Tag: whatsapp group

  • حمیرا اصغر کی موت، طوبیٰ انور کا اداکاراؤں کے حالات سے باخبر رہنے کیلیے اہم اقدام

    حمیرا اصغر کی موت، طوبیٰ انور کا اداکاراؤں کے حالات سے باخبر رہنے کیلیے اہم اقدام

    اداکارہ حمیرا اصغر  کی موت کے بعد اداکارہ طوبیٰ انور نے اداکاراؤں کے حالات سے باخبر رہنے کیلیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور کے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نے اداکارؤں کی ذہنی صحت اور مالی مدد سے باخبر رہنے کیلئے کے لیے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند اداکاراؤں نے مل کر ایک واٹس ایپ گروپ بنایا دیا ہے جس کا مقصد ایک دوسرے کی ذہنی صحت کے بارے میں باقاعدگی سے رابطے میں رہنا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اداکارہ حمیرہ علی کی موت کے بعد کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر تنہائی کا شکار تھیں اور انہیں سماجی سپورٹ حاصل نہیں تھی۔

    حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں

    ان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں ایسی بہت سی اداکارائیں ہیں جو اپنے گھروں سے دور کام کیلئے نکلتی ہیں ان سب کو اس گروپ میں ایڈ کیا جائے گا، کیوں کہ حمیرا کی موت کا صدمہ سب کو ہے جو لڑکیاں اپنے گھر سے کام کے لیے آئیں ہوئی ہیں انہیں حمیرا کی موت سے گہرا اثر پڑا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس گروپ کے ذریعے میں اداکارائیں نہ صرف اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گی بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کی کوشش بھی کریں گی تاکہ کوئی تنہائی کا شکار نہ ہو۔

    حمیرا اصغر کی لاش فلیٹ میں پڑی سڑ گئی! رونگٹے کھڑے کر دینے والے انکشافات

    خیال رہے پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرہ اصغر علی، جن کی عمر بیالیس برس تھی، کی لاش 8 جولائی 2025ء کو کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز VI میں ان کے کرائے کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ یہ دریافت بقایا کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر بے دخلی کے دوران ہوئی۔

    لاش انتہائی گل سڑی حالت میں تھی، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی وفات ممکنہ طور پر اکتوبر 2024ء میں ہوئی۔

  • واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن جان سے گیا

    واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن جان سے گیا

    خینر پختونخوا کے شہر پشاور میں واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر ناراض ممبر  نے فائرنگ کرکے گروپ ایڈمن کو قتل کردیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پشاور کے علاقہ ریگی سفید سنگ میں پیش آیا جہاں ملزم  نے واٹس ایپ گروپ سے ہٹائے جانے پر طیش میں آکر گروپ ایڈمن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    مقتول کی شناخت مشتاق احمد کے نام سے ہوئی ہے جو ایک واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن تھا، واقعے کی ایف آئی  آر مقتول کے بھائی ہمایوں کی مدعیت میں درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن کےمطابق مقتول مشتاق کے بھائی نے پولیس کو بتایا ہے کہ ان کا بھائی ایک واٹس گروپ کا ایڈمن تھا اور علاقے کے اشفاق نامی ایک شخص سے ان کی گروپ سے نکالنے پر تکرار ہوئی۔

    مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم اشفاق سے تلخ کلامی کے وقت وہ خود بھی موجود تھا، صلح صفائی کے بعد وہ گھر واپس جارہے تھے کہ ملزم نے ان پر فائرنگ کردی۔

    مدعی کے مطابق فائرنگ سے بچنے کے لیے دونوں بھائیوں نے ایک پیٹرول پمپ میں پناہ لے لی تھی کہ اس دوران ملزم وہاں داخل ہوا اور مشتاق احمد پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری  ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز ڈکیتی میں مزاحمت پر 2 نوجوانوں کو قتل کردیا گیا ، جن کی شناخت وسیم اور بابر کے نام سے ہوئی۔

    سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے وسیم نامی نوجوان کے سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔

    دوسرے واقعے میں قائد آباد میں مرغی خانے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے ایک نوجوان جان سے گیا۔

  • واٹس ایپ "خود کشی گروپ” نے لڑکی کی جان لے لی

    واٹس ایپ "خود کشی گروپ” نے لڑکی کی جان لے لی

    پورٹس لیڈ : برطانیہ میں 20سالہ لڑکی نے پراسرار طور پر خود کشی کرلی، ذرائع کے مطابق خود کشی کی مبینہ وجہ واٹس ایپ خود کش گروپ ہے۔

    بین فیلڈ ویلی میں ایک پراسرار واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے، پورٹس لیڈ کرکٹ کلب کے قریب جنگل میں پولیس کو ایک نوجوان لڑکی مردہ حالت میں ملی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی نے دیگر تین افراد کے ساتھ ایک واٹس ایپ خودکش گروپ میں چیٹنگ کی اور خود کشی کے بہترین طریقوں پر گفتگو کرنے کے بعد جنگل میں جاکر خودکشی کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق20سالہ ایمی اسپرنگر ایک واٹس ایپ خودکش گروپ میں باقاعدہ چیٹنگ کیا کرتے تھی، جس کا مقصد خود کشی کے طریقوں سے متعلق گفتگو کرنا تھا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ واٹس ایپ خود کش گروپ کے دیگر تین ممبران نے بھی خود کشی کرلی ہے، پولیس کی جانب سے آن لائن گفتگو یا دیگر ارکان کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر کیرن ہینڈرسن نے کہا ہے کہ ایمی کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی، انہوں نے کہا کہ ایمی اسپرنگر اپنی موت سے قبل آٹزم اور جذباتی طور پر غیر مستحکم شخصیت کی خرابی کی بیماری کے باوجود بہتر کام کر رہی تھی۔

    ایمی اسپرنگر سے متعلق سال 2020 میں 15 بار اور2021 میں تین بار لاپتہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں اور اس نے کئی مواقع پر خود کو نقصان بھی پہنچایا تھا۔

    ڈاکٹر کیرن ہینڈرسن نے ان کی موت کو ایک المیہ قرار دیا اور کہا کہ ایمی بہت شدید اور زندگی کو محدود کرنے والے صدمے میں مبتلا تھیں جو کہ ان کے بچپن اور چھ سال کی عمر میں ان کے بڑے بھائی ڈیوڈ کی موت سے پیدا ہوئی تھیں۔

  • کراچی: انٹر امتحانات میں نقل کروانے میں بھارتی موبائل فونز استعمال ہونے کا انکشاف

    کراچی: انٹر امتحانات میں نقل کروانے میں بھارتی موبائل فونز استعمال ہونے کا انکشاف

    کراچی : کراچی میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں نقل کروانے میں بھارتی موبائل فونز کے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد بھارتی سموں کےاستعمال پر تمام ایجنسیاں الرٹ ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطاب سندھ بھر میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں نقل کا بازار گرم ہے، امیدوار نے نقل کے لیے جدید ٹیکنالوجی  کا سہارا لینا شروع کردیا ہے، وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈاہر انٹر کے امتحانات کے دوران پہلے دورے پر کراچی کے زمزمہ ڈگری کالج پہنچے اور امتحانات کا جائزہ لیا۔

    وزیر تعلیم سندھ نے دعویٰ کیا کہ نقل میں ’’بھارت‘‘ ملوث ہے، نقل کے لیے استعمال ہونے والے واٹس ایپ گروپس میں بھارتی فون نمبرز بھی موجود ہیں۔

    وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر نے امتحانی مرکز کے دورے پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ تعلیمی بورڈ کو تحقیقاتی اداروں سے تعاون کا کہہ دیا ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سی ٹی ڈی کو بھی شامل کرلیا ہے، انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پیپرز آؤٹ ہونا اور واٹس ایپ کے ذریعے حل شدہ پرچہ شیئر ہونے کی خبریں روز رپورٹ ہورہی ہیں۔


    مزید پڑھیں : سندھ میں واٹس ایپ پر نویں دسویں کے پرچے آؤٹ


    دوسری جانب بھارتی سموں کےاستعمال پرتمام ایجنسیاں الرٹ ہوگئیں۔

    امتحانات میں سوشل میڈیا پر پرچے وائرل ہونا معمول بن گیا، مبینہ طور پر کوچنگ سینٹر کے اساتذہ پرچے حل کرکے واٹس ایپ کردیتے ہیں، معاملے پر وزیر تعلیم سندھ نے چیئرمین انٹر بورڈ کو گزشتہ روز طلب بھی کیا تھا، 60ویجی لینس ٹیمیں مختلف امتحانی مراکز کا  دورہ کرتی ہیں۔

    دوسری جانب سندھ کے مختلف شہروں میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پرچے آوٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں آج ہونے والا فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا، پرچہ واٹس ایپ کے ذریعے شیئر ہوتا رہا اور امتحانی مراکز پر نقل کی شکایت بھی برقرار ہے۔

    سکھر میں بھی آج ہونے والاپرچہ آؤٹ ہوا، امتحانی مراکز پر بھی نقل مافیا کا راج رہا جبکہ شکارپور میں آج بھی پرچہ آؤٹ ہوا، نقل روکنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات ناکام ہوگئے اور طلبا موبائل فونز اورکتابوں سے نقل کرتے رہے۔