Tag: whatsapp feature

  • اب واٹس ایپ میسج مقررہ وقت کے بعد غائب ہوجائیں گے

    اب واٹس ایپ میسج مقررہ وقت کے بعد غائب ہوجائیں گے

    رابطوں کے آسان اور مقبول ترین ذریعے واٹس ایپ میں آئے دن کوئی نہ کوئی نئی اپ ڈیٹ متعارف کروائی جاتی ہے، اب حال ہی میں ایک اور نئی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ میں کچھ عرصہ قبل، بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کروایا گیا تھا۔ اب اسی فیچر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس میں ٹائم کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد میسج خودبخود غائب ہوجائے گا۔

    اسے ڈس اپیئرنگ میسج کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے تحت واٹس ایپ چیٹ میں جن میسجز پر نشان لگایا جائے گا، وہ مقرر کردہ وقت پر از خود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔ اس کی مدت 5 سیکنڈ سے لے کر ایک گھنٹے تک دی گئی ہے۔

    اس وقت یہ فیچر بیٹا ورژن میں موجود ہے اور صدف چند افراد کو اس تک رسائی دی گئی ہے۔ اس کی آزمائش کے بعد اسے بہت جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب کردیا جائے گا۔

    کمپنی اس فیچر کو کب تمام صارفین کو مہیا کرسکے گی، اس بارے میں کمپنی کی جانب سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

  • واٹس ایپ نے صارفین پر نئی پابندی عائد کردی

    واٹس ایپ نے صارفین پر نئی پابندی عائد کردی

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین پر نئی پابندی عائد کردی جس کے بعد وہ صرف پانچ لوگوں کو پیغام ارسال کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے ذریعے افواہوں کے پھیلنے کا سلسلہ شروع ہوا جس سے بھارت سب سے زیادہ متاثر ہوا، دنیا بھر میں جعلی خبروں کو روکنے کے لیے  کمپنی نے گزشتہ برس سے کام شروع کردیا تھا۔

    واٹس ایپ نے گزشتہ برس میسج فارورڈ کرنے کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اطلاق کرتے ہوئے اسے صرف 20 صارفین تک محدود کردیا تھا، بعد ازاں کمپنی نے فاروڈ میسج کی نشاندہی کے حوالے سے بھی فیچر متعارف کرایا تھا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ پر ٹائپنگ کے بغیر میسج لکھیں، نیا فیچر متعارف

    ایک روز قبل واٹس ایپ نے فارورڈ میسج کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا جس کے تحت صارف ایک میسج کا انتخاب کر کے اُسے بیک وقت پانچ لوگوں بشمول گروپس میں فارورڈ کرسکے گا، اگر کوئی صارف زیادہ لوگوں کو میسج بھیجنا چاہتا ہے تو اُسے کاپی کر کے علیحدہ علیحدہ گروپس یا نمبرز پر جاکر شیئر  کرنا ہوگا۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد بہتر سروس کی فراہمی اور پلیٹ فارم کا مثبت استعمال ہے۔

    انتظامیہ نے رواں سال کے آغاز کے بعد ویسے تو ایپلی کیشن میں بہت سی اہم تبدیلیاں کیں، نئے فیچرز کے آنے کا سلسلہ آئندہ  بھی جاری رہے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پیغامات فارورڈ کرنے کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اعلان

    قبل ازیں  واٹس ایپ کے صارفین بیک وقت اپنی مرضی کے مطابق لاتعداد دوستوں اور گروپس میں میسج شیئر کرسکتے تھے البتہ اب وہ ایسا نہیں کرسکیں گے۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ اپنی سروس 180 ممالک میں فراہم کررہا ہے، اپلیکشن استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • ڈیلیٹ میسج فیچر میں واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

    ڈیلیٹ میسج فیچر میں واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے بھیجے گئے میسج حذف ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ کرنے والے فیچر میں نئی تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔

    موبائل فون کی معروف مسیج ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز  اور سروسز متعارف کرواتی رہتی ہے۔

    واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ’ویب بیٹا انفو‘ کے مطابق انتظامیہ حال میں ہی متعارف کرائے جانے والے فیچر میں بڑی تبدیلی پر کام شروع کردیا۔

    واٹس ایپ کی جانب سے دو برس قبل ایک فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت صارفین اپنے بھیجے گئے پیغام کو 7 منٹ کے اندر حذف کرسکتا تھا بعد ازاں عوامی خواہش کے پیش نظر انتظامیہ نے اس کا دورانیہ ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز تک بڑھا دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر متعارف

    بعد ازاں مارچ 2018 کمپنی نے پیغامات کو حذف کرنے کے لیے نیا فیچر Block Revoke Request کے نام سے متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت صارفین کسی بھی پیغام کو آسانی سے ڈیلیٹ نہیں کرسکتے بلکہ اس کے لیے انہیں انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست بھیجنا پڑتی تھی۔

    صارف کی درخواست پر کمپنی کی جانب سے جانچ پڑتال کرنے سے بعد اس کے پیغام کو ڈیلیٹ کرنا تھا البتہ اس پر واٹس ایپ نے آزمائشی مراحل میں ہی اچانک کام روک دیا تھا،  ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈیلیٹ فار آل کے فیچر کو تحفظ فراہم کرنا تھا تاکہ اس کے غلط استعمال کو فوری طور پر روکا جائے۔

    واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے نے اپنی حالیہ پوسٹ میں بتایا ہے کہ انٹرنیٹ کی مدد سے چلنے والی ایپلیکشن پیغام رسانی کی ایپ پر انتظامیہ نے کام شروع کردیا جس کا تعلق ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ سہولت سے ہے۔

    کمپنی کی جانب سے جو فیچر متعارف کرایا جائے گا اُس کے تحت صارف اپنے پیغام کو ایک گھنٹے کے بجائے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور سولہ سیکنڈ کے اندر حذف کرسکے گا اور اگر ایسا نہ ہوا تو میسج اپنی جگہ برقرار رہے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا مخصوص صارفین سے پیسے لینے کا فیصلہ

    صارف بھیجے جانے والے پیغامات کو 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز بعد ڈیلیٹ ہی نہیں کرسکیں گے۔

    ویب بیٹا انفو کی جانب سے مزید وضاحت پیش کی گئی ہے کہ ’اب اگر کوئی صارف اپنا میسج کسی دوسرے نمبر پر بھیجے جو بند ہو یا انٹرنیٹ سے منسلک نہ ہو تو وہ پیغام موبائل اسکرین پر نظر آئے گا’۔

    کمپنی کی جانب سے ابھی اس پر کام جاری ہے البتہ واٹس ایپ کی جانب سے ابھی اس کے متعارف کرانے کی کسی حتمی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

  • واٹس ایپ کا خفیہ فیچر

    واٹس ایپ کا خفیہ فیچر

    واٹس ایپ نے ایک ایسا خفیہ فیچر متعارف کرایا ہے،جو آپ کے بہترین دوست کا نام افشاں کردیتا ہے.

    دنیا بھر کی مقبو ل ترین ایپلیکشن واٹس ایپ نے ایک ایسا خفیہ فیچر متعارف کرادیا ہے جو آپ کے دوستوں اور کانٹیکٹس کی درجہ بندی کرتا ہے، اس کے استعمال کیلئے واٹس ایپ کی سیٹنگز پر جاکر اکاﺅنٹ کو کلک کریں.

    وہاں اسٹوریج یوزایج کے آپشن پر جائیں،تو آپ کے سامنے دوستوں کی ایک فہرست آجائے گی۔جس سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کو واٹس ایپ پر سب سے زیادہ پیغامات ارسال کرنے والا آپ کا بہترین دوست کونسا ہے۔

    واٹس ایپ جو دنیا بھر میں مقبول اور اس میں روزانہ 64 ارب پیغامات ارسال کیے جاتے ہیں.