Tag: WhatsApp users

  • واٹس ایپ صارفین ہوشیار : ہیکنگ اور فشنگ حملوں میں اضافہ

    واٹس ایپ صارفین ہوشیار : ہیکنگ اور فشنگ حملوں میں اضافہ

    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے واٹس ایپ صارفین کیلئے ایڈوائزری جاری کردیم جس میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہیکنگ اور فشنگ حملے کیے جارہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلیکیشنواٹس ایپ کے صارفین کو دھوکہ دہی پر مبنی انعامی اسکیموں کے ذریعے صارفین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کو بے وقوف بنا کر معلومات لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    جعلی لنکس، جعلی توثیقی کوڈز سے بےوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہیک اکاؤنٹس غلط معلومات پھیلانے اور فراڈ میں استعمال ہوسکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ ہیک اکاؤنٹس لوگوں کی نجی تصاویر اور رابطہ فہرست تک رسائی کیلئے استعمال ہوسکتے ہیں، جعلی بینک لائلٹی پروگرامز اور انعامی آفرز کے ذریعے ہیکنگ کی جاسکتی ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق دھوکہ دہی پر مبنی اسکیموں کے ذریعے بھی صارفین کو نشانہ بنایا جا رہا، صارفین واٹس ایپ کی سیٹنگز میں دوہری تصدیق کا طریقہ کار اپنائیں۔

    صارفین اپنے پتے کی تصدیق، انعام، سروے مکمل کرنے والے لنکس سے گریز کریں، پیغام کی تصدیق صرف ادارے کے آفیشل اور تصدیق شدہ ذرائع سے کریں اور نامعلوم نمبروں سے موصول ہونے والے پیغامات سے ہوشیار رہیں۔

    مزید پڑھیں : فون نمبر ظاہر کیے بغیر گفتگو، واٹس ایپ کا نیا فیچر

    واٹس ایپ ایک نئے فیچر کی جانچ کر رہا ہے جو صارفین کو اپنے فون نمبر ظاہر کیے بغیر بات چیت کرنے کی اجازت دے گا۔

    یہ اپ ڈیٹ صارفین کو منفرد صارف نام بنانے کے قابل بنائے گا جس سے پلیٹ فارم پر بات چیت شروع کرنے کے طریقے میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔

  • واٹس ایپ صارفین کو ایک اور سہولت دینے کا فیصلہ

    واٹس ایپ صارفین کو ایک اور سہولت دینے کا فیصلہ

    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں صارفین کے اکاؤنٹس پر دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس شامل کرنے کے فیچر کی آزمائش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    فی الحال انتطامیہ کی جانب سے بزنس صارفین کو اپنی ویب سائٹ یا دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس شامل کرنے کی سہولت دی جارہی ہے، تاہم عام صارفین کو اس سے قبل یہ سہولت میسر نہیں تھی۔

    اب واٹس ایپ کی جانب سے عام صارفین کو بھی یہ فیچر فراہم کرنے پر کام شروع کیا گیا ہے اور اس کی آزمائش جاری ہے۔

     اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی معروف ویب سائٹ کے مطابق ایپلیکیشن میں دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس شامل کرنے کے فیچر کی آزمائش مخصوص صارفین کے لیے کی جا رہی ہے، تاہم جلد ہی اس فیچر کو مزید واٹس ایپ صارفین تک پہنچانے کا امکان ہے۔

    اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ کا ہر عام صارف اپنے پروفائل میں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس شامل کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

    جس طرح فیس بک اکاؤنٹ پر انسٹاگرام، ایکس (ٹوئٹر) اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جوڑا جا سکتا ہے، اسی طرح واٹس ایپ پر بھی یہ سہولت دستیاب ہو گی۔

    آزمائشی مرحلے میں فی الحال انسٹاگرام اکاؤنٹ کا لنک شامل کرنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مکمل طور پر فیچر کے لانچ ہونے پر دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس جیسے ایکس (ٹوئٹر) اور فیس بک وغیرہ کے لنکس بھی شامل کرنے کا آپشن دستیاب ہوگا۔

    مزید پڑھیں : واٹس ایپ صارفین خبردار، لنک پر کلک کیے بغیر بھی فون ہیک ہو سکتا ہے

    یاد رہے کہ سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے مطابق دو درجن ممالک میں تقریباً 90 صارفین کو مبینہ طور پر اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ہیکرز نے نشانہ بنایا۔

    ان صارفین میں صحافی اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی شامل ہیں جنہیں ہیکنگ کیلیے سافٹ ویئر تیار کرنے والی اسرائیلی کمپنی ’پیراگون سلوشنر‘ کی زیرِ ملکیت ہیکنگ ٹول سے نشانہ بنایا گیا۔

  • واٹس ایپ صارفین ہیکنگ سے کیسے محفوظ رہیں؟

    واٹس ایپ صارفین ہیکنگ سے کیسے محفوظ رہیں؟

    انٹرنیٹ کے موجودہ دور میں تقریباً ہر شخص فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ اور دیگر بہت سی سوشل سائٹس استعمال کر رہا ہے، اور ان ہی سائیٹس کا سہارا  لے کر جرائم پیشہ افراد ڈیٹا چرانے کیلئے ہیکنگ کرتے ہیں۔

    ان حالات میں واٹس ایپ صارفین کیلئے اپنا ڈیٹا محفوظ رکھنا بھی ایک چیلینج بن گیا ہے کیونکہ ان کا ڈیٹا ہیک ہونے کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے، ہیکر نت نئے انداز سے لوگوں کو دھوکہ دیکر اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں انسداد سائبر کرائم ایکسپرٹ عمار جعفری نے بتایا کہ واٹس ایپ کس طرح ہیک کیا جاتا ہے اور صارفین اس سے کس طرح محفوظ رہ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ بناتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ جو چھ ہندسوں پر مبنی ویری فکیشن پن کوڈ ہے اس کو بہت احتیاط سے لکھیں اور کوڈ مشکل سا رکھیں لیکن وہ آپ کو یاد بھی رہے۔ اس کے علاوہ اس پن کوڈ کو کسی کے ساتھ بھی شیئر نہ کریں۔

    دوسری احتیاط یہ ہے کہ جب اپنا موبائل فون تبدیل کریں تو اپنا واٹس ایپ لازمی لاگ آؤٹ کریں اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس کو باقاعدہ بند کرنے کے بعد انہیں فون سے ڈیلیٹ کریں۔

    واٹس ایپ ہیکنگ سے کیسے بچیں؟

    ایک سوال کے جواب میں عمار جعفری نے بتایا کہ صارفین واٹس ایپ ہیکنگ سے ایسے بچ سکتے ہیں کہ پہلے اس کی سیٹنگز میں جائیں وہاں دو آپشن ہوں گے ایک اکاؤنٹ اور دوسرا ٹو اسٹیپ ویری فکیشن۔ جہاں آپ اپنا پن کوڈ اور ای میل ایڈریس لکھ دیں۔ یہ کام کرنے کے بعد آپ کا واٹس ایپ محفوظ ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی آن لائن فراڈ کا ایک نیا طریقہ سامنے آیا ہے جس کے تحت ہیکرز شہریوں کو اُن کی تعلیمی ڈگریوں کی تصدیق کروانے کی پیشکش کرکے ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ہیکرز سوشل میڈٰیا اکاؤنٹس ہیک کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں، مثلا آپ کو مختلف قسم کی انعامی اسکیموں کا لالچ دیا جاتا ہے اور اس کے لیے فیس بک پر مختلف قسم کے اشتہارات دیے جاتے ہیں، آج کل مختلف واٹس ایپ گروپس میں بھی ایسی انعامی اسکیموں کی تشہیر کی جاتی ہے۔

  • واٹس ایپ صارفین کی سیکیورٹی کیلئے اہم اقدام، نیا فیچر پیش

    واٹس ایپ صارفین کی سیکیورٹی کیلئے اہم اقدام، نیا فیچر پیش

    کیلیفورنیا : ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کی سیکیورٹی معاملات کو بہتر بنانے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کرتی رہتی ہے۔

    اس حوالے سے واٹس ایپ ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین سائبر کرائم اور فراڈ سے خود کو محفوظ رکھ سکیں گے۔،

    آن لائن فراڈ کرنے والوں کی جانب سے اکثر نقصان دہ لنکس پر مشتمل پیغامات بھیجے جاتے ہیں جن پر کلک کرنے سے لوگوں کے اکاؤنٹس ہیک ہوسکتے ہیں، جس کے نتیجے میں ڈیوائس میں نقصان دہ سوفٹ ویئر انسٹال اور آپ کا ذاتی ڈیٹا چوری ہوسکتا ہے۔

    اس صورتحال سے صارفین کو بچانے کیلیے واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا سیکیورٹی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس خطرے سے صارفین کو تحفظ فراہم کرے گا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے نئے اپ ڈیٹ (بیٹا ورژن) میں واٹس ایپ نے ایسا سیفٹی اسکرین نامی نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو آپ کو ان نقصان دہ لنکس سے محفوظ رکھے گا۔ آپ جب بھی کسی نامعلوم فرد کی جانب سے پیغام موصول کریں گے، آپ کی ڈیوائس پر ایک سیفٹی اسکرین نمودار ہوگی جس کے ذریعے آپ مذکورہ اکاؤنٹ کو بلاک یا رپورٹ کرسکیں گے۔

    سیفٹی اسکرین کے اس فیچر کے ذریعے صارفین لنکس کو سرچ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اس فیچر کی مدد سے آپ پیغام بھیجنے والے کا نام، ملک کا کوڈ اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

  • واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل آسان، نمبر سیو کرنا ضروری نہیں

    واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل آسان، نمبر سیو کرنا ضروری نہیں

    واٹس ایپ پر کسی کو میسج یا کال کرنے کیلئے پہلے مطلوبہ شخص کا نام فون کی کانٹیکٹ لسٹ میں ہونا ضروری تھا لیکن اب ایسا کرنا ضروری نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا کی زیرملکیت انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ دنیا بھر میں لوگوں کے رابطے کا اہم ذریعہ بن چکی ہے اس ایپ کے ذریعے کسی بھی عزیز، دوست یا رشتہ دار کو میسج کرنے کیلئے اس نام محفوظ کرنا لازمی امر ہے۔

    بسا اوقات واٹس ایپ پر کسی ایسے نمبر پر فوری میسج بھیجنا دردِ سر بن جاتا ہے جو آپ کے موبائل میں محفوظ نہ ہو کیونکہ واٹس ایپ پر میسج بھیجنے کے لیے آپ کو وصول کنندہ کا نمبر محفوظ کرنا پڑے گا۔

    اب صارفین کو میسج کرنے کیلئے ان تین طریقوں پر عمل کرنا پڑے گا جس سے ان کی یہ مشکل آسان ہوجائے گی اور آپ مطلوبہ نمبر کو محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ میسج بھیج سکتے ہیں۔

    پہلا طریقہ :

    اس کا پہلا طریقہ یہ ہے کہ خود کو نمبر بھیجیں، ایسا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ مطلوبہ نمبر کو کاپی کریں اور اسے ’چیٹ ودھ ہور سیلف‘میں جاکر اپنے آپ کو بھیج دیں۔

    نمبر کا رنگ نیلا ہونے کے بعد اس پر کلک کریں اور ’چیٹ ودھ‘ کا آپشن منتخب کریں، جس کے بعد ایک نئی چیٹ کھل جائے گی اور آپ اس نمبر پر میسج بھیج سکیں گے۔

    دوسرا طریقہ :

    دوسرا طریقہ واٹس ایپ لنک بنانا ہے جو کہ wa.me لنک کے نام سے جانا جاتا ہے، آپ ویب براؤزر میں https://wa.me/yourPhoneNumber ٹائپ کرکے لنک بنا سکتے ہیں۔اس میں ‘yourPhoneNumber’ کی جگہ وہ نمبر لکھ دیں جس پر آپ پیغام بھیجنا چاہتے ہیں، نمبر کے ساتھ اس ملک کا کوڈ بھی شامل کریں۔

    یہ کرنے کے بعد لنک پر کلک کریں اور ‘Continue to Chat’آپشن منتخب کریں جس کے بعد نمبر محفوظ کیے بغیر آپ اس نمبر پر میسج بھیج سکیں گے۔

    تیسرا طریقہ :

    فون نمبر محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے کا تیسرا طریقہ گروپ چیٹ کے ذریعے ممکن ہے۔

    اس کے لیے آپ واٹس ایپ کا وہ گروپ کھولیں جہاں وہ شخص بھی ممبر ہو جس کو آپ میسج کرنا چاہتے ہیں، نمبر پر کلک کریں اور ‘میسج’ کا آپشن منتخب کریں، جس کے بعد ایک چیٹ ونڈو خود بخود کھل جائے گی جہاں سے آپ اس کو باآسانی پیغام بھیج سکیں گے۔

  • واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری

    واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری

    کیلیفورنیا : واٹس ایپ انتطامیہ اپنے صارفین کی سہولت کیلیے ایک نئے کانٹیکٹ نوٹ فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے تحت صارف کو رابطوں اور بات چیت میں آسانی میسر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی میٹا واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے اپنی پسند کے کانٹیکٹس کو فیورٹ لسٹ میں ایڈ یا ڈیلیٹ کرنے کے لیے اہم فیچر لانے کی تیاری کررہی ہے

    ڈبلیو اے بیٹا انفو کا اپنی تازہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ یہ خصوصیات بنیادی طور پر واٹس ایپ بزنس کے صارفین کے لیے کارآمد ہوں گی، صارفین اپنی چیٹ کی تفصیلات ذہن نشین
    اور اپنے کانٹیکٹس سے رابطوں اور بات چیت میں متعلقہ معلومات کو شامل کرسکیں گے اس کے علاوہ صارفین کو کانٹیکٹس میں اسکرول کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

    رپورٹ کے مطابق تاحال اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں ہے۔ یہ فیچر کب تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، بظاہر یہ سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور سہولت متعارف

    واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور سہولت متعارف

    کیلیفورنیا : میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو صارفین کی پریشانی کو ختم کر دے گا اور وہ اپنے میسجز کو بہتر فارمیٹ میں تحریر کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کوڈ بلاکس، کوٹس اور بُلِٹ پوائنٹ جیسے ٹیکسٹ فارمیٹنگ متعارف کرانے جا رہی ہے۔

    اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

    میٹا کی ذیلی ایپ میں صارفین کے لیے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹیلِک یا اسٹرائیک تھرو اسٹائل پہلے ہی موجود ہیں جو کسی پیغام میں کسی بات پر زور دینے کے لیے مدد دیتے ہیں۔

    ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین واٹس ایپ کے تازہ ترین بِیٹا ورژن میں ان ٹیکسٹنگ فارمیٹ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کرسکیں گے۔

    واٹس ایپ

    صارفین کوڈنگ پر مشتمل کسی ٹیکسٹ کے مخصوص حصے کو نمایاں کرنے کے لیے کوڈ بلاکس کو استعمال کر سکیں گے۔ صارفین بیک ٹِک ((` کا استعمال کرتے ہوئے مخصوص ٹیکسٹ کو ملفوف کیا جاسکتا ہے۔

    یعنی اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو سافٹ ویئر انجینئر یا پروگرامر ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان نئے ٹیکسٹنگ ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے پیغامات کو نئی شکل دے سکیں گے۔

    quoteبلاک سے کسی پرانے میسج کے مخصوص حصے پر ریپلائی کرنے میں مدد مل سکے گی۔ صارفین کو نئے ٹولز سے ٹیکسٹ میسجز کا انداز بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

    ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف

    مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور جدید فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت تصویر سے تحریر اخذ کرکے اسے کاپی کیا جاسکتا ہے۔

    موجودہ دور میں اسمارٹ فون ہر ایک کی ضرورت بن چکا ہے جس میں باہمی رابطوں کی ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ صارفین میں سب سے زیادہ مقبول ہے جو دنیا کے ہر کونے میں با آسانی رابطے کا بڑا ذریعہ ہے۔

    واٹس ایپ کی اندرونی خبریں دینے والی ویب سائٹ ’ویب بی ٹا انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک اور جدید فیچر متعارف کرادیا ہے۔

    ویب سائٹ کے مطابق جن صارفین کو یہ فیچردستیاب ہے وہ تحریرلکھی تصویرکوکھول کر ظاہرہونے والے ایک بٹن کی مدد سے ٹیکسٹ کو کاپی کرسکیں گے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ نیا فیچر فی الحال آئی فون صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

    اس نئے فیچرکو آئی او ایس 16 یا اس سے اگلے ورژن کا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین استعمال کر سکیں گے۔

    تاہم، ان تصاویر سے تحریر اخذ نہیں کی جاسکے گی جو صرف ایک بار دیکھے جانے والے آپشن کے تحت بھیجی جائیں گی۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    سان فرانسسکو : پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ترین ایپلی کیشن ’’واٹس ایپ‘‘نے اپنے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے۔

    واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اس بار گروپ پولز کے حوالے سے متعدد نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے۔

    یہ نیا فیچر بھی صارفین کو جلد دستیاب ہوگا جس کی مدد سے وہ اپنی شخصیت کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے۔

    میسجنگ ایپلی کیشنز کی اپ ڈیٹنگ پر نظر رکھنے والی سائٹ ’’ویب بیٹا انفو‘‘ کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا ورژن میں یہ فیچر دیا گیا ہے۔

    اس فیچر کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے گئے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ تھری ڈی اواتار بنانے پر اسٹیکر کیسا نظر آئے گا۔

    ان اسٹیکرز سے صارفین متعدد جذبات کا اظہار کرسکیں گے اور انہیں واٹس ایپ ڈسپلے پکچر یا پروفائل پکچر کے طور پر بھی استعمال کرسکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اواتار اسٹیکر کے لیے واٹس ایپ مینیو میں ایک علیحدہ سیکشن دیا جائے گا۔ یہ سیکشن اس جگہ ہوگا جہاں صارفین ایموجیز، اسٹیکر اور جی آئی ایف کے آپشن دیکھتے ہیں۔

    فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور بڑی سہولت متعارف

    واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور بڑی سہولت متعارف

    باہمی رابطوں کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور فیچر متعارف کرایا ہے۔

    واٹس ایپ نے سال 2021 میں اس فیچر تک صارفین کو ابتدائی رسائی دی تھی جس کا مطالبہ ان کی جانب سےعرصے سے کیا جارہا تھا۔ یعنی بیک وقت کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنے کی سہولت جو بیٹا ورژن میں دستیاب تھی۔

    اب واٹس ایپ نے اپنے ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔

    اس وقت بیٹا ورژن میں صارفین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فون کی ضرورت ہوتی ہے مگر اب یہ بدلنے والا ہے۔

    اب صارفین 4 مختلف ڈیوائسز پر واٹس ایپ تک رسائی انٹرنیٹ سے کنکٹ پرائمری اسمارٹ فون کے بغیر بھی کرسکیں گے۔

    ویسے مجموعی طور پر یہ تعداد 5 ہوگی کیونکہ اس میں پرائمری اسمارٹ فون بھی شامل ہوگا۔

    واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق میسجنگ ایپ میں ایک اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس کے ذریعے ملٹی ڈیوائس فیچر کو توسیع دی گئی ہے۔

    اس اپ ڈیٹ کے بعد اس فیچر کو بیٹا ورژن میں استعمال کرنے والے صارفین کے پاس لکھا آئے گا کہ وہ واٹس ایپ کو ویب، ڈیسک ٹاپ یا دیگر ڈیوائسز پر فون کو آن لائن رکھے بغیر استعمال کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے لاگ ان کے عمل اور میسجز آرگنائزنگ کو بہتر کیا جارہا ہے۔ بالخصوص جب متعدد پیغامات ڈاؤن لوڈ ہونے کے لیے موجود ہوں جبکہ لاگ ان کے تجربے کو تیز کرنے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ نئی اپ ڈیٹ آئی او ایس صارفین کو مارچ کے آخر تک دستیاب ہوگی جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو اپریل تک کا انتظار کرنا ہوگا۔

    کچھ عرصے پہلے کی رپورٹ کے مطابق صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بیک وقت 4 ڈیوائسز کو لنک کرسکیں گے، مگر یہ ڈیوائسز واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور فیس بک پورٹل تک محدود ہوں گی۔

    تاہم اس فیچر کی کچھ حدود ہوں گی اور بیٹا ٹیسٹرز ان افراد کو میسجز نہیں بھیج سکیں گے جو اپنے فون میں پرانے واٹس ایپ ورژن استعمال کررہے ہوں گے۔

    متعدد ڈیوائسز کی سپورٹ کے فیچر کے بارے میں سب سے پہلے جولائی2019 میں خبر سامنے آئی تھی اور WABetainfoنے اس وقت بتایا تھا کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے پلیٹ فارم (یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم)کی تشکیل پر کام کیا جارہا ہے جو ایک اکاﺅنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر لاگ ان ہونے میں مدد دے گا۔

    بعدازاں جو رپورٹس سامنے آئی تھیں ان کے مطابق ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے دوران مین ڈیوائس کو واٹس ایپ ویب کی طرح متحرک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔