Tag: whatsapp call

  • واٹس ایپ کال سے متعلق صارفین کیلئے بڑی سہولت اعلان

    واٹس ایپ کال سے متعلق صارفین کیلئے بڑی سہولت اعلان

    دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو اچھی خبر سنادی، اب ویڈیو کال کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کے ذریعے ویڈیو کالنگ کے تجربے کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔

    WABetainfoکی رپورٹ کے مطابق اس اپ ڈیٹ کا مقصد ویڈیو کالز میں متعدد انٹر ایکٹیو آپشنز فراہم کرنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے نئے بیٹا ورژن میں اے آر کال ایفیکٹس اور فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آئی او ایس صارفین کو نئے اے آر فیچرز تک رسائی دی جا رہی ہے۔

    ان میں سے ایک فیچر ڈائنامک فیشل فلٹر کا ہے جسے ویڈیو کالز کے دوران استعمال کرکے صارفین اپنی شخصیت کو مختلف انداز سے پیش کر سکتے ہیں۔

    اسی طرح ایک بیک گراؤنڈ ایڈیٹنگ ٹول ہے جس سے ویڈیو کالز کے دوران اردگرد کے ماحول کو دھندلا کیا جاسکتا ہے یا پہلے سے بنے بیک گراؤنڈ سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    ایک لو لائٹ موڈ سیٹنگ بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے ان جگہوں پر ویڈیو کا معیار بہتر ہوسکے گا جہاں روشنی ناقص ہوگی۔

    ایک ٹچ اپ موڈ ٹول بھی میٹا کی میسجنگ ایپ کا حصہ بنا ہے جو ویڈیو کالز کے دوران صارف کی شخصیت کو بہتر بنا کر پیش کرے گا۔

    ان تمام سیٹنگز میں کی جانے والی تبدیلیوں کو واٹس ایپ محفوظ کرلے گا جس کے بعد انہیں ہر کال میں بدلنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچرز ابھی بیٹا ورژن کا حصہ بنے ہیں تو تمام صارفین کے لیے انہیں متعارف کرانے میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

  • واٹس ایپ کال کی بڑی خامی دور، صارفین کو آسانی میسر

    واٹس ایپ کال کی بڑی خامی دور، صارفین کو آسانی میسر

    واٹس ایپ دنیا بھر میں ایک مفت پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ ایپ ہے جس سے دو ارب سے زائد لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

    میٹا نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ پر اپنے مطلوبہ نمبرز کو ڈائل کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔

    پہلے ہوتا یہ تھا کہ صارفین ایسے لوگوں کو وائس کالز نہیں کر سکتے تھے جو آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہ ہوں لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ واٹس ایپ کی جانب سے اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل سال 2023 میں میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں بھی بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوتے۔

    WhatsApp

    تاہم اب تک وہ فیچر تو متعارف نہیں کرایا گیا مگر اب واٹس ایپ میں ان ایپ ڈائلر پر کام کیا جا رہا ہے۔ ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں یہ نیا فون ڈائلر متعارف کرایا گیا ہے۔

    اس اپڈیٹ سے پہلے واٹس ایپ صارفین کو کال کرنے سے قبل مطلوبہ نمبرز کو کانٹیکٹ لسٹ میں سیو کرنا پڑتا تھا لیکن اب نئے ڈائلر کے استعمال سے اس کی ضرورت نہیں پڑے گی یعنی فون نمبر محفوظ کیے بغیر براہ راست کال کی جاسکے گی۔

    اس کام کے لیے صارفین کو کالنگ ٹیب میں ڈائلر کا آئیکون دائیں جانب نیچے نظر آئے گا جس پر کلک کرنے پر فون ڈائلر اوپن ہو جائے گا۔ اس کے ذریعے واٹس ایپ میسجنگ ایپ کے ساتھ ساتھ کالنگ سروس میں بھی تبدیل ہو جائے گی۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیکھنے میں ضرور آیا ہے مگر اس پر کام جاری ہے اور امید ہے اسے جلد متعارف کرا دیا جائے تاہم وقت کا تعین کرنا فی الحال ناممکن ہے۔

  • واٹس ایپ کال کیلئے نیا لنک فیچر متعارف

    واٹس ایپ کال کیلئے نیا لنک فیچر متعارف

    کیلیفورنیا : پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی۔

    واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت وائس اور ویڈیو کال لنکس کو شیئر کیا جاسکے گا۔

    مشہور انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ گزشتہ چند ماہ سے صارفین کے تجربات کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

    مذکورہ فیچرز میں خود کو اسٹِیکر بنانے کی صلاحیت، چیٹ گروپس میں 1024 افراد کی شمولیت اور گروپ میں پولز کی تشکیل سمیت کئی فیچرز شامل ہیں۔

    متعارف کروائے جانے والے اس نئے کال لنک فیچر سے متعلق گزشتہ ماہ میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اعلان کیا تھا جس کی مدد سے وائس اور ویڈیو کال لنکس کو شیئر کیا جاسکے گا۔

    مارک زکربرگ کے اعلان کے مطابق ان کالز میں ایک وقت میں32 افراد شرکت کرسکیں گے جبکہ کال لنک 90روز یعنی تین ماہ تک فعال رہے گا۔

    صارفین اگر کال لنک بنانا چاہتے ہیں تو کال ٹیب میں جائیں اور کال لاگ کے اوپر دیکھیں کہ وہاں ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ’کریئٹ کال لنک‘کو دبانے کے بعد ایک نیا پیج کھلے گا جس پر وائس یا ویڈیو کال کے آپشن ہوں گے۔

    آپشن کے انتخاب کے بعد آپ دعوت کا لنک نقل کرکے اپنے واٹس ایپ روابط کو بھیج سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جن سے آپ ان لنکس کے ذریعے کال پر بات کرنا چاہتے ہوں ان کا واٹس ایپ صارف ہونا ضروری ہوگا۔

  • موبائل صارفین کیلئے خوشخبری : سعودی عرب میں واٹس ایپ کال کی سہولت متعارف

    موبائل صارفین کیلئے خوشخبری : سعودی عرب میں واٹس ایپ کال کی سہولت متعارف

    سعودی عرب میں موبائل فون صارفین کو پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ پر کال کی محدود سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں کمپنی نے ’کال ٹو‘کے نام سے ’التراسل الفوری ایپلی کیشن‘میں نئی خصوصیات کا اضافہ کیا ہے، مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کال وصول کرنے والا صارف اسے براہ راست مسترد کرسکتا ہے، تاہم واٹس ایپ کال ریسیو کرنے پر صارف کو پہلے سے جاری کال کو منقطع کرنا ہوگا۔

    کمپنی کی جانب سے نئی ایپلی کیشن کی بدولت آئی او ایس ایپل سسٹم والے موبائل سیٹس رکھنے والے موصول ہونے والی کال کا جواب دے سکیں گے۔

    کال ریسیو کرنے والے صارف کو نئی کال ہی میں خود کو مصروف کرنا ہوگا کیونکہ واٹس ایپ کی نئی خصوصیت ایک کال سے دوسری کال کے درمیان منتقل ہونے کی سہولت فراہم نہیں کرتی۔

    مزید پڑھیں : واٹس ایپ کا ’کال ویٹنگ‘ فیچر متعارف

    واٹس ایپ کمپنی کے مطابق ابتدا میں کال ٹو ایپل سیٹس تک محدود ہوگی، تاہم اینڈرائڈ گوگل سسٹم والے موبائل سیٹ رکھنے والوں کو یہ سہولت میسر ہونے میں کچھ وقت درکار ہے۔