پیشہ افراد اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے رابطے کے لیے کالنگ کارڈ یاپھر دیگر سہولیات استعمال تاہم میسجنگ کے لیے اکثر لوگ واٹس ایپ ہی استعمال کرتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر خبریں پڑھنے کا رجحان بڑھ گیا، نئی تحقیق


    واٹس ایپ موبائل کی وہ معروف مسیجنگ ایپ ہے جس کے دنیا بھر میں کرڑوں کی تعداد میں صارفین موجود ہیں اور روزانہ ان کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا ہے، دبئی میں واٹس ایپ کی کالنگ سروس نہ ہونے سے وہاں کے مقامی اور رہائشی باشندے مایوسی کا شکار تھے تاہم اس فیچرز کے آنے کے بعد پُرمسرت ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • واٹس ایپ کا ’البم‘ فیچر متعارف

    واٹس ایپ کا ’البم‘ فیچر متعارف

    کیلی فورنیا: موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ورژن کے لیے البم فیچر متعارف کروادیا ہے۔

    تفصٰیلات کے مطابق اسمارٹ فون کی معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، واٹس ایپ کا البم نامی یہ فیچر آزمائشی طور پر بیٹا ورژن کے لیے متعارف کروایا جاچکا ہے۔

    اب ایک ساتھ بھیجی جانے والی تصاویر البم کی صورت میں دکھیں گی، ابتدائی چار تصاویر اسکرین پر نظر آئیں گی تاہم اسے کھول کر بقیہ تصاویر باآسانی دیکھی جاسکیں گی۔

    کسی بھی صارف کی جانب سے بھیجی جانے والی البم میں موجود تصاویر کی تعداد بتائی جائے گی جنہیں دیکھنے کی خواہش رکھنے والاصارف اُسے کھول کر دیکھ سکے گا۔

    پڑھیں: ’’ واٹس ایپ سے آن لائن رقم کی ترسیل جلد ممکن ہوگی ‘‘

    واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر کسی چیٹ یا گروپس میں تصاویر کے تعداد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے ایک وقت میں پانچ سے زائد تصاویر بھیجی جاسکیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’’ واٹس ایپ: غلطی سے بھیجا ہوا میسج ایڈٹ کرنا ممکن ‘‘

    منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ فیچر آزمائشی طور پر بیٹا ورژن کے لیے دستیاب ہیں تاہم تجربہ کامیاب ہونے کے بعد اسے بہت جلد عام صارفین کے لیے متعارف کرادیا جائے گا۔

  • واٹس ایپ سے آن لائن رقم کی ترسیل جلد ممکن ہوگی

    واٹس ایپ سے آن لائن رقم کی ترسیل جلد ممکن ہوگی

    کراچی: واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کو استعمال کرنے والے آن لائن رقم کی ترسیل کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سوا ارب صارفین کے لیے موبائل فون کی معروف میسجنگ موبائل ایپ واٹس جلد اپنی ایپ میں ایسا فیچر شامل کرے گا جس کے ذریعے دوستوں کو آن لائن رقم بھیجنا ممکن ہوگا۔

    واٹس ایپ نے اس فیچر کی تیاری کا آغاز کردیا ہے اور یہ یو پی آئی (یونیفائیڈ پیمنٹ انٹر فیس) کے ساتھ مل کر پیش کیا جارہا ہے۔ معروف موبائل ایپ انتظامیہ سے اس مقصد کے لیے ویب سائٹ پر ملازمت کا اشتہار بھی جاری کیا ہے۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ یو پی آئی کی سمجھ رکھنے والے افراد ملازمت کے اہل ہیں اور وہ نوکری کے لیے درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

    پڑھیں: ’’ آٹھویں سالگرہ پر واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نیا فیچر ‘‘

    کمپنی انتظامیہ کے مطابق یہ سروس ابتدائی مراحل میں بھارت میں متعارف کی جائے گی جس کے بعد اسے دیگر ممالک تک وسیع کیا جائے گا۔ واٹس ایپ کا اس فیچر رواں سال سامنے لایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ’’ واٹس ایپ اکاؤنٹ محفوظ بنانے کے لیے نیا فیچر ‘‘

    واضح رہے فیس بک نے آن لائن رقم ادائیگی کا فیچر دنیا کے مختلف ممالک میں متعارف کروادیا ہے تاہم یہ ابھی تک پاکستان میں دستیاب نہیں، یہ بھی یاد رہے کہ فیس بک کے پاس واٹس ایپ کی ملکیت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’’ واٹس ایپ کا لائیو لوکیشن ٹریکنگ فیچر متعارف ‘‘

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنا سکہ براجمان رکھنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے مختلف تجربات کیے جاتے رہے ہیں، حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس فیچر ، لوکیشن سمیت دیگر فیچرز متعارف کروائے گئے۔

  • جھوٹی خبر سے واٹس ایپ کے کروڑوں‌ صارفین متاثر

    جھوٹی خبر سے واٹس ایپ کے کروڑوں‌ صارفین متاثر

    کیلی فورنیا: واٹس ایپ نے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین کو متاثر کرنے والی اس خبر کو افواہ قرار دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے کسی بھی فرینڈ کے پیغام کا اسکرین شاٹ لینے پر اس دوست کو خود بخود اطلاع مل جائے گی۔

    اسی سے متعلق: واٹس ایپ پر اسکرین شاٹ لینے والے ہوشیار

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک خبر دنیا بھر میں گردش کررہی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ وہ اپنے کسی بھی دوست کے پیغام کا موبائل پر اسکرین شاٹ لیں گے تو اس واٹس ایپ فرینڈ کو خود بخود اطلاع مل جائے گی کہ آپ کے کسی پیغام کا فلاں دوست نے اسکرین شاٹ لے کر محفوظ کیا ہے۔

    خبر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ سہولت 5 فروری سے دستیاب ہوگی جس کے بعد واٹس کے دنیا بھر میں موجود صارفین کو اس خبر سے دھچکا لگا تھا کہ یہ فیچر منفی ہے۔

    یہ پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین کی خواہشات کے عین مطابق

    اطلاعات ہیں کہ یہ خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے انتہائی سرعت سے دنیا بھر کے صارفین میں پھیل گئی تاہم اس خبر میں حقیقت نہیں کیوں کہ واٹس ایپ انتظامیہ نے اس خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

    خیال رہے کہ قبل ازیں انسٹا گرام کے بارے میں بھی یہ کہا گیا تھا کہ انسٹا گرام کی کسی پوسٹ کا اسکرین شاٹ لینے پر متعلقہ فرینڈ پر پتا چل جائے گا تاہم ایسا نہیں تھا لیکن افواہ اس قدر طاقت ور تھی کہ انسٹا گرام کی انتظامیہ کو بھی وضاحت کرنا پڑی کہ ایسا کوئی فیچر متعارف نہیں کرایا جارہا۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر غلط میسج بھیجنے والے افراد کے لیے خصوصی فیچر

    واضح رہے کہ ایسے افواہ پھیلانے کا مقصد کسی بھی مقبول اپیلی کیشن کی مقبولیت کو متاثر کرنا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر انتظامیہ وضاحت جاری نہ کرے تو متعدد صارفین ایسی افواہوں پر یقین کرتےہوئے چند روز کے لیے متعلقہ ایپلی کیشن ترک کرسکتے ہیں یا اس کا استعمال کم کرسکتے ہیں۔

  • واٹس ایپ پر غلط میسج بھیجنے والے افراد کے لیے خصوصی فیچر

    واٹس ایپ پر غلط میسج بھیجنے والے افراد کے لیے خصوصی فیچر

    کیلی فورنیا: موبائل فون مسیجنگ کی معروف کمپنی واٹس ایپ نے اپنی اپلیکشن میں خصوصی فیچر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جو صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے شامل کیا جارہا ہے۔

    اگر آپ نے واٹس ایپ پرغلط پیغام بھیج دیا یا پھر کوئی غلطی کردی ہے تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیونکہ موبائل فون کی معروف مسیجنگ کمپنی نے شاندار فیچر جلد متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    واٹس ایپ صارفین کے لیے ایسا فیچر متعارف کروارہا ہے جو ابھی تک کوئی بھی کمپنی نہیں لاسکی، اس نئے فیچر کی خصوصیت یہ ہے کہ اگر کوئی بھی صارف پیغام بھیجنے میں غلطی کردے تو اُسے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔


    پڑھیں: ’’ واٹس ایپ کا ویڈیو کالنگ فیچر متعارف ‘‘


    نئے فیچر کے تحت صارف اپنے بھیجے گئے پیغام میں ردوبدل کرنے اور اُسے حذف کرسکے گا تاہم یہ فیچر ابھی صرف بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق صارفین کی جانب سے بھیجے جانے والے  پیغام میں تبدیلی کو ممکن بنانے کیلئے نئے فیچر پر کام جاری ہے، تاہم صارف صرف اپنے حالیہ پیغام کو ہی تبدیل کرنے کے قابل ہوگا، اس فیچر کا اطلاق پرانے پیغامات پر نہیں ہوگا۔


    مزید پڑھیں: ’’ اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر‘ واٹس ایپ کے لیے خطرہ ‘‘


    خیال رہے اسمارٹ فون کی معروف اپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں ‘ انتظامیہ کی جانب سے عوامی مطالبات کے مد نظر اس میں نت نئے فیچرز شام کیے جاتے ہیں۔

  • اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر‘ واٹس ایپ کے لیے خطرہ

    اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر‘ واٹس ایپ کے لیے خطرہ

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسنیپ چیٹ واٹس ایپ و دیگرپر سبقت حاصل کرنے اور صارفین کی توجہ  حاصل کرنے کے لیے اپیلیکشن میں نت نئے فیچرز متعارف کروارہی ہے‘ اس بار انتظامیہ نے اسنیپ چیٹ میں صارفین کے لیے گروپ چیٹ کی سہولت متعارف کروائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک ‘ واٹس ایپ کے مد مقابل سماجی رابطے کی معروف موبائل ایپلیکشن اسنیپ چیٹ نے پہلی بار صارفین کے لیے گروپ چیٹ کی سہولت متعارف کروائی ہے جس کے بعد واٹس ایپ کے لیے مقابلہ مزید سخت ہوگیا ہے۔

    اسنیپ چیٹ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ’’موبائل ایپلیکشن میں گروپ چیٹ کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت اب 16 صارفین ایک گروپ میں موجود رہ کر چیٹ کرسکیں گے اور اسکرین کے نیچے دیکھا جاسکے گا کہ گروپ میں کون سے ممبران آن لائن ہیں‘‘۔


    پڑھیں: ’’ فیس بک کا’اسنیپ چیٹ ‘کے لیے میدان سخت کرنے کا فیصلہ ‘‘


    اسنیپ چیٹ نے صارفین کو ہر شخص سے علیحدہ چیٹ کے لیے علیحدہ سے آپشن بھی فراہم کیا ہے تاہم اس کی خصوصیت یہ ہے کہ ممبران کی جانب سے گروپ میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز 24 گھنٹے بعد خود ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔

    اسنیپ چیٹ گروپ میں بھیجی جانے والی ویڈیو صرف ایک بار ہی دیکھی جاسکے گی‘ جبکہ اگر کوئی صارف چوبیس گھنٹے کے دوران پیغام کو نہیں دیکھ سکا تو بھیجا جانے والا پیغام پالیسی کے حساب سے خود بہ خود غائب ہوجائے گا۔

    علاوہ ازیں اسنیپ چیٹ نے چند فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں اسٹیکرز سے تصویر سجانے‘ پینٹ برش کے استعمال سے تصویر کو نیا رخ دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

  • دفتر پہنچ کر سیلفی بھیجیں، مراد علی شاہ کا وزرا اور افسران کو حکم

    دفتر پہنچ کر سیلفی بھیجیں، مراد علی شاہ کا وزرا اور افسران کو حکم

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام وزراء اور افسران کو بروقت دفتر پہنچ کر سیلفی بھیجنے کی ہدایت جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراء اور افسران کو وقت کی پابندی کرتے ہوئے سیلفی بھیجنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کارکردگی پر نظر رکھی جاسکے، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات کے بعد وزراء اور افسران کی جانب سے بنائے گئے گروپ پر سیلفی بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    سیلفی نہ بھیجنے والے وزراء اور افسران کی حاضری اور وقت کے حوالے سے فوری طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس رابطہ کیا جاتا ہے اور وجہ معلوم کی جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہفتے میں ایک بار کھلی کچھری منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی۔

    واضح رہے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کابینہ کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس میں وزراء سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی شامل ہیں۔

    پڑھیں :   وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا واٹس ایپ پروزراء سے رابطہ

    وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ سیکریٹریٹ سمیت تمام دفاتر میں ملازمین کو حاضری یقینی بنانے اور وقت کی پابندی کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں :   نو منتخب وزیر اعلیٰ وقت پر دفتر پہنچ گئے، دیر سے آنے والوں پر برہم

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جدید ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے  وزراء، ڈویژنل کمشنر، ڈی آئی کمشنر اور ڈی آئی جیز  سے واٹس ایپ پر مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں اس کے صیح استعمال کی تنبیہ بھی کی ہے۔

  • پاکستان میں واٹس ایپ سروس بری طرح متاثر ہونے کے بعد بحال ہونا شروع

    پاکستان میں واٹس ایپ سروس بری طرح متاثر ہونے کے بعد بحال ہونا شروع

    پاکستان میں واٹس ایپ سروس بحال ہوناشروع ہوگئی، پاکستان میں واٹس ایپ سروس کچھ دیر متاثررہی۔

    واٹس ایپ متاثرہونے کےدوران صارفین کو مشکلات کا سامنارہا، واٹس ایپ سروس کیوں بندہوئی، اس کی وجہ اب تک نہیں بتائی گئی ہے۔

    واٹس ایپ سروس امریکا، جاپان ،کولمبیا میں بھی متاثر ہوئی جبکہ بھارت،ملائیشیا میں بھی واٹس ایپ صارفین کومشکلات درپیش رہیں۔

    دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی رابطوں کا سب سے بہترین ذریعہ واٹس ایپ کو مانا جاتا ہے لیکن پاکستان میں اس وقت لاکھوں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب واٹس ایپ سروس مکمل طور پر ڈاؤن ہوگئی۔

    واٹس ایپ سروس ایک گھنٹے ڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہوگئی لیکن اس کی وجوہات سامنے نہیں آئی تاہم اس کی وجہ سے صارفین کو جہاں رابطوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، پاکستان میں لاکھوں صارفین اسمارٹ فون کے ذریعے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ناصرف ٹیکسٹ میسیج کرتے ہیں بلکہ وڈیوز بھی شیئر کرتے ہیں۔

  • واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں موجود واٹس ایپ صارفین کے لئے انتظامیہ کی جانب سے بڑا اعلان کردیا گیا، اب اپنے عزیز و اقارب کو واٹس ایپ پر میسج بھیجنے کے لئے مخصوص فون کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے کمپیوٹر میں بھی باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

     تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب واٹس ایپ میسنجر کو کسی بھی کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے ذاتی میسنجر کو باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    انتظامیہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے یہ ایپلی کیشن ونڈوز 8 اور میک 10.9 پر چلنے کے لئے میسر ہوگی، ایک محتاط اندازے کے مطابق فیس بک سے الحاق کے بعد واٹس ایپ پر صارفین کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر دنیا بھر کے صارفین تقریباً بیالیس ارب میسجز جبکہ دوسو پچاس ملین کے قریب ویڈیوز ہر ہفتے صارفین ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے ایک بلاگ میں اس بات کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ کمپیوٹر ایپلی کیشن کو متعارف کرادیا گیا ہے، اب کوئی بھی واٹس ایپ صارفین اپنے دوستوں سے ہر جگہ آسانی سے رابطے میں رہ سکتا ہے۔

    بنیادی طور پر یہ ایپلی کیشن آنے والے نوٹیفیکشن کو بھی دکھائے گی، اس کی مزید بہتری کے لئے کام کئے جارہے ہیں۔

    whats-post

    اگر صارف اس سہولت کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ واٹس ایپ کی ویب سائٹ سے اس ایپلی کیشن سافٹ وئیر کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

    اس سہولت کو استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کمپوٹر میں آنے والے کیو آر کوڈ کو فون کے کیمرے کے ذریعے اسکین کیا جائے۔

    اسکین کرنے کے لئے صارف واٹس ایپ سیٹنگ میں موجود واٹس ایپ ویب آپشن کے ذریعے ایک مرتبہ اسکین کر کے محفوظ بنا سکتا ہے۔

    واضح رہے اس سے قبل واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے ویب سروس کی سہولت متعارف کروائی گئی تھی، جو صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ کمپیوٹر کی سروس کو متعارف کروایا گیا ہے۔

  • انٹرنیٹ کے بغیراب موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کا استعمال ممکن

    انٹرنیٹ کے بغیراب موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کا استعمال ممکن

    نیویارک: انٹرنیٹ کے بغیر سوشل ایپلی کیشن واٹس ایپ کا استعما ل ممکن ہوگیا۔

    اسمارٹ فون صارفین کی بڑی تعداد رابطے میں رہنے کیلئے سوشل ایپلی کیشن واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں، جس کے لیے انٹرنیٹ کا ہونا لازمی ہے تاہم صارفین کے لیے واٹ سم کے نام سے ایک سم کارڈ متعارف کرا دیا گیا ہے۔

    اٹلی کی زیرو موبائل کمپنی نے واٹ سم کے نام سے ایک سم کارڈ متعاراف کرایا ہے، جو دنیا کے ایک سو پچاس ممالک میں چار سو موبائل آپریٹرز کے ساتھ کنکٹ ہونے کے قابل ہے اور اسے کہیں بھی کسی بھی جگہ پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے ایسے صارفین جو مہنگے موبائل انٹرنیٹ اور وائی فائی کی غیر موجودگی سے پریشانی کا شکار رہتے ہیں، ان کیلئے یہ بہترین طریقہ ہے کہ وہ مہنگے داموں انٹرنیٹ ڈیٹا پلانز خریدنے کے بغیر ہی اپنے پیاروں کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں۔ ابتدائی طور پر اس کی قیمت 10 یورو (تقریباً 1,168 پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے۔

    ابتدائی طور پر ”واٹ سم“ کو کمپنی کی ویب سائٹ پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے تاہم جلد ہی اسے 100 ممالک میں  ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔