Tag: whats app

  • واٹس ایپ کا ویب ورژن متعارف ہونے کی توقع

    واٹس ایپ کا ویب ورژن متعارف ہونے کی توقع

    نیویارک : میسجنگ سروس واٹس ایپ نوجوانوں میں انتہائی مقبول ہے، واٹس ایپ نے انٹرنیٹ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    واٹس ایپ نے ابھی اپنی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن کے ویب ورژن کا اعلان نہیں کیا لیکن کمپیوٹر ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ حالیہ اپ ڈیٹس میں ایک کوڈ چھپا ہوا ہے، جس میں ” واٹس ایپ ویب” کا ذکر موجود ہے۔

    اس کوڈ میں یہ ذکر بھی کیا گیا ہے کہ ویب کے ساتھ ساتھ کس طرح واٹس ایپ کے ویب ورژن میں لاگ ان ہوا جاسکتا ہے۔

    یہ اطلاعات اس وقت سامنے آئی جب واٹس ایپ کی حریف میسجنگ اپلیکشن ٹیلیگرام کے بانی پیرول ڈورو نے یہ بیان جاری کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن میں کام شروع کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ چھ سو ملین سے زائد صارفین کے ساتھ واٹس ایپ سب سے بڑی میسجنگ سروس ہے، اس وقت اسے صرف موبائل فونز پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا ٹھوس ثبوت تو نہیں مگر اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ واٹس ایپ کی ٹیم ویب میں فعال ہونے کے لیے کچھ کام ضرور کررہے ہیں۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر ، جلد ہی وائس کال ممکن ہو سکے گی

    واٹس ایپ کا نیا فیچر ، جلد ہی وائس کال ممکن ہو سکے گی

    کراچی: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کے نئے فیچر پر کام جاری ہے ، واٹس ایپ پر جلد وائس کال بھی ممکن ہو سکے گی۔

    حال ہی میں سامنے آنے والے کچھ دلچسپ اسکرین شاٹ میں اس ایپلی کیشن کے وائس فیچرز کے بارے میں دکھایا گیا ہے۔عین ممکن ہے کہ اس نئے فیچر کی ٹیسٹنگ بھی جاری ہو، اسکرین شاٹس سے جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ کہ پوری کال کرنے کی فعالیت چیٹ فنکشن سے بالکل الگ ہے، ڈائلنگ، رابطوں اور کال اسٹیٹس کے لئے بھی الگ اسکرین ہو گی۔

  • واٹس ایپ کے صارفین کی ’بلیوٹک‘ نامی فیچر سے پریشانی کا حل

    واٹس ایپ کے صارفین کی ’بلیوٹک‘ نامی فیچر سے پریشانی کا حل

    نیو یارک: واٹس ایپ  کے صارفین ’بلیوٹک‘ نامی نئے فیچر سے بہت پریشان ہیں کیونکہ اس کے ذریعے میسج بھیجنے والے کو یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ آپ نے اس کا میسج کس وقت پڑھا ہے اور یوں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ “سوری” میں نے آپ کا میسج ابھی دیکھا نہیں، ان سے نجات پانے کیلئے  طریقے پر عمل کریں توکسی کو معلوم نہیں ہو سکے گا کہ آپ نے اس کا میسج پڑھا ہے یا نہیں۔

    واٹس ایپ کی ویب سائٹ سے Watsapp.apk(version 2.11.444
    فائل ڈاﺅن لوڈ کریں۔

    اپنے فون پر گوگل پلے کے علاوہ زرائع سے پروگرام انسٹال کرنے کی آپشن آن کریں،اس کے لئے عموماً Setting, Security, check Unknown sources کا طریقہ استعمال ہوتا ہے۔
    ڈاﺅن لوڈ کی گئی فائل کو اوپن کریں، وٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن آپکے فون پر انسٹال ہو جائے گا۔

    اب وٹس ایپ کو اوپن کریں اور دائیں طرف اوپری کونے میں تین نقاط والے آئیکون کو کلک کریں ۔
    اب settings میں جاکر Accountاور اس کے بعد Privacyکو کلک کریں اور Read Recipientsکے سامنے ٹک(Tick) کا نشان ختم کر دیں۔

    اب کسی کو معلوم نہیں ہو سکے گا کہ آپ نے ان کا میسج پڑھ لیا ہے۔

  • واٹس ایپ سیکیورٹی نظام متعارف کروارہی ہے

    واٹس ایپ سیکیورٹی نظام متعارف کروارہی ہے

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کیلئے استعمال ہونے والی مقبول ایپ واٹس ایپ پہلی دفعہ صارفین کے پیغامات کو جاسوسی کے خطرے سے بچانے کیلئے انتہائی طاقتور سیکیورٹی نظام متعارف کروارہی ہے۔

    واٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بک نے اس سلسلے میں انفارمیشن سیکیورٹی کمپنی کے ساتھ مل کر پیغامات کو انکرپشن کے ذریعے محفوظ کرنے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ واٹس ایپ کے روزانہ اربوں کی تعداد میں انٹرنیٹ پر سفر کرنے والے پیغامات کو انکرپشن ٹیکنالوجی کے ذریعے جاسوسی سے محفوظ بنایا جارہا ہے۔