Tag: whatsapp service

  • اب ان فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

    اب ان فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

    کیلی فورنیا : واٹس ایپ نے صارفین پر بجلی گرادی، پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ کی سروسز ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے اور پیغام رسانی کی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے پرانے اینڈرائیڈ فونز پر اپنی خدمات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 24اکتوبر کے بعد اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ ورژنز پر کام کرنے والے فونز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ناممکن ہوگا۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کا یہ اعلان بلاشبہ ان صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے جو اینڈرائیڈ 4.1یا اینڈرائیڈ 5.0 سے قبل کےآپریٹنگ سسٹمزاستعمال کررہے ہیں۔

    کمپنی کے مطابق ابھی اینڈرائیڈ 4.1 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر واٹس ایپ کو استعمال کیا جا سکتا ہے مگر 24 اکتوبر 2023 سے صرف اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے ورژنز پر ہی میسجنگ ایپ کے لیے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

    واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج میں بتایا کہ جب کسی آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم کی جاتی ہے تو صارفین کو وقت سے پہلے آگاہ کیا جاتا ہے اور اپ گریڈ کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے، جس کے لیے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں۔

  • واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

    واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر اپنی سروس نہ دینے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری 2020 سے اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن پر اُن کی ایپلیکشن دستیاب نہیں ہو گی اس کے علاوہ آئی فون آئی او ایس اور ونڈوز فون کے پرانے ورژنز پر بھی واٹس ایپ نہیں چلایا جاسکے گا۔

    انتظامیہ کے مطابق نوکیا ایس 40 اور آئی فون پر چلنے والے آئی او ایس 7 یا اس سے پرانے سسٹم والی ڈیوائسز جبکہ اینڈرائیڈ کے 2.3.7 پر واٹس ایپ نہیں چلایا جاسکے گا۔

    رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ مقبول ترین ایپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد تقریباً 50 کروڑ کے لگ بھگ ہے اور دن بہ دن اس کو استعمال کرنے والے لوگوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

    دوسری طرف گوگل کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 60 لاکھ سے زائد صارفین پرانے آپریٹنگ سسٹم والے موبائل، ٹیبلیٹ یا دیگر ڈیوائسز پر ایپ استعمال کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ سال سے بلیک بیری، ونڈوز 8 اور نوکیا ایس 40 سمیت کئی فونز پر واٹس ایپ نہیں چل سکے گا۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ موبائل سیٹس کے ساتھ کئی فیچرز میں جاری کام بند کردیا جائے گا جس کے باعث 2018 سے واٹس ایپ ان موبائل فونز پر دستیاب نہیں ہوگا۔

    خیال رہے واٹس ایپ کو 138 ممالک میں ایک بلین سے زیادہ لوگ استعمال کر رہے ہیں اور اسے سماجی رابطے کی صف اول کی موبائل ایپلیکیشن سمجھا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال کئی موبائل فون سیٹس واٹس ایپ سے محروم ہوجائیں گے

    واٹس ایپ کے ذریعے نہ صرف تحریری پیغامات بلکہ آڈیو اور ویڈیو کالز سہولت بھی ہے جس کے ذریعے تصاویر، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ ساتھ مختلف فائلز بھی بھیج جا سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ نے سال 2017 کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق دنیا بھر میں ایپلیکشن استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرچکی اور یومیہ 60 ارب سے زائد صارفین ایک دوسرے کو میسجز کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دنیا بھرمیں واٹس ایپ سروس کچھ دیر ڈاؤن رہنے کے بعد بحال

    دنیا بھرمیں واٹس ایپ سروس کچھ دیر ڈاؤن رہنے کے بعد بحال

    کراچی : پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں واٹس ایپ سروس کچھ دیرڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہوگئی، سروس ڈاؤن ہونے سے صارفین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ کی سروس بحال ہوگئی، سروس متاثر ہونے کے باعث صارفین کو دنیا بھر میں پیغام بھیجنےاور موصول کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

    سوشل میڈیا سروسز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاﺅن ڈیٹیکٹر کے مطابق واٹس ایپ سروس ڈاؤن کے مسائل یورپ میں رپورٹ کئے گئے لیکن بعد ازاں امریکا اور ایشیائی ممالک کے صارفین متاثر ہوئے  تاہم میسجنگ اپلیکشن کے ڈاﺅن ہونے کی وجہ واضح نہیں۔

    بھارت، مصر، ترکی، آئرلینڈ، روس، ملائیشیا میں واٹس ایپ سروس آدھے گھنٹے سے زائد ڈاؤن رہی جبکہ چیک ری پبلک،اسپین سمیت کئی ممالک میں بھی واٹس ایپ صارفین کومشکلات درپیش رہیں۔

    واٹس ایپ سروس کا متاثر ہونا دنیا بھر میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور متعدد صارفین نے واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہونے پر ٹوئٹر پر تشویش کا اظہار کیا۔

    واٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی دورکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ واٹس ایپ کو رابطوں کا سب سے بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے اور دنیا بھر میں صارفین اسمارٹ فون کے ذریعے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ناصرف ٹیکسٹ میسیج کرتے ہیں بلکہ وڈیوز بھی شیئر کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔